اردو
हिन्दी
مئی 30, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

اتراکھنڈ میں 15 اگست کو’جے شری رام‘کا نعرہ لگانے سے انکار  پر  باریش مسلمان کو بری طرح مارا،

10 مہینے پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ Uncategorized, ہیٹ کرا ئم
A A
0
283
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

ملک کے مختلف حصوں سے وحشیانہ موب لنچنگ کے واقعات سے متعلق خبریں آتی رہتی ہیں ،اخر ان کا کوئی علاج بھی ہے ؟
اتراکھنڈ کے پوڑی گڑھوال میں یوم آزادی کے موقع پر ’جے شری رام‘ کا نعرہ لگانے سے انکار کرنے پر ایک مسلمان شخص کو تین افراد نے زدوکوب کیا۔واقعے کی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ملزموں کی پٹائی کے بعد اس شخص کے خون بہہ رہا ہے۔

In Uttarakhand's Paudhi Garhwal, three men brutally assaulted elderly Muslim man Rizwan Ahmed, attempted to cut off his beard and forced him to say 'Jai Shri Ram' on 15 August.

The victim is from Uttar Pradesh's Saharanpur. pic.twitter.com/QhGGyKJLSa

— Waquar Hasan (@WaqarHasan1231) August 17, 2025


انڈین ایکسپریس Indian express کے مطابق، تینوں ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ہیٹ کرائم میں زندہ بچ جانے والے کی شناخت رضوان احمد کے طور پر کی گئی ہے، جو اتر پردیش کے سہارنپور کا رہنے والا ہے۔ ملزمان کی شناخت مکیش بھٹ، نوین بھنڈاری اور منیش بشٹ کے طور پر ہوئی ہے۔اپنی پولس شکایت میں احمد نے بتایا کہ جب وہ راکیش لال نامی شخص کی دکان پر چائے پینے گیا تو اسے اندر پہلے سے تین آدمی ملے جو نشے میں لگ رہے تھے۔ ان میں سے ایک مکیش بھٹ نے مبینہ طور پر احمد سے مطالبہ کیا کہ وہ ’’جے شری رام‘‘ کا نعرہ لگائے۔ جب احمد نے انکار کیا تو بھٹ اور اس کے دونوں ساتھیوں نے اسے گالی گلوچ، مارپیٹ اور دھمکیاں دینا شروع کر دیں۔
حملہ آوروں نے مبینہ طور پر احمد کی داڑھی پکڑی، اسے پُرتشدد طریقے سے نشانہ بنایا ، وہ لگاتار چلارہے  تھے ، یہ سب کچھ ویڈیو پر حملے کی ریکارڈنگ کے دوران کیا۔انہوں نے اسے ’’بھارت ماتا کی جئے‘‘ اور ’’جئے شری رام‘‘ کے نعرے لگانے پر مجبور کیا۔احمد نے بتایا کہ آخرکار وہ دکان کے پیچھے سے  نکلنے  میں کامیاب ہو گیا اور اپنی گاڑی کی طرف بھاگ گیا۔
ویڈیو میں یہ بھی دیکھایا گیا کہ ملزموں کے ذریعے احمد کے ساتھ بدسلوکی کی گئی اور اسے اسلامو فوبک گالیوں کا نشانہ بنایا گیا۔حملہ آوروں میں سے ایک کو یہ پوچھتے ہوئے سنا گیا کہ وہ یوم آزادی پر "بھارت ماتا کی جئے” کا نعرہ کیوں نہیں لگاسکتا، جب کہ دوسرے نے کہا، "اگر بھارت  میں رہنا ہے تو جے شری رام کا نعرہ لگانا ہوگا۔”احمد کی شکایت کے مطابق اس نے حلال اور جھٹکا سے اسے کاٹ ے کی بھی دھمکی دی اپنی شکایت میں احمد نے مزید کہا کہ اسی دن ملزم نے سہارنپور کے ایک اور رہائشی مہتیار پتن اسلام کو بھی نشانہ بنایا اور اسے ’’جئے شری رام‘‘ کا نعرہ لگانے پر مجبور کرنے کی کوشش کی۔
دریں اثنا پوڑی کے سری نگر پولیس اسٹیشن میں ہفتہ کو بی این ایس کی دفعہ 115(2) (رضاکارانہ طور پر چوٹ پہنچانا)، 196 (مذہب کی بنیاد پر مختلف گروہوں کے درمیان دشمنی کو فروغ دینا)، 299 (مذہبی جذبات کو مجروح کرنے کے لیے جان بوجھ کر اور بدنیتی پر مبنی حرکتیں)، 351 (2) (مجرمانہ)، 351 (2) امن کی خلاف ورزی پر اکسانا)۔کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی۔

ٹیگ: ‘Jai Shri Ram’assaultedhindutva vadiMuslim manUttarakhand

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

Muzaffarnagar House Jihad Controversy
ہیٹ کرا ئم

مظفر نگر: ہندوتوا گروپ نے مسلم فیملی کے گھر خریدنے کی مخالفت کی اس کو”ہاؤس جہاد‘‘ کا نام دیا

01 مارچ
Missing Persons Capital Alert
ہیٹ کرا ئم

راجدھانی یا لاپتہ گنج! صرف 36دنوں میں 2,884 افرادلاپتہ، آپ الرٹ رہیں

06 فروری
Delhi Riots Charge Sheet
ہیٹ کرا ئم

دہلی فساد 2020:چھ سال بعد سی بی آئی چارج شیٹ، مگر قتل کا الزام غائب

06 فروری
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021

موجودہ دور میں مسلمان دل ودماغ جیتنے کی مہم چھیڑیں:امیر جماعت

فروری 28, 2023
حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

مارچ 31, 2022
امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

دہلی میں بڑھتے جرائم پولیس الرٹ

دہلی-NCR میں جرائم کے واقعات میں اضافہ، پولیس الرٹ

امریکہ ایران کشیدگی خبر

ایران–امریکہ مذاکرات میں محدود پیش رفت، اختلافات بدستور برقرار: قالیباف

امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

اپریل 22, 2026
الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

اپریل 21, 2026
دہلی میں بڑھتے جرائم پولیس الرٹ

دہلی-NCR میں جرائم کے واقعات میں اضافہ، پولیس الرٹ

اپریل 21, 2026
امریکہ ایران کشیدگی خبر

ایران–امریکہ مذاکرات میں محدود پیش رفت، اختلافات بدستور برقرار: قالیباف

اپریل 19, 2026

حالیہ خبریں

امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

اپریل 22, 2026
الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

اپریل 21, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN