احمد آباد، 27 مئی
گجرات اسٹیٹ وقف بورڈ نے 9 اپریل 2025 کو جاری کردہ قرارداد نمبر 9(G) کے تحت احمد آباد شہر میں واقع چار اہم وقف اداروں کے انتظامی امور کی بحالی اور شفافیت کے لیے ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے مفتی اسجد قاسمی (قریشی محمد اسجد حبیب الرحمٰن) کو منتظم اعلیٰ (ایڈمنسٹریٹر) مقرر کیا ہے۔ ان کے ساتھ جناب منشی رئیس الدین صاحب کو بطور معاون تعینات کیا گیا ہے۔
نامزد وقف ادارے درج ذیل ہیں:
•••بھولا سید مسجد و درگاہ ٹرسٹ، احمد آباد
•••ملک شعبان روضہ ٹرسٹ، رکھیال
•••سیدی بشیر مسجد و درگاہ ٹرسٹ، احمد آباد
•••چمیلی شاہ مسجد اور رُکنی شہید درگاہ ٹرسٹ، احمد آباد
یہ تقرریاں وقف ایکٹ 1995 اور وقف (ترمیمی) ایکٹ 2013 کی دفعہ 38 کے تحت عمل میں آئیں۔ مفتی اسجد قاسمی کو مالی و انتظامی امور کی شفاف نگرانی کے ساتھ ساتھ مذہبی و شرعی رہنمائی کی مکمل ذمہ داری سونپی گئی
•••منتظم اعلیٰ مفتی اسجد قاسمی کی اہم ذمہ داریاں:
•••وقف ادارے کے مالی حسابات کی تیاری اور پیشکش
•••نئے ٹرسٹیوں کی تقرری
•••جائیدادوں کی مکمل جانچ پڑتال اور جائزہ
•••ناجائز قبضوں کے خاتمے کے لیے فوری کارروائی
•••وقف لیز رولز کے تحت تفصیلی رپورٹ کی تیاری
•••غیر درج شدہ وقف جائیدادوں کا رجسٹر میں اندراج
•••دیگر تمام قانونی اور شرعی امور کی انجام دہی
گجرات اسٹیٹ وقف بورڈ نے تمام متعلقہ افراد و اداروں سے پرزور اپیل کی ہے کہ وہ منتظم اور ان کے معاون کے ساتھ مکمل تعاون کریں تاکہ وقف کی امانتوں کا مؤثر تحفظ اور ترقی ممکن بنائی جا سکے۔علماء برادری نے اس فیصلے پر خوشی کا اظہار کیا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ ان وقف اداروں کو اب دیانت داری، شفافیت اور ملت کے وسیع تر مفاد میں استعمال کیا جائے گا سورس:پریس ریلیز