نئی دہلی : (آر کے بیورو)
مرکزی حکومت ورک فروم ہوم( گھر سے کام) کو لے کر ایک جامع قانون بنانے کی تیاری کررہی ہے۔ نیا قانون گھر سے کام کررہے ملازمین کےتئیں کمپنیوں کی ذمہ داری کو طے کرے گا۔ اس سلسلے میں دو سرکاری افسران نے یہ جانکاری دی ہے۔
اہم بات یہ ہے کہ کورونا کی وبا کے بعد زیادہ تر کمپنیوں نے اپنے ملازمین کو کووڈ-19 انفیکشن سے بچانے کے لیے گھر سے کام یا ہائبرڈ ماڈل اپنایا۔ پچھلے سال یعنی 2020 میں اسے ایک عارضی اقدام کے طور پر دیکھا گیالیکن اب یہ کام کرنے کا ایک نیا ماڈل بن گیا ہے۔ ایسے میں حکومت اس نئے ورکنگ ماڈل کے لیے قانونی فریم ورک بنانا چاہتی ہے۔ ایک سرکاری اہلکار نے کہا کہ جن اختیارات پر غور کیا جا رہا ہے ان میں ملازمین کے لیے کام کے اوقات طے کرنا اور گھر سے کام کرنے کے دوران اضافی اخراجات کے لیے ملازمین کو بجلی اور انٹرنیٹ کی ادائیگی شامل ہے۔










