اردو
हिन्दी
جون 24, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

یوم آزادی کے موقع پر مذہبی پیشواؤں کا ملک کے عوام کو پیغام

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
یوم آزادی کے موقع پر مذہبی پیشواؤں کا ملک کے عوام کو پیغام
32
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی:

’دھارمک جن مورچہ‘ کے زیر اہتمام75ویںیوم آزادی کے موقع پر ’ملک کے لوگوں کے لئے مذہبی رہنماؤں کا پیغام‘ کے عنوان پر ایک آن لائن پروگرام کا اہتمام کیا گیا جس میں مختلف مذہبی پیشواؤں نے شرکت کی اور اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ ’ دھارمک جن مورچہ‘ مختلف مذاہب کے رہنماؤں کا ایک مشترکہ پلیٹ فارم ہے جس کا مقصد باہمی محبت، ہم آہنگی، رواداری، جمہوری اقدار کو فروغ دینا اور انسانیت کی بنیاد پر ملک کی تعمیر اور باہمی تعاون اور بھائی چارے کو مضبوط بنانا ہے۔

اس موقع پر شنکر اچاریہ سوامی اومکار آنند جی نے اپنے خطاب میں کہا کہ آزادی کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر ہمیں غور کرنا ہوگا کہ کیا ہم اس آزادی سے مکمل طور پر مطمئن ہیں؟شاید ملک کو ابھی اور بھی آزاد ہونا اور اور ایک ایسے بھارت کی تشکیل دینا باقی ہے جہاں مذہب کے نام پر کسی کے ساتھ برا سلوک روا نہیں رکھا جائے۔ آزادیکا صحیح مطلب تبھی ہوگا جب سبھی کو وہ آزادی ملے جو آئین نے ہمیں دیا ہے۔ہمیں راستہ چلتے ہوئے ڈر نہ لگے،کوئی ہندو یا مسلم کسی سے ڈرے نہیں اور کسی کو کسی دوسرے مذہب کے پڑوسی سے پریشانی نہ ہو“۔

گوسوامی سشیل جی مہاراج، کنوینر بھارتیہ سرو دھرم سنسد نے کہا کہ سب کا احترام کرنا ہمارا فریضہ ہے۔کیونکہ آزادییہ نہیں ہے کہ کسی کے مذہب کو برا کہا جائے اور کسی بھی مذہب کی بے عزتی کی جائے۔مٹھی بھر لوگ دوسرے مذاہب کے لوگوں کے جذبات کو اپنے کردار اور الفاظ سے مجروح کرتے ہیں، ہمیں افسوس ہے کہ ایسے لوگوں کے خلاف کوئی کارروائینہیں کی جاتی۔گزشتہ دنوں وزیر اعظم کے ساتھ مذہبی پیشواؤں کی ہونے والی گفتگو کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہماری اچھی گفتگو ہوئی لیکن ایک بات کہنا چاہتا ہوں کہ جولوگ ملک میں ایک دوسرے پر حملہ کررہے ہیں ان کے خلاف سخت کارروائی ہونی چاہئے“۔

گردوارہ بنگلہ صاحب کے چیف گرنتھی گیانی رنجیت سنگھ نے کہا کہ ہم نے انگریزوں سے تو آزادی لے لی لیکن آزادی لیتے ہوئے ہم آپس میں تقسیم ہوگئے۔انہوں نے کہا کہ اس پروگرام کے ذریعے ہم ملک کو ایک ساتھ رہنے کا پیغام دیتے ہیں۔ تمام ہم وطن ایک ساتھ مل کر رہنا سیکھ سکتے ہیں“۔ سوامیویر سنگھ ہتکاری، روی داسیہ دھرم سنگٹھن کے ذمہ دارنے کہا کہ ذات پات ملک میں ایک بڑا مسئلہ ہے اورہمیں اس سے بھی آزادی حاصل کرنی ہوگی“۔

پروگرام میں حصہ لیتے ہوئے اچاریہ ویویک مونی جی نے کہا کہ لفظ آزادی بہت خوبصورت اور خوشگوار ہے۔لیکن کسی شخص کی آزادی تب ہی معنی خیز ہوتی ہے جب وہ اپنے حدود میں رہتے ہوئے اس کا استعمال کرے اور آئینی حدود میں رہتے ہوئے اپنے مذہب کو آزادانہ طور پر اختیار کرے۔ہم سب ہندوستانی ایک خاندان کی طرح ہیں۔ہم کسی کو تکلیف دیتے ہیں تو یہ مذہب کا عمل نہیں ہوسکتا“۔

پروگرام کے اختتام پر’مورچہ‘ اور اس پروگرام کے کنوینر پروفیسر محمد سلیم انجینئر نے کہا کہ مورچہ کی ہمیشہ سے یہ کوشش رہی ہے کہ تمام لوگ محبت اور ہم آہنگی کے ساتھ رہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارے آئین نے ہمیں اتحاد، انصاف اور مساوات کا حق دیا ہے۔ بعض اوقات اس خیال کو کمزور کرنے کی کوشش کی جاتی ہے، ایسی صورت میں حکومت کا فرض ہے کہ وہ ملک میں آئین کی بنیادی روح قائم کرنے کو یقینی بنائے۔

دہلی اور کانپور میں ہوئے فرقہ وارانہ کشیدگی کے تناظر میں انہوں نے کہا کہ جو لوگ جرم، ناانصافی اور استحصال کو دیکھ کر خاموش ہیں، وہ تمام لوگ بالواسطہ جرم کے حامی ہیں۔ ہمیں برے کو برا کہنا چاہئے اور قانون کی حکمرانی قائم کرنے کی کوشش کرنی چاہئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جب تک ملک کے کمزور اور غریب ترین شخص کو عزت کے ساتھ جینے کا موقع نہیں ملے گا، ہم آزادی کو صحیح معنی میں سمجھنے سے قاصر رہیں گے“۔ پروگرام میں 75 ویںیوم آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے تمام مذہبی رہنماؤں نے ’دھارمک جن مورچہ‘ کے خیالات کو عام لوگوں تک پہنچانے کی اپیل کی۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

بھارت تیواری انکاؤنٹر
خبریں

بھارت تیواری کیس میں بڑا ایکشن، انکاؤنٹر میں شامل پولیس اہلکاروں کے خلاف FIR درج

23 جون
تیج پرتاپ یادو پی اے چوری
خبریں

تیج پرتاپ کے گھر بڑی چوری! 20 لاکھ کیش اور سونا غائب PA موتی لال فرار

23 جون
ٹرمپ اسٹارمر تنقید
خبریں

"تیل، غیر قانونی تارکینِ وطن اور جرائم نے برطانوی وزیراعظم کو ڈبو دیا”، ٹرمپ کا اسٹارمر پر حملہ

23 جون
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
ٹرمپ پزشکیان معاہدہ

صدر ٹرمپ اور ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے 14 نکاتی تاریخی امن معاہدے پر دستخط کر دیے

جون 18, 2026
NEET 2026 UG Controversy

NTA کا ایک اور بڑا کارنامہ! طالب علم ناگپور کا اور نیٹ امتحانی مرکز ابوظہبی بھیجا

جون 20, 2026
سماجوادی پارٹی، اکھلیش یادو، بی جے پی

سماجوادی پارٹی میں پھوٹ یا بی جے پی کا سیاسی بیانیہ؟

جون 18, 2026
بھارت تیواری انکاؤنٹر

بھارت تیواری کیس میں بڑا ایکشن، انکاؤنٹر میں شامل پولیس اہلکاروں کے خلاف FIR درج

تیج پرتاپ یادو پی اے چوری

تیج پرتاپ کے گھر بڑی چوری! 20 لاکھ کیش اور سونا غائب PA موتی لال فرار

ٹرمپ اسٹارمر تنقید

"تیل، غیر قانونی تارکینِ وطن اور جرائم نے برطانوی وزیراعظم کو ڈبو دیا”، ٹرمپ کا اسٹارمر پر حملہ

Lucknow Fire

لکھنؤ کے علی گنج میں خوفناک آتشزدگی، حفاظتی اصولوں کی خلاف ورزی نے 15 جانیں لے لیں

بھارت تیواری انکاؤنٹر

بھارت تیواری کیس میں بڑا ایکشن، انکاؤنٹر میں شامل پولیس اہلکاروں کے خلاف FIR درج

جون 23, 2026
تیج پرتاپ یادو پی اے چوری

تیج پرتاپ کے گھر بڑی چوری! 20 لاکھ کیش اور سونا غائب PA موتی لال فرار

جون 23, 2026
ٹرمپ اسٹارمر تنقید

"تیل، غیر قانونی تارکینِ وطن اور جرائم نے برطانوی وزیراعظم کو ڈبو دیا”، ٹرمپ کا اسٹارمر پر حملہ

جون 23, 2026
Lucknow Fire

لکھنؤ کے علی گنج میں خوفناک آتشزدگی، حفاظتی اصولوں کی خلاف ورزی نے 15 جانیں لے لیں

جون 23, 2026

حالیہ خبریں

بھارت تیواری انکاؤنٹر

بھارت تیواری کیس میں بڑا ایکشن، انکاؤنٹر میں شامل پولیس اہلکاروں کے خلاف FIR درج

جون 23, 2026
تیج پرتاپ یادو پی اے چوری

تیج پرتاپ کے گھر بڑی چوری! 20 لاکھ کیش اور سونا غائب PA موتی لال فرار

جون 23, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN