ایران کے اسرائیل پر حملے کے باعث 8 ہزار سے زائد اسرائیلی بےگھر ہوگئے۔اسرائیلی اخبار یدیعوت آحارونوت کی رپورٹ کے مطابق ایران کے جوابی حملوں کے نتیجے میں 8 ہزار سے زائد اسرائیلی شہری بےگھر ہو چکے ہیں- یہ معلومات اسرائیلی پراپرٹی ٹیکس کمپنسیشن فنڈ کے اعداد و شمار پر مبنی ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ 30 ہزار سے زائد درخواستیں اب تک عمارتوں اور گاڑیوں کو ہونے والے نقصان کے ازالے کےلیے جمع کروائی جا چکی ہیںرپورٹ کے مطابق ایرانی حملوں سے متاثرہ علاقوں میں بنیادی ڈھانچے کو شدید نقصان پہنچا ہے، جس کے باعث شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونا
ادھر ایرانی وزیرِخارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ اسرائیلی جارحیت رکنے تک امریکا کے ساتھ بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ایرانی وزیرِخارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ اسرائیل نے غزہ میں جان بوجھ کر اسپتالوں کو نشانہ بنایا ہے جبکہ ایران شہری علاقوں خاص طور پر اسپتالوں کو کبھی نشانہ نہیں بناتا۔عباس عراقچی نے کہا کہ امریکا ایران کے خلاف اسرائیلی جرائم میں شریک ہے، امریکا سے مذاکرات نہیں کریں گے۔انہوں نے کہا ہے کہ اسرائیلی جارحیت رکنے تک امریکا کےساتھ بات چیت کی کوئی گنجائش نہیںایرانی وزیرِخارجہ نے مزید بتایا کہ جنیوا میں ای 3 ممالک سے صرف جوہری اور علاقائی امور پر بات چیت ہوگی