اردو
हिन्दी
اگست 24, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

مسلم پرسنل لاء بورڈ اب وقف پورٹل پر رجسٹریشن کی مہم چلائے گا، دہلی میں ورکشاپ

11 مہینے پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
Muslim Personal Law Board workshop in Delhi for Waqf Portal registration campaign
0
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی (آر کے بیورو )
مسلم پرسنل لاء بورڈ کی طرف سے وقف پورٹل پر وقف املاک رجسٹرڈ کرنے کی سختی اور شدت کے ساتھ مہینوں مخالفت کے بعد اب اتنی ہی شدت کے ساتھ رجسٹریشن کرانے کی مہم چلانے کا فیصلہ کیا ہے
 – سارا وقت ہاتھ سے نکل گیا اور صرف ایک ہفتہ باقی ہے ـاس ایک ہفتے میں یہ کام کیسے پورا ہوگا یہ ارباب بورڈ ہی جانتے ہوں گے ـ بورڈ کے سینئیر وکلا نے اس کی نزاکتوں رجسٹرڈ نہ کرنے کے انجام اور بڑے پیمانے پر املاک چھن جانے کے حقیقی خطرے کے بارے میں انتباہ کیا اور اعتراف بھی ـ
اس سلسلے میں 28 ستمبر کو بورڈ کے ذریعے نئی دہلی کے اسلامک کلچرل سینٹر میں صبح سے شام تک ایک ورکشاپ کا اہتمام کیاگیا جس میں وقف پورٹل میں اندراج کی افادیت،اہمیت، لزومیت اور قانونی ضرورت کے بارے میں سپریم کورٹ کے وکلا نے تفصیل سے بتایا اور یوٹرن لینے کی وجہ بھی بتائی ،ڈاکٹر قاسم رسول الیاس ورکشاپ کے منتظم تھے جو بورڈ کے ترجمان بھی ہیں ورکشاپ میں ملک کے مختلف حصوں سے کئی مسلم مذہبی جماعتوں سے مدعو کارکنان،وکلاء اور سوشل ایکٹوسٹوں نے بڑی تعداد حصہ لیا،گرچہ فیصلہ بہت تاخیر سے لیا گیا کیونکہ رجسٹریشن کی آخری تاریخ سات اکتوبر ہے اور بظاہر اضافہ کا امکان مرکزی سطح سے کم ہی ہے لیکن اطلاع ہے کہ بعض ریاستوں نے تاریخ میں توسیع کا لیٹر جاری کردیا ہے مگر وکلاء نے اس پر کچھ کہنے سے گریز کیا ،آگے کیا ہوگا کیسے ہوگا،بورڈ کی وقف ایکٹ مخالف تحریک کس سمت میں چلے گی اس کا خاکہ پیش کیا گیا ،واضح رہے کہ کہ بورڈ کا ماننا تھا کہ پورٹل کا استعمال یہ ثابت کرے گا کہ ہم نے ایکٹ کو مان لیا ،ہے بہرحال اب اس کے سامنے اور کوئی راستہ بھی نہیں ہے اس لیے کہ خطرہ سر پر منڈلا رہا ہے ،وکلا کا تو یہی کہنا ہے

ورکشاپ میں بورڈ کے سینئیر وکلا ایڈوکیٹ ایم آرشمشاد،ایڈوکیٹ نظام ہاشا،اور ایڈوکیٹ فضیل ایوبی نے تفصیل کے ساتھ شرکاء کے سوالوں کا جواب دیا،ان کے وقف پورٹل سے متعلق اشکالات سنے اور ان کا حل بتانے کی کوشش کی ـ انہوں نے بتایا کہ نئے وقف قانون کی روسے وقف بائی یوزر جو آٹھ اپریل سے پہلے رجسٹرڈ ہوگئی ہیں ان کو مانا جائے گا اس کے بعد نہیں مگر اس پر ابھی بہت کنفیوژن ہے ،اسی طرح سے ایس اے آئی پروٹیکٹ منومنٹ کو وقف سے الگ کردیا گیا ہے ،اس کا اثر سنبھل معاملہ پربھی پڑے گا،انہوں نے بتایا کہ ہم سپریم کورٹ میں پورٹل میں رجسٹریشن کی تاریخ میں توسیع کے لیے جائیں گے مگر کب سنوائی ہوگی کہہ نہیں سکتے کیونکہ ابھی تک سی اے اے سے متعلق عرضیوں کی سماعت نہیں ہوئی ہے ـ پانچ سالوں سے عمر خالد وغیرہ کو ضمانت نہیں ملی ہے ـ انہوں نے بتایا کہ ایک تجویز یہ آئی ہے کہ وقف کو ٹرسٹ کے تحت کرلیا جائے ، مگر اس میں ایک سیٹلر کی ضرورت ہوتی ہے ہوسکتا ہے آگے جاکر کسی کی نیت خراب ہوجائے ـ یہ پائیدار حل نہیں ،وہیں متولیوں کی نیت بھی خراب ہے وہ رجسٹریشن نہیں کرانا چاہتے ہیں سرکار بھی یہی چاہتی ہے ،وکلا نے کہا کہ ہماری وقف املاک تباہی کے دہانے پر ہیں ان کو بچانا بظاہر بہت مشکل نظر آرہا ہے
دوسرے سیشن میں وکلا نے مندوبین کے وقف سے متعلق ان کے تجربات اور مسائل سنے ،ان کا قانونی حل بتایا ،جماعت اسلامی ہند کے اسسٹنٹ سکریٹری انعام الرحمن نے وقف پورٹل پر اندراج، اس کے طریقہ کار سے متعلق میکنزم پر سیر حاصل گفتگو کی ،قیمتی تجاویز و مشورے دیے ،اور شرکاء کے سوالات کا بھرپور تسلی بخش جواب دیا ـاخر میں ڈاکٹر قاسم رسول الیاس نے بورڈ کی وقف ایکٹ مخالف تحریک کے آئیندہ کے خدو خال سے آگاہ کیا جس میں تین اکتوبر کو آدھے دن کا بھارت بند اور گیارہ اکتوبر کو جنتر منتر پر علامتی دھرنا و گرفتاری وغیرہ کا پروگرام شامل ہے ،انہوں نے بتایا کہ آگے بھی ورکشاپ ہوں گی ایک ہیلپ ڈیسک بنائی جائے گی ،وکلاء رہنمائی کے لیے دستیاب ہوں گے،پروگرام موضوع ،اور مندوبین کی اچھی تعداد کے لحاظ سے بہت مفید اور کامیاب رہا ،نظامت زاہد ایڈووکیٹ نے کی،ورکشاپ میں تھوڑی دیر کے لیے بورڈ کے جنرل سکریٹری مولانا مجددی بھی موجود رہے
(ابھی معلوم ہوا ہے کہ بورڈ کی طرف سے تین اکتوبر کو مجوزہ بھارت بند کو ملتوی کردیا گیا ہے )

ٹیگ: AIMPLBDelhi WorkshopMuslim Personal Law BoardRegistration CampaignWaqf portalآل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈدہلی ورکشاپرجسٹریشن مہممسلم پرسنل لاء بورڈوقف پورٹل

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل
خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

22 جولائی
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل
خبریں

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

13 جولائی
Easy SIR Form Filing
خبریں

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

12 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021
حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

مارچ 31, 2022

موجودہ دور میں مسلمان دل ودماغ جیتنے کی مہم چھیڑیں:امیر جماعت

فروری 28, 2023
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 22, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جولائی 22, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN