اردو
हिन्दी
اکتوبر 13, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

مسلم پسماندہ ذاتوں کا بھی ذات پر مبنی مردم شماری کا مطالبہ

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ گراونڈ رپورٹ
A A
0
مسلم پسماندہ ذاتوں کا بھی ذات پر مبنی مردم شماری کا مطالبہ
162
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی : (ایجنسی)

ملک میں ایک بار پھر ذات پر مبنی مردم شماری کی مانگ بڑھنے لگی ہے۔ منڈل تحریک سے نکلنے والی تمام سیاسی جماعتیں ذات پر مبنی مردم شماری کے مطالبے کے لیے آواز بلند کر رہی ہیں اور اب مسلمان بھی ان کی آواز میں شامل ہو رہے ہیں۔ مسلمانوں کی آل انڈیا پسماندہ مسلم محاذ تنظیم ذات پرمبنی مردم شماری میں ہندوؤں کی او بی سی ذاتوں کی طرح مسلمانوں کے پسماندہ ذاتوں کی بھی گنتی کرانے کی مانگ کررہی ہے ۔

مسلم سماج کے پسماندہ طبقات کے لیے کام کرنے والی ایک غیر سیاسی تنظیم آل انڈیا پسماندہ مسلم محاذ نے بہار حکومت کی جانب سے فلاحی اسکیموں کے لیے مسلم سماج کو او بی سی (دیگر پسماندہ طبقات) اورای بی سی (معاشی طور پر پسماندہ طبقات) کے طور پر درج کئے جانے کاحوالہ دیتے ہوئے ذات پر مبنی مردم شماری میں مسلمانوں کو بھی شامل کرنے کی مانگ رکھ دی ہے۔

واضح رہے کہ مردم شماری میں مذہبی بنیادوں پر مسلمانوں کی گنتی کی جاتی ہے، لیکن مسلمانوں میں شامل ذاتوں کی گنتی نہیں ہوتی ہے۔ سال 2021 میں ہونے والی مردم شماری کے ساتھ ذاتوں کے شمار کئے جانے کی مانگ تیز ہوگئی ہے۔ ایسے میں پسماندہ مسلم محاذ کے صدر سابق ممبر پارلیمنٹ علی انور مسلمانوں کی ذاتوں کی مردم شماری کی مانگ کو تیز کرنے کے لیے دہلی میں جمعرات کو میٹنگ کی۔

دہلی گاندھی پیس فاؤنڈیشن میں 15 مسلم او بی سی ذاتوں کی تنظیم مسلم محاذ کی قیادت میں ہونے والی میں مسلم او بی سی کی تعلیمی، معاشی ،سیاسی اور سماجی حیثیت پر بات ہوئی اس دوران مسلم او بی سی ذاتوں کی بنیاد پر پر ایک کتابچہ بھی جاری کی ہے ۔

علی انور کہتے ہیں کہ ہندو اور مسلمان دونوںمیں پسماندہ اور دلت گروہ ہیں۔ جن میں تمام کئی ذیلی ذاتیں ہیں۔ ایسے میں ذات کی بنیاد پر مردم شماری میں ہندوؤں کے ساتھ ساتھ مسلمانوں کی بھی ذاتوںکی گنتی کی جائےتاکہ ان کی پوزیشن کا سہی اندازہ ہوسکے۔ اس کےعلاوہ بہار کی طرز پر ملک بھر میں او بی سی کو دو حصوں میں پسماندہ طبقہ ( او بی سی ) اور انتہائی پسما ندہ طبقات ( ای بی سی ) میں تقسیم کیاجانا چاہئے۔

وہ کہتے ہیں کہ ہندوؤں کی طرح مسلمانوں میں بھی او بی سی کا صحیح اعداد وشمار سامنے آنا چاہئے۔ مسلمانوں کے نام پر تمام سہولتوں کا فائدہ مسلم سماج کی کچھ اعلیٰ ذاتوں کو مل رہا ہے، ایسے میں مسلم او بی سی ذاتوںکی صورت حال ہندوؤں سے بھی خراب ہے۔

ایسی صورتحال میں مردم شماری کے ذریعے درست اعداد و شمار سامنے آسکیں گے۔ اس کے علاوہ ہریانہ ، دہلی ، بہار اور اتر پردیش میںتمام مسلم ذاتیں ہیں، جوہندوؤں میں دلتوں میں شامل ہے ،ایسے میں ہماری مانگ ہے کہ مسلمانوں کی ان ذاتوںکو بھی دلتوں کے زمرے میں شامل کیا جائے ۔

انہوں نے کہاکہ گزشتہ دنوں جب بہار سرکار کے ذریعہ 50 سے زیادہ ای بی سی گروپس اور 15 او بی سی کو قبول کیاگیا تھا، تو مسلمانوں کو ذات پر مبنی مردم شماری میں شامل کئے جانے کا مناسب بنیاد ہے ۔ ہمیں امید ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی ایک جامع نقطہ نظر اپنائیں گے اورتمام مذاہب میں شامل ذاتوں کی مردم شماری کوگرین سگنل دیں گے ۔

ہندوستانی مسلمان بھی نسلی تین اہم طبقات اور سیکڑوں برادریوں میں تقسیم ہے۔ اعلیٰ درجہ کے مسلمانوں کو اشراف کہاجاتا ہے ، جس میں سید، شیخ ،مغل،پٹھان، رنگڑ یا مسلم راجپوت، تیاگی مسلمان آتے ہیں۔ وہیں او بی سی مسلمانوں کو پسماندہ مسلم کہا جا تاہے۔ جن میںکجڑے (راعین) ، جولاہے (انصاری) ، دھونیا (منصوری) ، قصائی (قریشی) ، فقیر (علوی) ، حجام (سلمانی) ، مہتر (حلال خور) ، گئوالا (گھوسی)، دھوبی ( ہواری) ، لوہار-بڑھئی (سیفی) ،منہار (صدیقی)، درزی ( ادریسی)، ون گوجر وغیرہ اس کے دلت مسلم کو اجلال کہا جاتا ہے ۔

مسلم معاشرے میں رائج ذات پات کے حوالے سے ڈاکٹر آر امبیڈکر سے لے کر ڈاکٹر رام منوہر لوہیا اور کانشی رام نے بھی کھل کر اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔ ڈاکٹر امبیڈکر لکھتے ہیں کہ… ’’غلامی بھلے ہی ودع ہو گئی ہو ذات تو مسلمانوں میں قائم ہے ہی۔ ‘‘کانشی رام نے کہاکہ مسلمانوں میں نمائندگی کے نام پر صرف اعلیٰ طبقے کے ہی مسلمانوں کی بھاگیدار ی ہے اور او بی سی مسلمان محروم ہیں۔ ایسے میں مسلمانوں کے درمیان ذاتوںکی گنتی کی مانگ اٹھا کر او بی سی مسلمان کے اعداد وشمار کو سب کے سامنے لانے کا ارادہ ہے ۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

ہم متبادل ورلڈ آرڈر کے حق میں، ٹیرف متاثرین کے لیے سرکار ہر ضروری قدم اٹھائے: امیر جماعت
گراونڈ رپورٹ

ہم متبادل ورلڈ آرڈر کے حق میں، ٹیرف متاثرین کے لیے سرکار ہر ضروری قدم اٹھائے: امیر جماعت

06 ستمبر
سنبھل فساد کی تحقیقاتی رپورٹ میں ایسا کیا ہے کہ یوگی حکومت پر اٹھے سوال دبا دیئے گیے؟
گراونڈ رپورٹ

سنبھل فساد کی تحقیقاتی رپورٹ میں ایسا کیا ہے کہ یوگی حکومت پر اٹھے سوال دبا دیئے گیے؟

01 ستمبر
آسام:بنگالی بولنے والے مسلمانوں کے خلاف نفرت وتشدد میں بےحد اضافہ:India Hate Lab نے نیا ڈیٹا جاری کیا
گراونڈ رپورٹ

آسام:بنگالی بولنے والے مسلمانوں کے خلاف نفرت وتشدد میں بےحد اضافہ:India Hate Lab نے نیا ڈیٹا جاری کیا

03 اگست
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021
حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

مارچ 31, 2022
ایلون مسک نے کیوں پوچھا، ’کیا بھارت کا اصل باس امبانی ہے؟

ایلون مسک نے کیوں پوچھا، ’کیا بھارت کا اصل باس امبانی ہے؟

اکتوبر 9, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
ایلون مسک نے کیوں پوچھا، ’کیا بھارت کا اصل باس امبانی ہے؟

ایلون مسک نے کیوں پوچھا، ’کیا بھارت کا اصل باس امبانی ہے؟

دہلی میں 10 اکتوبر کے احتجاج سے پہلے سخت انتظامات، نظام الدین کی ٹرینیں منسوخ، 57 میٹرو اسٹیشن متاثر

دہلی میں 10 اکتوبر کے احتجاج سے پہلے سخت انتظامات، نظام الدین کی ٹرینیں منسوخ، 57 میٹرو اسٹیشن متاثر

SIR Fake Details FIR

رناٹک SIR میں نیا انکشاف، اونگیرے ضلع انتظامیہ پر تقریباً 3,000 نام ہٹانے کا دباؤ تھا

ریاض میں دھماکوں کی گونج، حوثیوں کا کنگ خالد ایئرپورٹ پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ

اکتوبر 8, 2026
ریاض میں دھماکوں کی گونج، حوثیوں کا کنگ خالد ایئرپورٹ پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ

ریاض میں دھماکوں کی گونج، حوثیوں کا کنگ خالد ایئرپورٹ پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ

اکتوبر 8, 2026

حالیہ خبریں

ایلون مسک نے کیوں پوچھا، ’کیا بھارت کا اصل باس امبانی ہے؟

ایلون مسک نے کیوں پوچھا، ’کیا بھارت کا اصل باس امبانی ہے؟

اکتوبر 9, 2026
دہلی میں 10 اکتوبر کے احتجاج سے پہلے سخت انتظامات، نظام الدین کی ٹرینیں منسوخ، 57 میٹرو اسٹیشن متاثر

دہلی میں 10 اکتوبر کے احتجاج سے پہلے سخت انتظامات، نظام الدین کی ٹرینیں منسوخ، 57 میٹرو اسٹیشن متاثر

اکتوبر 9, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN