اردو
हिन्दी
اکتوبر 14, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

افغانستان سے متعلق اجلاس، بھارت کیا حاصل کرنا چاہتا ہے؟

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ گراونڈ رپورٹ
A A
0
افغانستان سے متعلق اجلاس، بھارت کیا حاصل کرنا چاہتا ہے؟
24
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی : ( ڈی ڈبلیو ) 

ذرائع ابلاغ اور خبر رساں ادارے گزشتہ چند روز سے حکومتی ذرائع کے حوالے سے یہ خبریں دیتے رہے ہیں کہ نئی دہلی کو افغانستان کی سکیورٹی صورت حال سے کافی خدشات لاحق ہیں اس لیے وہ بھی افغانستان کے حوالے سے ایک اعلیٰ سطحی کانفرنس کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔

پیر 18 اکتوبر کو ‘’ہندوستان ٹائمز‘نے ایک قدم آگے بڑھتے ہوئے یہ خبر بھی شائع کر دی کہ متعلقہ ممالک کو دعوت نامے بھی بھیجے جا چکے ہیں۔ اخبار کے مطابق یہ کانفرنس اگلے مہینے ہونی ہے جس کے لیے بھارت نے پاکستان کے قومی سلامتی کے مشیر معید یوسف کو بھی دہلی آنے کی دعوت دی ہے۔

بھارت کا ارادہ ہے کہ آئندہ ماہ دوسرے ہفتے میں اس کانفرنس کو منعقد کیا جائے اور اس کے لیے دس اور گيارہ نومبر کی تاریخ بھی مقرر کی گئی ہے۔ ایک بھارتی نیوز ایجنسی کے مطابق کانفرنس میں شرکت کے لیے پاکستان، ایران، چین، روس، تاجکستان اور ازبکستان کے نیشنل سکیورٹی ایڈوائزر کو مدعو کیا گیا ہے۔ تاہم حکام کی جانب سے ابھی تک نہ تو اس کی تصدیق کی گئی ہے اور نہ ہی تردید۔

بعض اطلاعات کے مطابق امریکہ، جرمنی فرانس اور یورپی یونین کے بعض دیگر ممالک کو بھی شامل ہونے کے لیے ان سے رابطہ کیا گيا ہے اور امکان ہے کہ ان ممالک کے نمائندوں سمیت اقوام متحدہ کا بھی کوئی مندوب اس میٹنگ میں حصہ لے سکتا ہے۔

تاہم حکومت ہند کا طالبان، جن سے متعلق اس میں بات ہونی ہے، کو اس میں شامل کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔ حکومت ہند نے بھی دیگر ممالک کی طرح ابھی تک طالبان کی حکومت کو تسلیم نہیں کیا ہے۔

بھارت اور پاکستان کے درمیان گزشتہ چند برسوں سے تعلقات کشیدہ ہیں اور حال یہ ہے کہ فی الوقت دونوں میں پوری طرح سے سفارتی تعلقات بھی قائم نہیں ہیں۔ اس صورت میں اگر پاکستان بھارت کی اس دعوت کو قبول کرتا ہے اور معید یوسف نئی دہلی کا دورہ کرتے ہیں تو پاکستان کی جانب سے حالیہ چند برسوں میں بھارت کا یہ ایک اعلیٰ سطحی دورہ ہو سکتا ہے۔

لیکن ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ پاکستان کا رد عمل کیا ہو گا۔ غور طلب بات یہ ہے کہ افغانستان کے حوالے سے اب تک پاکستان کی پالیسی یہ رہی ہے کہ وہ کسی ایسی میٹنگ میں شامل ہونے کا قائل نہیں جس میں طالبان کا کوئی نمائندہ شامل نہ ہو۔ اس نظریے سے دیکھا جائے تو شاید پاکستان کی شمولیت مشکل ہو گی۔ لیکن ابھی تک اسلام آباد کی جانب سے نئی دہلی کے دعوت نامے یا پھر اس میں شمولیت کے حوالے سے کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا ہے۔

طالبان کی آمد کے بعد سے ہی بھارت افغانستان کے حوالے سے الگ تھلگ سا پڑ گيا ہے اور اب اس کی کوشش یہ ہے کہ کسی طرح وہ بھی افغانستان پر ہونے والی بات چیت میں اپنی ایک نشست مخصوص کر لے۔

اس بارے میں اخبار ’دی انڈین ایکسپریس‘ نے ایک اعلیٰ حکومتی افسر کے حوالے سے لکھا ہے کہ بھارت کو شدید قسم کے سکیورٹی خطرات کا خدشہ لاحق ہے اور وہ کسی بھی حال میں اس سے تحفظ کا خواہاں ہے۔ ’’جب آپ میز پر نہیں ہوتے تو آپ مینو میں ہوتے ہیں۔ ۔۔۔۔۔ یہ کانفرنس میز کو ترتیب سے لگانے، میز پر رہنے اور اس کے ایجنڈے کا فیصلہ کرنے کی بھارتی کوشش ہے۔‘‘

سینئر صحافی اور عالمی امور کی ایک میگزین کے مدیر سنجے کپور بھی اس سے متفق ہیں اور کہتے کہ بھارت جانتا ہے کہ وہ، ’اس معاملے پر الگ تھلگ پڑ چکا ہے اور چاہتا ہے کہ اس معاملے میں اس کی بھی اپنی کچھ حیثیت برقرار رہے۔‘

ڈی ڈبلیو اردو سے خاص بات چیت میں انہوں نے کہا، ’جن کو دعوت دی گئی ہے اس میں بیشتر ’شنگھائی کوآپریشن تنظیم‘ کے ارکان ہیں۔ بھارت کا سب سے بڑا مسئلہ کشمیر ہے کیونکہ وہاں تشدد میں کافی اضافہ ہو رہا ہے اور دوسرا انسانی حقوق اور امداد کا مسئلہ ہے۔ تو اگر آپ کچھ کریں گے نہیں تو آپ کی حیثيت کیسے بڑھے گی۔ مجھے لگتا ہے کہ اس میٹنگ سے کچھ نیا نکل سکتا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بھارت اس معاملے میں ایک طرح سے تنہا ہو چکا ہے اور اگر اب کچھ نہیں کیا گيا تو پھر، ’’اس کی پوزیشن بہت کمزور ہو جائے گی۔ کشمیر کے حوالے سے بھارت کو کچھ زیادہ ہی فکر ہے اور حکومت کو معلوم ہے کہ وہاں افغانستان کی وجہ سے تشدد میں کافی اضافے کا امکان ہے۔‘‘ تاہم انہوں نے یہ بھی کہا کہ بہت سے لوگ اس بات سے متفق نہیں کہ کشمیر میں بڑھتے تشدد کی وجہ افغانستان کی صورت حال ہے اور،’’میری نظر میں بھی اس کے علاوہ اس کی کئی اور بھی مختلف وجوہات ہیں۔‘‘

روس نے افغانستان کی صورت حال پر پہلے ہی سے ماسکو میں بیس اکتوبر کو ایک کانفرنس کا اعلان کر رکھا ہے، جس میں بھارت کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ اس میٹنگ میں طالبان کے نمائندے بھی شامل ہوں گے اور امکان ہے کہ اس دوران بھارت کو بھی طالبان سے روبرو ہونے کا موقع ملے گا۔ بھارتی وزارت خارجہ نے اپنے ایک بیان میں روس سے دعوت ملنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اس ماسکو کی میٹنگ میں شرکت کرے گا۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

ہم متبادل ورلڈ آرڈر کے حق میں، ٹیرف متاثرین کے لیے سرکار ہر ضروری قدم اٹھائے: امیر جماعت
گراونڈ رپورٹ

ہم متبادل ورلڈ آرڈر کے حق میں، ٹیرف متاثرین کے لیے سرکار ہر ضروری قدم اٹھائے: امیر جماعت

06 ستمبر
سنبھل فساد کی تحقیقاتی رپورٹ میں ایسا کیا ہے کہ یوگی حکومت پر اٹھے سوال دبا دیئے گیے؟
گراونڈ رپورٹ

سنبھل فساد کی تحقیقاتی رپورٹ میں ایسا کیا ہے کہ یوگی حکومت پر اٹھے سوال دبا دیئے گیے؟

01 ستمبر
آسام:بنگالی بولنے والے مسلمانوں کے خلاف نفرت وتشدد میں بےحد اضافہ:India Hate Lab نے نیا ڈیٹا جاری کیا
گراونڈ رپورٹ

آسام:بنگالی بولنے والے مسلمانوں کے خلاف نفرت وتشدد میں بےحد اضافہ:India Hate Lab نے نیا ڈیٹا جاری کیا

03 اگست
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021
حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

مارچ 31, 2022
ایلون مسک نے کیوں پوچھا، ’کیا بھارت کا اصل باس امبانی ہے؟

ایلون مسک نے کیوں پوچھا، ’کیا بھارت کا اصل باس امبانی ہے؟

اکتوبر 9, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
ایلون مسک نے کیوں پوچھا، ’کیا بھارت کا اصل باس امبانی ہے؟

ایلون مسک نے کیوں پوچھا، ’کیا بھارت کا اصل باس امبانی ہے؟

دہلی میں 10 اکتوبر کے احتجاج سے پہلے سخت انتظامات، نظام الدین کی ٹرینیں منسوخ، 57 میٹرو اسٹیشن متاثر

دہلی میں 10 اکتوبر کے احتجاج سے پہلے سخت انتظامات، نظام الدین کی ٹرینیں منسوخ، 57 میٹرو اسٹیشن متاثر

SIR Fake Details FIR

رناٹک SIR میں نیا انکشاف، اونگیرے ضلع انتظامیہ پر تقریباً 3,000 نام ہٹانے کا دباؤ تھا

ریاض میں دھماکوں کی گونج، حوثیوں کا کنگ خالد ایئرپورٹ پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ

اکتوبر 8, 2026
ریاض میں دھماکوں کی گونج، حوثیوں کا کنگ خالد ایئرپورٹ پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ

ریاض میں دھماکوں کی گونج، حوثیوں کا کنگ خالد ایئرپورٹ پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ

اکتوبر 8, 2026

حالیہ خبریں

ایلون مسک نے کیوں پوچھا، ’کیا بھارت کا اصل باس امبانی ہے؟

ایلون مسک نے کیوں پوچھا، ’کیا بھارت کا اصل باس امبانی ہے؟

اکتوبر 9, 2026
دہلی میں 10 اکتوبر کے احتجاج سے پہلے سخت انتظامات، نظام الدین کی ٹرینیں منسوخ، 57 میٹرو اسٹیشن متاثر

دہلی میں 10 اکتوبر کے احتجاج سے پہلے سخت انتظامات، نظام الدین کی ٹرینیں منسوخ، 57 میٹرو اسٹیشن متاثر

اکتوبر 9, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN