اردو
हिन्दी
اگست 25, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

ذکر رفتگاں؛مولانا حمزہ ندوی یاد آئیں گے

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ فکر ونظر
A A
0
ذکر رفتگاں؛مولانا حمزہ ندوی یاد آئیں گے
556
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

عبدالمالک بلندشہری

آسمان علم و ادب کے درخشاں ستاروں کے ٹوٹنے کا سلسلہ پورے تسلسل کے ساتھ جاری ہے۔ حالیہ دنوں میں جہاں مختلف شعبہ حیات سے تعلق رکھنے والی ممتاز ہستیوں نے دنیا دوں سے منھ موڑا ہے وہیں خود مادر علمی دارالعلوم ندوۃ العلماء لکھنؤ کے ممتاز شاعر مولانا رئیس الشاکری ندوی کی وفات کے معا بعد ندوۃ العلماء ہی کے معتمد مالیات جناب اطہر حسین بھی داغ مفارقت دے گئے۔ ابھی ان صدموں سے پوری طرح سنبھلے بھی نہ پائے تھے کہ ایک اور غم انگیز خبر سماعت سے ٹکرائی اور بدن پر لرزہ طاری کرگئی۔ کئی ساعتوں تک تو یقین ہی نہ ہوا۔ انتہائی تکلیف دہ کیفیت میں اس وحشت اثر کی تصدیق کی کہ ندوۃ العلماء لکھنؤ کے نائب ناظم اور خانوادہ حسنی کے ممتاز فرد مولانا سید حمزہ حسنی ندوی بھی کاروان رفتہ میں شامل ہوگئے۔مولانا حمزہ ندوی خانوادہ حسنی کے عظیم فرد تھے۔ ان کے والد مولانا محمد ثانی حسنی ندوی اپنے عہد کے ممتاز قلم کار اور شیخ الحدیث مولانا زکریا کاندھلوی قدس سرہ کے خلیفہ اجل تھے۔ ان کی ولادت 1950 میں ہوئی، مکمل تعلیم ندوۃ العلماء لکھنؤ میں حاصل کی اور وہیں سے سند فراغت حاصل کی۔ ندوہ کے دوران قیام مفکر اسلام سید ابوالحسن علی حسنی ندوی کی سفر و حضر میں خدمت کی اور ان کی خصوصیات اپنے اندر جذب کیں۔ وہ والد ماجد کی وفات کے بعد سے لے کر اپنے انتقال تک اردو رسالہ ماہنامہ رضوان کے مدیر میں رہے تھے جس میں ان کی اصلاحی نگارشات تسلسل سے شائع ہوتیں اور لوگوں کو ان مضامین سے فائدہ ہوتا۔ ان کی طبیعت بنیادی طور پر تصوف و سلوک کی طرف مائل تھی۔ اس سلسلہ میں وہ مولانا زکریا کاندھلوی کے میکدہ روحانی کے بادہ خوار تھے۔ ان کو اپنے دور کے بزرگوں سے بھی بڑی محبت و عقیدت تھی۔ مولانا احمد پرتابگڑھی قدس سرہ، مولانا قاری صدیق باندوی قدس سرہ اور مولانا ابرار الحق ہردوئی سمیت متعدد بزرگوں سے بھی ربط تھا۔ حمزہ حسنی ص کے اندر پچپن سے ہی اپنے بڑوں کی عظمت کا احساس پنہاں تھا۔ اسی وجہ سے وہ ہمہ وقت آن کی خدمت کرنے اور انھیں راحت پہنچانے کے مواقع تلاش کرتے تھے۔ تبلیغی جماعت کے اہم ذمہ دار صوفی انعام اللہ لکھنوی کے مرض وفات میں انھوں نے ان کی بہت ہی مخلصانہ خدمت کی تھی، صوفی ص آپ کی خاندانی خصوصیات اور روحانی کمالات سے خوب آگاہ تھے اسی لیے انھوں نے انھیں اپنی جانب سے سلاسل اربعہ میں اجازت و خلافت سے نوازا تھا۔ مولانا حمزہ نے ان کے وصال کے بعد خود کو اپنے سسر اور خاندان کے بڑے و سرپرست مولانا سید رابع حسنی ندوی کے تابع رکھا اور ان کی رہبری و رہنمائی میں دینی و انتظامی خدمات انجام دیں۔ مولانا رابع حسنی نے بھی ان کو اپنی طرف سے مجاز بیعت بنایا تھا۔ حمزہ حسنی ص نے بھی مولانا نثار الحق ندوی کو اپنی طرف سے مجاز بناکر سلسلہ کی اشاعت کا کام کیا تھا۔وہ عرصہ تک ندوۃ العلماء کے مرکزی ذمہ داروں میں شامل رہے۔
ایک عرصہ تک ناظر عام کے منصب پر فائز رہے پھر مفتی ظہور عالم ندوی سابق مفتی اعظم و نائب ناظم ندوہ العلماء لکھنؤ (١٩٢٧-٢٠١٦) کے وصال کے بعد نائب ناظم کے منصب پر انھیں فائز کر دیا گیا تھا۔ مرحوم بنیادی طور پر ایک خاموش مزاج اور کم آمیز بزرگ تھے۔ انتظامی معاملات کی تحلیل سے زیادہ انفرادی اصلاح پر توجہ دیتے جس کا اثر وہاں کے ماحول پر بھی ہوتا تھا۔ان کی وفات سے بڑا قلبی صدمہ ہوا، خدا سے دعاء ہے کہ وہ ان کی مغفرت فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے اور ان کے سسر اور امت کے جلیل القدر بزرگ مولانا سید محمد رابع حسنی ندوی مدظلہ کو صحت و عافیت سے رکھے ان کا سایہ دراز فرمائے۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

US Iran War Strategic Defeat News
مضامین

امریکہ – اسرائیل – ایران جنگ میں امریکہ کی اسٹریٹجک ہار پہلے سے طے

23 مارچ
Hormuz Strait Iran Speech
مضامین

ایران میں قیادت کی تبدیلی اور مجتبیٰ خامنہ ای: ایک تجزیاتی مطالعہ

12 مارچ
Modi Israel Gaza Questions Debate
مضامین

پی ایم مودی کے دورہ اسرائیل میں غزہ کے مصائب کا ذکر تک نہ ہونے پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔ کیا چاہتا ہے بھارت ؟

28 فروری
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021
حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

مارچ 31, 2022

موجودہ دور میں مسلمان دل ودماغ جیتنے کی مہم چھیڑیں:امیر جماعت

فروری 28, 2023
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 22, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جولائی 22, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN