اردو
हिन्दी
جون 11, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

مولانا محمود مدنی جمعیۃ علماء ہند کے صدر منتخب

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
مولانا محمود مدنی جمعیۃ علماء ہند کے صدر منتخب

(فائل فوٹو)

681
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی:

جمعیۃ علما ء ہند کی قومی مجلس عاملہ کا اہم اجلا س اس کے صدر دفتر نئی دہلی میں واقع مدنی ہال میں حضرت مولانا رحمت اللہ صاحب کشمیری رکن شوری دارالعلوم دیوبندکے زیر صدارت شروع ہوا، اجلاس میں سابقہ کارروائی کی خواندگی اورامیر الہند حضرت مولانا قاری سید محمد عثمان منصورپوری نوراللہ مرقدہ کے وصال پر تجویز تعزیت اور ایصال ثواب کے بعد جمعیۃ علماء ہند کی صدارت کی خالی جگہ کو پر کرنے پر غور و خوض ہوا۔ چنانچہ تمام ارکان کے اتفاق سے مولانا محمود مدنی کو جمعیۃ علماء ہند کا عارضی صدر منتخب کیا گیا، جس کا اعلان صدر اجلاس مولانا رحمت اللہ کشمیر ی نے کیا۔اس کے بعدآگے کی کارروائی نو منتخب صدرکے زیر صدارت مکمل ہوئی۔
مولانا مدنی کے صدر منتخب ہونے کی وجہ سے چوں کہ ناظم عمومی کا منصب خالی ہو گیا، اس لیے ناظم عمومی کے لیے عارضی طور پر مولانا حکیم الدین قاسمی کا نام طے کیا گیا۔مجلس عاملہ میں جمعیۃ علماء ہند کے ضلعی و صوبائی انتخابات کے لیے جاری سرگرمیوں کا بھی جائزہ لیا گیا اور ملک کے مختلف حصوں میں درپیش لاک ڈاؤن کی وجہ سے ا س کام کے لیے مزید تین ماہ کی توسیع کردی گئی۔مجلس عاملہ نے دونوں جمعیتوں کے انضمام سے متعلق اپنے عزم کا اظہار کرتے ہوئے اپنے سابقہ موقف کی توثیق کی۔
مجلس عاملہ نے اس کے علاوہ مسئلہ فلسطین اور مسجداقصی کی موجودہ صورت پر ایک اہم تجویز میں کہا کہ”جمعیۃ علماء ہندکی مجلس عاملہ کا یہ اجلاس ظالم اور دہشت گرد اسرائیلی فوج کے ذریعہ مسجد اقصیٰ کے صحن میں نمازیوں پر حملہ اور اس کی حرمت کی پامالی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔حال میں اسرائیل نے جس طرح مسجد اقصی کی توہین کی ہے اور اس کے بعد غزہ میں فضائی حملہ کرکے دو سوسے زائد لوگوں کا قتل کیا ہے جن میں70بچے اور خواتین شامل ہیں، اس سے پوری دنیا کے مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی ہے۔ اس سلسلے میں اقوام متحدہ میں حکومت ہند نے جو موقف اختیار کیا ہے وہ قابل اطمینان ہے۔

جمعیۃ علما ہند یہ مطالبہ قرار داد

(۱) غزہ میں بھیانک جنگی جرائم کے ارتکاب پر اسرائیل پر بین الاقوامی جنگی عدالت میں مقدمہ چلایاجائے۔ مسجد اقصی کے تحفظ کو یقنی بنایا جائے، بیت المقدس سے اسرائیل اپنا غاصبانہ قبضہ فوراً ہٹائے اور اوسلو معاہدہ کے مطابق القدس شہر کا کنٹرول فلسطینیوں کے حوالے کیا جائے۔
(۲) عالمی برادری ایک خودمختار آزاد فلسطینی ریاست کو فوری طور پر قائم کرنے میں تعاون کریں، پناہ گزیں فلسطینی عوام کی بازآبادکاری اور وطن واپسی کے لیے راہ ہموار کی جائے، عرب مقبوضہ علاقوں کو اسرائیل خالی کردے۔
(۳) اسرائیل کو مشرقی یروشلم میں کسی طرح کی تعمیر نو سے باز رکھا جائے،یہ قدم بین الاقوامی معاہدوں کی شدید خلاف ورزی ہے۔
(۴) غزہ میں جس وسیع پیمانے پر رہائشی مکانات کو مسمار کیا ہے، ان کی تعمیر و بازآبادکاری کے لیے اسرائیل سے مطالبہ اولین ضرورت اور انصاف کا تقا ضہ ہے
(۵)جنگ بندی کے اعلان کے برخلاف اسرائیل مستقل مسجد اقصی اور متصل علاقوں میں بے قصور فلسطینی شہریوں پر ظلم و تشدد کی کارروائی کررہا ہے، اسے اس ظالمانہ عمل سے باز رکھنے کے لیے ہر ممکن اقدام کیا جائے۔“

اجلاس میں جمعیۃ علما ء ہند کے سابق صدر مولانا قاری سید محمد عثمان منصورپوری نوراللہ مرقدہ پر ایک تجویز تعزیت منظور کی گئی، تجویز میں خاص طور سے کہا گیا ”کہ آپ کا دور صدارت (مارچ2008تا مئی2021) جمعیۃ علماء ہند کی تاریخ کے روشن باب کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔اس دور میں جمعیۃ علما ء ہند نے مختلف شعبہ ہائے حیات میں کارہائے نمایاں انجام دیے جن کا اعتراف بجا طورپر سارے عالم میں کیا گیا، اس روشن باب کی ایک بڑی خاصیت یہ ہے کہ ہمارے محبوب صدر اپنے اخلاف کے لیے ایسی مثال اور نمونہ عمل چھوڑ گئے ہیں جس کو مضبوطی سے پکڑ کر ہی عمل کرنے میں جمعیۃ علماء ہند کی اصل طاقت کا راز پنہاں ہے۔آپ کی شخصیت صحیح معنوں میں ”یقیں محکم، عمل پیہم، محبت فاتح عالم،،کا آئینہ تھی۔
حضرت فدائے ملتؒ کے بعد جمعیۃ جن صبر آزما حالات سے دوچار ہوئی، ان حالات میں جاد’ہ استقامت پر برقرار رہنا اور جمعیۃ کے دستور کو ہر حال میں مقدم رکھنا حضرت مولانا قاری سید محمد عثمان منصورپوری نوراللہ مرقدہ کی عظمت اور کامیابی کا سب سے اہم پہلو ہے، بالفاظ دیگر جماعت اورملت کا مفاد اپنی ذات پر مقدم رکھنا آپ کی زندگی کا اہم درس ہے اور ہم سبھی کارکنان و عہدہ دارانِ جمعیۃ کے لیے آیندہ اس پر مضبوطی سے قائم رہنا ہی نہ صرف حضرت مولانا مرحوم کے لیے بلکہ ہمارے سبھی اسلاف کے لیے اصلی خراج عقیدت ہے۔
جمعیۃ علما ء ہند کا یہ اجلاس اپنے جامع صفات صدر سابق کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے دست بدعا ہے کہ خدا تعالی حضرت کے اہل خاندان، اولاد، رفقاء، ہزاہا تلامذہ اور ہم متوسلین کو صبر واستقامت کے ساتھ اس غم کو برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائیں اور حضرت کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائیں اور انبیاء و صدیقین کا رفیق بنائیں (آمین)“

حضرت امیر الہند کے علاوہ مولانا مفتی عبدالرزاق خاں ، مولانا محمد حمزہ حسنی ندوی، مولانا محمد ولی رحمانی، مولانا نظام الدین اسیرادروی، مولانا نورعالم خلیل امینی، مولانا حبیب الرحمن اعظمی، مولانا محمود قاسم میرٹھی، مولانا ابوبکر رانچی، مولانا شبیر احمد راجستھان، مولانامحمد ابراہیم جوناگڑھ، محمود الظفر رحمانی، قاری رضوان نائب ناظم مدرسہ مظاہر علوم،حافظ عبدالکبیر بنارس، قاری معین الدین، حسن احمد قادری پٹنہ، اہلیہ پروفیسر نثار احمد انصاری گجرات اور اہلیہ مولانا محمد امین پالن پوری، مولانا عبدالجبار بھاگلپوری، اہلیہ مفتی شبیر احمد مرادآباد، اسلم بھائی دیواس، مرزا شبیر بیگ، مفتی اعجاز ارشد، مولانا عبدالمومن سنبھل، بھائی معراج مظفرنگر، شہاب الدین سیوان، حاجی میاں فیاض الدین دہلی، اہلیہ عبدالرزاق دھمرکہ، مولانا عبدالقیوم پالن پور، حاجی یونس، مولانا عبدالرشید استاذ دارالعلوم، محمد صاد ق برادر خورد مفتی احمد دیولہ، مولانا رفیق گاڑی گاؤں آسام، انورہ تیمور سابق وزیر اعلی آسام، مولانا انوری علی ہیلا کنڈی، مولانا عبدالباقی مدراس، سمیت متعدد شخصیات کی وفات پر ایصال ثواب اور اظہار تعزیت کیا گیا۔

اجلاس میں نو منتخب صدر جمعیۃ علماء ہند اور ناظم عمومی کے علاوہ بطور رکن مولانا رحمت اللہ کشمیری، مولانا مفتی محمد سلمان منصورپوری، مولانا مفتی محمد راشد اعظمی، مولانا شوکت علی ویٹ، مفتی محمد جاوید اقبال قاسمی، مولانا نیاز احمد فاروقی شریک ہوئے، جب کہ بذریعہ زوم مفتی ابوالقاسم نعمانی مہتمم و شیخ الحدیث دارالعلوم دیوبند، مولانا ندیم احمد صدیقی، مولانا پیر شبیر احمد،مولانا مفتی افتخار احمد،مولانا بدرالدین اجمل، مولانا محمد رفیق مظاہری، مولانا سراج الدین ندوی اجمیراور مدعو خصوصی کے طور پر مولانا محمد سلمان بجنوری استاذ دارالعلوم دیوبند، مفتی عبدالرحمن نوگاواں سادات، مفتی احمد دیولہ،حاجی محمد ہارون، مولانا علی حسن مظاہری، مولانا عبدالقدوس پالن پور، مولانا محمد عاقل گڑھی دولت، ڈاکٹر سعید الدین نانگلوئی اور بذریعہ زوم مفتی محمد عفان منصورپوری،قاری محمد امین، ڈاکٹر مسعو احمد اعظمی، مفتی حبیب الرحمن الہ آباد، مولاناغلام قادر پونچھ،مولانا محمد الیاس مفتاحی پپلی مزرعہ، قاری محمد ایوب ممبئی، مولانا محمد یحیی آسام شریک ہوئے۔

محمود مدنی اچھے منتظم اور ہوشیار سیاست داں ہیں۔ان کے اثرات بڑے وسیع ہیں ان کی قیادت میں جمعیۃ اور زیادہ موثر انداز میں کام کرے گی،ایسی توقع ظاہر کی جارہی ہے۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

امریکہ ایران کشیدگی خبر
خبریں

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

22 اپریل
الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے
خبریں

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

21 اپریل
دہلی میں بڑھتے جرائم پولیس الرٹ
خبریں

دہلی-NCR میں جرائم کے واقعات میں اضافہ، پولیس الرٹ

21 اپریل
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021

موجودہ دور میں مسلمان دل ودماغ جیتنے کی مہم چھیڑیں:امیر جماعت

فروری 28, 2023
حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

مارچ 31, 2022
امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

دہلی میں بڑھتے جرائم پولیس الرٹ

دہلی-NCR میں جرائم کے واقعات میں اضافہ، پولیس الرٹ

امریکہ ایران کشیدگی خبر

ایران–امریکہ مذاکرات میں محدود پیش رفت، اختلافات بدستور برقرار: قالیباف

امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

اپریل 22, 2026
الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

اپریل 21, 2026
دہلی میں بڑھتے جرائم پولیس الرٹ

دہلی-NCR میں جرائم کے واقعات میں اضافہ، پولیس الرٹ

اپریل 21, 2026
امریکہ ایران کشیدگی خبر

ایران–امریکہ مذاکرات میں محدود پیش رفت، اختلافات بدستور برقرار: قالیباف

اپریل 19, 2026

حالیہ خبریں

امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

اپریل 22, 2026
الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

اپریل 21, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN