اردو
हिन्दी
اگست 19, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

مولانا زاہد ابراہیمی ؒہمیشہ قوم وملت کے لیے سرگرم اور متفکر رہتے تھے:مولانا سید ارشد مدنی

4 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
مولانا زاہد ابراہیمی ؒہمیشہ قوم وملت کے لیے سرگرم اور متفکر رہتے تھے:مولانا سید ارشد مدنی
549
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

دیوبند(سمیر چودھری)

علاقہ کی مشہور دینی درسگاہ مدرسہ کنزالعلوم ٹڈولی میں جمعیۃ علماء ضلع سہارنپور کے زیر انتظام مجاہد آزادی مولانا زاہد حسن ابراہیمیؒ سابق رکن اسمبلی کی حیات و خدمات پر ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔کانفرنس کی صدارت مولانا سید ارشد مدنی صدر جمعیۃ علماء ہند نے کی ،جبکہ مہمان خصوصی کے طور پر صدر جمعیۃ علماء مولانا محمود اسعد مدنی نے شرکت کی ۔سیمینار میں مولانا زاہد حسن ابراہیمی ؒکی حیات وخدمات پر روشنی ڈالتے ہوئے مولانا سید ارشد مدنی صدر جمعیۃ علما ء ہند نے کہا کہ مولانا زاہد شیخ الاسلام مولانا حسین احمد مدنی ؒکے خاص تربیت یافتہ اور منظور نظر تھے ، حضرت مدنی کو آپ پر بہت اعتماد تھا،چنانچہ حضرت مدنی نے آپ کو آزادی سے قبل اسمبلی کا الیکشن بھی لڑایا،جس کے اندر آپ نے الحمد للہ کامیابی حاصل کی اور ملک کی عوام کی خدمت بلا تفریق مذہب وملت انجام دی ۔

مولانا مدنی نے مزید کہا کہ مولانا زاہدابراہیمیؒ ہمیشہ قوم و ملت کے لیے درد مند اور فکرمند رہتے تھے اور انہوںنے جمعیۃ علماء ہند کے پلیٹ فارم سے قوم وملت کی جو خدمات انجام دی ہیں وہ سنہرے حروف سے لکھے جانے کے قابل ہیں۔مولانا سید محمود اسعد مدنی نے کہاکہ حضرت مولانا زاہد صاحبؒ ہم سب کے بڑے تھے،وہ ہمیشہ اپنی قوم کے لیے سرگرم اور متفکر رہتے تھے ،انہوں نے اپنا آرام و راحت چھوڑ کر قوم کے لیے اپنے آپ کو وقف کررکھا تھا ،مولانا محمود مدنی نے اپنے والد بزرگوار فدائے ملت حضرت مولانا اسعد مدنی ؒ کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ جس طرح ہم نے اپنے والد کو ایک مہمان کی طرح گھر میں پایا اسی طرح مولانا زاہد صاحب بھی اکثر اوقات قوم وملت کی فکر وکڑھن میں گھر سے باہر ہی رہتے تھے ۔

مولانا مدنی نے مزید کہا کہ ہمارے اکابر کی زندگی ہمارے لئے مشعل راہ کی حیثیت رکھتی ہے جس پر چل کر ہم کامیابی وکامرانی کی تمام منزلیں پاسکتے ہیں ۔پروگرام کے اندر مولانا زاہد حسن کی حیات وخدمات پر مرتب کردہ کتاب ’حیات زاہد ‘(مرتبہ: مفتی عبد الخالق قاسمی ماجری) کا اجراء بھی ملک کے نامور علماء ، مشہور علمی وقلمی شخصیات کے مبارک ہاتھوں سے عمل میں آیا۔

واضح رہے کہ مولانا زاہد حسن کا انتقال تین دہائی قبل ہو ا تھا مگر اب تک حضرت کی حیات و خدمات پر کوئی کتاب ترتیب نہیں دی گئی تھی البتہ مولانا زاہد صاحب سے تعلق ومحبت رکھنے والے علماء کرام اس سلسلے میںہمیشہ سے محو تدبر و تفکر تھے ، اور اس کی تکمیل کے لیے مستقل تگ ودو کرتے رہتے تھے ۔

مولانا سید حبیب اللہ مدنی صدر جمعیۃ علماء ضلع سہارنپور نے کہا کہ حضرت مولانا زاہد رحمہ اللہ کے ملفوظات و کارنامے جو تقریبا تین دہائیوں سے بھی طویل عرصے سے سینہ بہ سینہ منتقل ہوتے چلے آرہے تھے آج کتابی شکل میں یکجا ہوکر ہمارے سامنے آگئے ہیں جو آنے والی نسلوں کے لیے ایک مشعل راہ اور نمونہ بنیں گے۔ اس موقع پر مرتب کتاب کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے مولانا زاہد حسن مرحوم کے جانشین مولانا محمد عارف قاسمی رکن مجلس شوریٰ مظاہر علوم سہارنپور نے خانوادہ زاہدی کی جانب سے گراں قدر انعامات سے بھی نواز۔

سیمینار میں مولانا سیدمحمد شاہد امین عام جامعہ مظاہر علوم سہارنپور، مولانا مفتی حبیب الرحمن خیر آبادی صدر مفتی دار العلوم دیوبند ، پیر جی حافظ حسین خانقاہ بوڈیہ ،مشہور ادیب مولانا نسیم اختر شاہ قیصر دیوبند ، مولانا ابو الکلام بھوپال ،مولانا توقیر استاد دارالعلوم دیوبند ،مولانا شمشادقاسمی بلاسپور، مولانا عبد المالک مغیثی صدر آل انڈیا ملی کونسل ضلع سہارنپور ،مولانا ظہور عماد پوری استاد مظاہر علوم سہارنپور ،مولانا محمد عاقل مہتمم جامعہ بدرالعلوم گڑھی دولت ،مولانا محمد ہاشم مہتمم جامعہ کاشف العلوم چھٹمل پور، اور مولانا زاہدمرحوم کے پوتے مولانا احسن زاہدی ومولانا محمد احمد زاہدی کے علاوہ دیگر حضرات نے بھی اپنے خیالات وتاثرات کا اظہار کیا ۔

سیمینار کے انعقاد میں مولاناقاری محمد الیاس پاؤنٹی ، مولانا عامر مظاہری مہتمم جامعہ او رجنرل سکریٹری جمعیۃ علماء ضلع سہارنپور اورمولانا محمد احسان تحسین قاسمی آفس سکریٹری جمعیۃ علماء ضلع سہارنپور،مفتی پرویز عالم ایوبی استادمدنی مدرسہ انبہٹہ پیر اور خانوادہ زاہدی کے ہرفرد نے خصوصی تعاون کیا۔قبل ازیں سیمینارکا آغاز قاری ثاقب استاد مدرسہ کنز العلوم ٹڈولی کی تلاوت کلام اللہ سے ہوا، جبکہ نظامت کے فرائض مولانا سید حبیب اللہ مدنی نے انجام دیئے ۔ مولانا سید شاہد امین عام مظاہر علوم کی رقت آمیز دعا پر جلسہ کا اختتام ہوا،پروگرام کے آخیر میں مولانا محمد عامر ناظم مدرسہ کنز العلوم ٹڈولی اور مولانا عبدالخالق قاسمی ماجری نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔شرکاء میں مفتی محمد اسجد ابراہیمی نگراں دارالقرآن دارالعلوم دیوبند،مولانا جمشید مہتمم جامعہ اسلامیہ ریڑھی تاجپورہ،مولانا محمد طاہر شیخ الحدیث فیض ہدایت رحیمی رائے پور،مولانا عبد الرشید ناظم مدرسہ فیضان رحیمی مرزاپور، مفتی محمد ساجد کھجناوری استاد حدیث جامعہ اشرف العلوم گنگوہ،مولانا انعام اللہ قاسمی، صوفی معین الدین پٹھیڑ،مولانا محمد ہارون سنولی ،مولانا محمد عمر کیرانہ ، مولانا صلاح الدین زاہدی، مفتی اسجد ہریدواری ،قاری بلال خانپوری ،مولانا شمشیر قاسمی چررہو،مولانا وسیم قاسمی جھاڑون،مولانا فاروق،قاری شوقین الحسنی،مولانا ثوبان،قاری عطاء الرحمان کھجناوری اور مدرسہ کنز العلوم ٹڈولی کے تمام اساتذہ کے علاوہ سینکڑوں علما ء کرام اور قرب وجوار سے ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل
خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

22 جولائی
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل
خبریں

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

13 جولائی
Easy SIR Form Filing
خبریں

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

12 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جولائی 22, 2026
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021

موجودہ دور میں مسلمان دل ودماغ جیتنے کی مہم چھیڑیں:امیر جماعت

فروری 28, 2023
حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

مارچ 31, 2022
جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جولائی 22, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN