ممبئی : (ایجنسی)
ڈرگس کیس میں سمیر وانکھیڑے پر حملہ آور نواب ملک نے تازہ ٹویٹ میں پھر ایک بار وانکھیڑ کو نشانہ بنایا ہے۔ تازہ ٹویٹ میں مہاراشٹر کے وزیر نواب ملک نے این سی بی آفیسر سمیر وانکھیڑے سے پوچھا ہے کہ کیا ان کی بیوی کی بہن (سالی) ڈرگس کے کالے دھندے سےجڑی تھیں؟ اس الزام پر سمیر کی صفائی بھی آگئی ہے ۔
نواب ملک نے لکھا، ’سمیر داؤد وانکھیڑے کیا آپ کی سالی ہرشدا دینا ناتھ ریڈکر ڈرگس کے دھندے میں تھیں؟ آپ کو جواب دینا چاہیے کیونکہ ان کا کیس پونے کی عدالت میں زیر التوا ہے۔ یہ رہا اس کا ثبوت۔‘ نواب ملک نے اپنے ٹویٹ کے ساتھ کچھ اسکرین شاٹس اسٹیچ کیے ہیں، جن میں ایک کیس کا ذکر ہے۔
جن اسکرین شاٹس کو نواب ملک نے شیئر کیا ہے وہ کچھ عرصہ پہلے سے ٹوئٹر پر شیئر کئے جارہے ہیں۔ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ ہرشدا ریڈکر سمیر وانکھیڑے کی بیوی کرانتی ریڈکر کی بہن ہے ۔
نواب ملک کے تازہ الزامات پر سمیر وانکھیڑے کی صفائیبھی آ گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کیس سال 2008 کا ہے۔ اس وقت وہ این سی بی کا حصہ بھی نہیں تھے۔وہیں انہوں نے کرانتی ریڈکر سے سال 2017 میں شادی کی ہے، اس لئے ہرشدا کے معاملے سے ان کا کوئی تعلقنہیں ہے ۔
واضح رہے کہ نواب ملک کروز پارٹی سے جڑے ڈرگس کیس کو شروعات سے فرضی بتا رہے ہیں اس معاملے میں وہ این سی بی کے ممبئی ایریا کے زونل ڈائریکٹر سمیر وانکھیڑے کو مسلسل گھیر رہے ہیں ، اس درمیان سمیر وانکھیڑے کے والد نے نواب ملک کے والد پر ہتک عزت کا کیس بھی کردیا تھا۔









