اردو
हिन्दी
جولائی 5, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

مولانا آزاد نے ملک کی تعلیمی پالیسی مضبوط بنیادوں پر رکھی تھی: جماعت اسلامی ہند

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
1
مولانا آزاد نے ملک کی تعلیمی پالیسی مضبوط بنیادوں پر رکھی تھی: جماعت اسلامی ہند
45
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی: (پریس ریلیز)

گیارہ نومبر ملک کے پہلے وزیرتعلیم مولانا ابو الکلام آزاد کا یوم پیدائش ہے جو بھارت میں یوم تعلیم سے منسوب ہے۔ لیکن ہم دیکھ رہے ہیں کہ’یوم تعلیم‘ کے اہتمام میں اب وہ جوش و خروش نہیں رہا۔ بلکہ متعصب ذہنیت ان کی تذلیل کو حب الوطنی سمجھنے لگی ہے،ایسی ذہنیت کا کہنا ہے کہ ایک مولوی جو تعلیم میں پختہ تھا نہ عصریات سے آشنا تھا، آزاد بھارت کا پہلا وزیر تعلیم بنادیا گیا۔ یہ ملک کی بد نصیبی ہے کہ جو قائدین ملک کی سا لمیت کے ستون ہیں انہیں بس ان کے طبقے کا ہی نمائندہ بنا دیا گیا۔ معمار دستور ہند ڈاکٹر امبیڈکر دلتوں کے لیڈر بنا دئیے گئے اور متحدہ ہندوستان کے خواہاں مولانا آزاد مسلمانان ہند کے نمائندے بنا دئے گئے ۔

یہ باتیں مرکزی تعلیمی بورڈ جماعت اسلامی ہند کے چیئرمین جناب مجتبیٰ فاروق نے پریس کو جاری اپنے بیان میں کہی۔ انہوں نے مزید کہا کہ” مولانا آزاد نے 1900ء میں 12 سال کی عمر میں ’المصباح ‘کی ادارت کی، 1903ء میں ماہنامہ ’لسان صدق‘ جاری کیا۔ 20 سال کی عمر میں اخبار ’الہلال‘ کا اجرا کیا۔ اس کی مقبولیت بھارت کی آزادی کی تحریک میں بنیاد کی حیثیت حاصل کرنے لگی تو انگریز حکومت نے اخبار پر پابندی عائد کردی۔ تحریک آزادی میں حصہ لینے کے پاداش میں کئی بار جیل گئے۔ ایسی شخصیت پر اعتراض کو جہالت و تنگ نظری نہیں تو اور کیا کہا جا سکتا ہے؟۔

مجتبیٰ فاروق نے مزید کہا کہ”آج ملک کے لئے جوسب سے بڑا چیلنج ہے وہ تعلیم کا مسئلہ ہے۔آزادی کے 75 سال گزرجانے کے باوجود بھی ہم تعلیم کے میدان میں عدل و مساوات کو قائم کرنے سے قاصر ہیں۔ اس موقع پر مولانا ابو الکلام آزاد کے تعلیمی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو چاہئے تھا کہ وہ اس یوم کو ایک اہم ترین دن کے طور پر منائے اور ایک تعلیمی مشن کا آغاز کرے۔مولانا نے آزاد ہندوستان کی وزارت تعلیم کو اپنی بیش بہا کارکردگی سے مضبوط بنیادیں فراہم کی تھیں۔ مولانا کے تعلیمی خدمات اور نظریات پر ہماری یونیورسٹیوں میں ریسرچ کی ضرورت ہے۔آج کے دن ہمیں مولانا کے ان نظریات کو تازہ کرنے کی ضرورت ہے جو طلباء کو بااخلاق اور سماج کے لئے صالح افراد فراہم کرنے کا کام کرے۔‘‘

انہوں نے مزید کہا کہ”بڑے افسوس کی بات ہے کہ آج تعلیم کو بھی فرقہ وارانہ نفرت پیدا کرنے کے لئے استعمال کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔یہ ملک کے سامنے بڑا چیلنج ہے۔ آج بڑی تیزی کے ساتھ تعلیم کو تجارت کی شکل دی جارہی ہے۔ اس سے ملک میں غریب لیکن ذہین طلباء کو مواقع مل نہیں پا رہے ہیں۔ حکومت کو چاہئے کہ ایسی پالیسیاں اور اسکیمات وضع کرے جس کے ذریعہ غریب اور دیہی علاقوں کے طلباء کو بھی مساوی تعلیمی مواقع فراہم ہوں۔’یوم تعلیم‘ کے موقع پر بڑے پیمانے پر مولانا ابو الکلام آزاد کی خدمات کو سماج کے سامنے پیش کیا جائے۔ یوم تعلیم کے موقع پر ملت کو جائزہ لینے کی ضرورت ہے کہ وہ تعلیم کے میدان میں انفرادی اور اجتماعی طور پر کس قسم کی کارکردگی کو انجام دے رہے ہیں؟ اس کا بھی احتساب کریں۔ ملت کا ہروہ تعلیم یافتہ فرد جو بڑے عہدوں پر فائز اور پیشوں سے منسلک ہیں انہیں چاہئے کہ ایک یا دو غریب طلباء کے تعلیمی اخراجات اپنے ذمہ لیں۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

علی خامنہ ای کے جنازے میں 14 ماہ کی پوتی کا چھوٹا تابوت دیکھ کر ہر آنکھ اشکبار
خبریں

علی خامنہ ای کے جنازے میں 14 ماہ کی پوتی کا چھوٹا تابوت دیکھ کر ہر آنکھ اشکبار

04 جولائی
RSS Ban Recommendation News
خبریں

رام مندر چندہ چوری پر آر ایس ایس کا بڑا بیان، شفاف تحقیقات اور سخت کارروائی کا مطالبہ

03 جولائی
ایران
خبریں

ہرمز پر ایران کی نئی وارننگ، جہازوں کے لیے 60 دن کی مہلت، پھر کیا ہوگا؟

03 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
وینزویلا زلزلہ تباہی

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

جون 25, 2026
علی خامنہ ای کے جنازے میں 14 ماہ کی پوتی کا چھوٹا تابوت دیکھ کر ہر آنکھ اشکبار

علی خامنہ ای کے جنازے میں 14 ماہ کی پوتی کا چھوٹا تابوت دیکھ کر ہر آنکھ اشکبار

RSS Ban Recommendation News

رام مندر چندہ چوری پر آر ایس ایس کا بڑا بیان، شفاف تحقیقات اور سخت کارروائی کا مطالبہ

ایران

ہرمز پر ایران کی نئی وارننگ، جہازوں کے لیے 60 دن کی مہلت، پھر کیا ہوگا؟

بمبئی ہائی کورٹ کا بڑا فیصلہ، ‘بی جے پی مردہ باد’ کے نعرے ضلع بدر کرنے کی وجہ نہیں

جولائی 4, 2026
RSS Ban Recommendation News

رام مندر چندہ چوری پر آر ایس ایس کا بڑا بیان، شفاف تحقیقات اور سخت کارروائی کا مطالبہ

جولائی 3, 2026

حالیہ خبریں

علی خامنہ ای کے جنازے میں 14 ماہ کی پوتی کا چھوٹا تابوت دیکھ کر ہر آنکھ اشکبار

علی خامنہ ای کے جنازے میں 14 ماہ کی پوتی کا چھوٹا تابوت دیکھ کر ہر آنکھ اشکبار

جولائی 4, 2026
RSS Ban Recommendation News

رام مندر چندہ چوری پر آر ایس ایس کا بڑا بیان، شفاف تحقیقات اور سخت کارروائی کا مطالبہ

جولائی 3, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN