اردو
हिन्दी
مئی 7, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

365دنوں سے جیل میں بند ایکٹوسٹ عتیق الرحمٰن کی اہلیہ نے کہا ’میرے شوہر کا جرم یہ ہے کہ وہ مسلمان ہیں‘

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ گراونڈ رپورٹ
A A
0
365دنوں سے جیل میں بند ایکٹوسٹ عتیق الرحمٰن کی اہلیہ نے کہا ’میرے شوہر کا جرم یہ ہے کہ وہ مسلمان ہیں‘
247
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

تحریر: ذاکر علی تیاگی

ایک سال سے متھرا جیل میں بند پی ایچ ڈی کے طالب علم و دل کے مریض عتیق الرحمٰن کے اہل خانہ پر کیا گزر رہی ہے ؟ آخر ان کاپریوار جیل میں گزرے عتیق الرحمٰن کے 365 دنوں کے لے کر کیا سوچتاہے؟ عتیق الرحمٰن کو ضمانت نہ ملنے کو لے کر قانونی ماہرین کیا کہتے ہیں ان سب پہلوؤں کے جواب جان لینا ضروری ہے ۔

ہاتھرس میں ایک دلت لڑکی کے ریپ اور قتل کی کوریج پر نکلے صحافی صدیق کپن کے ساتھ متھرا پولیس نے کپن کے تین دیگر ساتھیوں عتیق الرحمٰن ، ٹیکسی ڈرائیور محمد عالم اور مسعود احمد کو گرفتار کرکےیو اے پی اے کے تحت جیل بھیج دیا تھا۔ جیل میں تمام ملزمین کو ایک سال کا وقت گزر چکاہے ، لیکن جیل میں بند عتیق الرحمٰن کے پریوار ،ان کی بیماری کی وجہ سے کیوں ہر روزڈر کے سایہ میں گزار رہاہے جانتے ہیں۔

نیوز کلیک نے ان اہم سوالات کے جوابات جاننےکے لیے عتیق الرحمن کی اہلیہ اور قانونی ماہر سے ٹیلی فون پر بات کی۔

عتیق الرحمٰن کو ان کے ساتھی صدیق کپن ، مسعود احمد ، محمد عالم کے ساتھ گزشتہ سال 5 اکتوبر کو یوپی پولیس نے متھرا کے جمنا ایکسپریس کے راستہ ہاتھرس جاتے وقت مانٹ ٹول پلازہ پر یوپی پولیس کے ذریعہ گرفتار کرلیاگیا تھا ۔ وہ ہاتھرس میں ایک دلت لڑکی کی عصمت دری اور قتل کے معاملے کو کورکرنے جا رہے تھے ۔

میرٹھ کی چودھری چرن سنگھ یونیورسٹی میں پی ایچ ڈی کے طالب علم عتیق الرحمن کی اہلیہ سنجیدہ رحمان نے ہمیں بتایا:

’’میرے شوہر پچھلے ایک سال سے متھرا جیل میں بند ہیں، وہ پہلے سے ہی دل کے مریض ہیں ، انہیں جیل میں بھی دل کا دورہ پڑچکا ہے ، وہ جیل کے اسپتال میں داخل ہیں ، آج تک ہماری ملاقات نہیں ہوئی ، صرف فون پر بات ہوئی ہوتی ہے ، میں اس وقت بہت بری صورتحال سے گزر رہی ہوں، عتیق الرحمٰن ہاتھرس میں دلت لڑکی کو انصاف دلانے جا رہے تھے لیکن پولیس نے انہیں مسلم ہونے کی وجہ سے یو اے پی اے لگا جیل میں ڈال دیا ۔ میں ہر وقت ڈرتی ہوں،کیونکہ میرے شوہر شدید بیماری سے متاثر ہیںاگر انہیں کچھ ہو گیا تو میرے بچے یتیم ہو جائیں گے۔ اگر ان کی سرجری نہیں ہوئی تو موت ہوسکتی ہے۔ ہم جی تو رہے ہوں گے لیکن مرچکے ہوں گے ،میرے بچے ہر رات کو اپنے والد کو یاد کرتے ہوئے روتے بلکتے سوتے ہیں۔ میری بھی کوئی صبح اور شام ایسی نہیں جاتی ، جس میں اپنے شوہر کےبارے میں سوچ سوچ کر نا روتی ہوں۔ میرے شوہر صرف مسلم ہونے کی وجہ سے پھنسائے گئے ہیں۔ ہمیں یتیم کرنے کےلیے انہیں جیل میں ڈالا گیا ہے۔ ‘‘


یو اے پی اے کی وجہ سے جیل میں ڈال دیا کیونکہ وہ مسلمان ہے ، میں ہر وقت خوفزدہ ہوں کیونکہ میرا شوہر شدید بیماری میں مبتلا ہے ، اگر ان کو کچھ ہوا تو میرے بچے یتیم ہو جائیں گے ، اگر ان کی سرجری نہ ہوئی تو وہ مر سکتے ہیں ، ہم زندہ رہتے لیکن ہم مر جاتے ، میرے بچے ہر رات اپنے والد کو یاد کرتے ہوئے روتے ، میں بھی ایسی صبح اور شام نہیں جاتی ، جس میں میں اپنے شوہر کے بارے میں سوچ کر نہیں روتی ، میرے شوہر کو صرف اس لیے پھنسایا گیا ہے کہ وہ ایک مسلمان ہے ، اسے ہمیں یتیم بنانے کے لیے جیل میں ڈال دیا گیا ہے۔

’میں سماج سے اپیل کرتی ہوں کہ میرے شوہر کے لیے ہر ضروری آواز اٹھائیں۔ انہیں جلد سے جلد رہا کرایا جائے اگر انہیں جلد انصاف ناملا تووہ شدید بیماری کی وجہ سے ہمارے درمیان نہیں ہوں گے،کیونکہ اوپن ہارٹ سرجری ہونی ہے ، لیکن اب وہ جیل میں ہے۔ میری سرکار سے گزارش ہے کہ میرے شوہر کو رہا کیاجائے تاکہ میں ان کا کسی بڑے اسپتال میں علاج کرواکر ان کا سایہ اپنے بچوں پر رکھ سکوں۔‘

اس معاملے میں ریٹائرڈ آئی جی ایس آر داراپوری نے کہا کہ ’اس معاملے میں حکومت نے تمام ملزمان کو ان کے مسلمان ہونے کی وجہ سے گرفتار کرکےجیل میں رکھا ہوا۔ورنہ ہاتھرس سانحہ کا دورہ کرنے کے لیے باقی لوگ اور سیاسی پارٹیوں کے لیڈر بھی گئے تھے، انہیں گرفتار نہیں کیاگیا، جب جیل میں کسی ملزم کی طبیعت سنگین ہوتی ہے تو جیل کے اسپتال میں وہ سہولیات نہیں ہوتیں جن کی مریض کو ضرورت ہوتی ہے ،اگر ان ملزمین میں کسی کی جان چلی گئی تو کون ذمہ دار ہو گا؟ اس پر سرکار کو سوچنا چاہئے اور جو ملزم بیمار ہے ان کو انسانی حقوق کی بنیاد پر ضمانت دلانے کے لیے عدالت میں ضمانت درخواست کا سرکار کو مخالفت نہیں کرنا چاہئے

یو اے پی اے جیسے کالے قوانین کو غیر آئینی طریقے سے استعمال کر کے حکومت ہر اس شخص کی جان لینا چاہتی ہے جو سرکار کو بے نقاب کرنے کی کوشش کرتاہے ۔ میری سرکار سے اپیل ہے کہ عتیق الرحمٰن کی ضمانت کی مخالفت نہ کرنے، اور ضمانت دلانے میں اس کے اہل خانہ کی انسانیت کی بنیاد پر مدد کی جائے، تاکہ وہ اپنے پریوار کی نگرانی میں اچھے سے علاج کراسکیں۔

(مضمون نگار ایک آزاد صحافی ہیں)

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

ہم متبادل ورلڈ آرڈر کے حق میں، ٹیرف متاثرین کے لیے سرکار ہر ضروری قدم اٹھائے: امیر جماعت
گراونڈ رپورٹ

ہم متبادل ورلڈ آرڈر کے حق میں، ٹیرف متاثرین کے لیے سرکار ہر ضروری قدم اٹھائے: امیر جماعت

06 ستمبر
سنبھل فساد کی تحقیقاتی رپورٹ میں ایسا کیا ہے کہ یوگی حکومت پر اٹھے سوال دبا دیئے گیے؟
گراونڈ رپورٹ

سنبھل فساد کی تحقیقاتی رپورٹ میں ایسا کیا ہے کہ یوگی حکومت پر اٹھے سوال دبا دیئے گیے؟

01 ستمبر
آسام:بنگالی بولنے والے مسلمانوں کے خلاف نفرت وتشدد میں بےحد اضافہ:India Hate Lab نے نیا ڈیٹا جاری کیا
گراونڈ رپورٹ

آسام:بنگالی بولنے والے مسلمانوں کے خلاف نفرت وتشدد میں بےحد اضافہ:India Hate Lab نے نیا ڈیٹا جاری کیا

03 اگست
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
Humayun Kabir Owaisi Video Row

ہمایوں کبیر کے خفیہ ویڈیو نے اویسی پر بی جے پی کی بی ٹیم کے الزام کو تقویت دی، اتحاد ٹوٹا ، سیاسی بصیرت پر بھی سوال

اپریل 10, 2026
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021
DD News Anchor Controversy News

پبلک ٹیکس سے چلنے والے ‘ڈی ڈی نیوز’ کے اینکر نے کہا” ساورکر کے چپل کی دھول بھی نہیں راہل گادھی

اپریل 13, 2026
یوپی کے 558 مدارس میں مڈ ڈے میل کون کھا رہا ہے؟ چونکاتی گراؤنڈ رپورٹ

یوپی کے 558 مدارس میں مڈ ڈے میل کون کھا رہا ہے؟ چونکاتی گراؤنڈ رپورٹ

اپریل 10, 2026
امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

دہلی میں بڑھتے جرائم پولیس الرٹ

دہلی-NCR میں جرائم کے واقعات میں اضافہ، پولیس الرٹ

امریکہ ایران کشیدگی خبر

ایران–امریکہ مذاکرات میں محدود پیش رفت، اختلافات بدستور برقرار: قالیباف

امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

اپریل 22, 2026
الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

اپریل 21, 2026
دہلی میں بڑھتے جرائم پولیس الرٹ

دہلی-NCR میں جرائم کے واقعات میں اضافہ، پولیس الرٹ

اپریل 21, 2026
امریکہ ایران کشیدگی خبر

ایران–امریکہ مذاکرات میں محدود پیش رفت، اختلافات بدستور برقرار: قالیباف

اپریل 19, 2026

حالیہ خبریں

امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

اپریل 22, 2026
الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

اپریل 21, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN