آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت نے اتوار کو اپنے اراکین کو ہر خاندان تک پہنچنے اور تمام ہندوؤں کو متحد کرنے کے لیے کام کرنے کی تلقین کی، اور اس بات پر زور دیا کہ اس کا مقصد ایک ایسے معاشرے کی تعمیر کرنا ہے جو ذات پات جیسی عدم مساوات سے پاک ہو اور قوم کے تئیں اپنی ذمہ داری سے آگاہ ہو۔راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کے سربراہ، جو ہفتہ کو دو روزہ دورے پر یہاں پہنچے، نے نواب گنج کے دین دیال اپادھیائے اسکول میں رضاکاروں سے بات کرتے ہوئے یہ تبصرہ کیا۔ ’’ہمیں ’’شاکھا‘‘ کے ذریعہ کے ہر گھر اور فیملی سے رابطہ رکھنا چاہیے۔تمام ہندوؤں کو متحد کرنے کے لیے کام کرنا ہوگا۔ ہر گھر میں ’’سنسکار‘‘ (اقدار) ہونا چاہئے اور خاندانوں میں ہم آہنگی ہونی چاہئے تاکہ سناتن روایت کو ہر گھر میں دوبارہ قائم کیا جاسکے۔‘‘ انہوں نے کہا۔ اتوار کو بھاگوت نے سنگھ کے عہدیداروں کے ساتھ چار میٹنگیں کیں جہاں ’’شاکھاوں‘‘ کے کام کاج اور طلبہ کے درمیان کئے جانے والے خدمتی کاموں کے ساتھ ساتھ دیگر مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ بھاگوت نے کہا کہ آر ایس ایس ’’شخصیت کی ترقی کے لیے کام کرتی ہے۔ ذاتی ترقی کا مطلب ہے خاندان کے ساتھ ساتھ سماج، قوم اور پوری نسل انسانی، یعنی دنیا کے تئیں اپنی ذمہ داری کا احساس‘‘۔ "ہم کہتے ہیں کہ دنیا ایک خاندان ہے۔ جیسے جیسے سنگھ بڑھتا گیا، اس نے اپنے دائرہ کار کو وسیع کیا اور اپنے کارکنوں کے ذریعے سماجی زندگی کے مختلف شعبوں میں اپنے کام کو بڑھایا،” انہوں نے کہا۔sours:money control