نیویاک : (ایجنسی)
امریکہ سے شائع ہونے والے بین الاقوامی ’ٹائم‘ میگزین کے 2021 کے سب سے بااثر 100 لوگوں ‘ کی فہرست میں وزیر اعظم مودی کا نام ہے ۔ لیکن ان کا نام غلط وجوہات سے ہے ، جن پر انہیں یا ان کی پیرٹی یا ملک کے باشندوں کو فخر نہیں ہو سکتا ہے ۔
نریندر مودی کو ’ٹائم میگزین کی ‘100 سب سے زیادہ بااثر الوگوں‘ کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے کہ انہوں نے ’بھارت کو سیکولرازم سے دور اور ہندو راشٹر کی جانب دھکیل دیا‘ اور مسلمانوں کے ’ حقوق میں کٹوتی ’ کردی۔
بھارتی نژاد امریکی صحافی فرید زکریا نے نریندر مودی کا پروفائل لکھا ہے۔ انہوں نے اس میں لکھا ہے کہ وزیر اعظم مودی نے صحافیوں کو ڈرایا – دھمکایا اور جیلوں میں ڈال دیا۔ انہوں نے ایسے قانون پاس کئے جن سے بھارت کے ہزاروں غیر سرکاری تنظیم اور گروہوں کو مفلوج بنا دیا گیا۔
فرید زکریا نے کہا ہے کہ جواہر لال نہرو اور اندرا گاندھی کے بعد نریندر مودی سب سے اہم لیڈر ہیں۔










