اردو
हिन्दी
جولائی 4, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

آرین خان کیس میں نیا موڑ: ایک گواہ کا دعویٰ :’ 18 کروڑ میں طے ہوئی تھی ڈیل‘ ، این سی بی کاانکار

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
آرین خان کیس میں نیا موڑ: ایک گواہ کا دعویٰ :’ 18 کروڑ میں طے ہوئی تھی ڈیل‘ ، این سی بی کاانکار
125
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

ممبئی:(ایجنسی)

ممبئی کروز ڈرگس کیس میں نیا موڑ سامنے آیا ہے۔ بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کے بیٹے آرین خان کے خلاف کیس میں ثالث بنائے گئے پربھاکر سیل نے ایک حلف نامہ دے کر چونکا دینے والے انکشافات کیے ہیں۔ پنچ پربھاکر نے این سی بی کے زونل سربراہ سمیر وانکھیڑے اور دیگر گواہ کے پی گوساوی کے خلاف بڑے الزامات لگائے ہیں۔ الزام لگانے والا پربھاکر خود کو کے پی گوساوی کا باڈی گارڈ بتا رہا ہے۔ کے پی گوساوی وہی شخص ہے جس کی آرین خان کے ساتھ تصویر وائرل ہوئی تھی۔ وہ ایک پرائیویٹ ڈیٹیکٹر ہے۔

پربھاکر نے الزام لگایا ہے کہ اس نے کے پی گوساوی اور سیم کو 25 کروڑ روپے کی بات کرتے ہوئے سنا تھا اور18 کروڑ روپے میں بات بن گئی ، ایسا کہتے ہوئے سنا ہے۔ پربھاکر کا دعویٰ ہے کہ گوساوی اور سیم نے مبینہ طور پر 18 میں سے 8 کروڑ روپے این سی بی افسرسمیر وانکھیڑے کو دینے کی بات کہی تھی ۔

پربھاکر نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ کروز پر چھاپہ مارنے کے بعد شاہ رخ خان کی منیجر پوجا ڈڈلانی کے ساتھ کے پی گوساوی اور سیم کو نیلے رنگ کی مرسڈیز کار میں ایک ساتھ قریب 15 منٹ تک بات کرتےہوئے دیکھا تھا۔ پربھاکر نے کہاکہ اس کے بعد گوساوی نے اسے فون کیا تھا اور بطور پنچ بننے کو کہا تھا۔ اس نے بتایا ہے کہ این سی بی نے اس سے 10 سادے کاغذات پر دستخط کروائے تھے ۔

پربھاکر نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ اس نے گوساوی کو 50 لاکھ نقدی سے بھرے 2 بیگ گوساوی کو دئے ہے۔ پربھاکر نے دعویٰ کیا کہ یکم اکتوبر کو رات 9 بج کر 45 منٹ پر گوساوی نے فونکر 2 اکتوبر کی صبح 7:30بجے تک تیار ہونے اور ایک مقام پر آنے کو کہا تھا۔ اس نے یہ بھی دعویٰ کیاکہ گوساوی نے اسے کچھ فوٹوگراف دی تھی اور گرین گیٹ پر ان لوگوں کی شناخت کرنے کو کہا تھا ،جو فوٹو میں ہے ۔

دریں انثاء نارکوٹکس کنٹرول بیورو کے افسر سمیر وانکھیڑے نے معاملے میں کسی بھی طرح کی گڑبڑی سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس کا ’ مناسب جواب ‘ دیں گے ۔ ایجنسی کے ذرائع نے دعوؤں کو ’ بے بنیاد‘ بتایا ہے اور یہ سوال کیاکہ اگر پیسے لئے گئےہوتے تو ’کوئی جیل میں کیوں ہوتا؟ ‘

ایک ذرائع نے الزام لگایا ’ صرف (ایجنسی کی) شبیہ کر خراب کرنے کے لیے ‘ ایسے دعوے کئےجارہے ہیں ۔ ایک دیگر ذرائع نے کہاکہ’ این سی بی دفتر میں سی سی ٹی وی کیمرے لگے ہوئے ہیں اور وہاں اس طرح کا کچھ بھی نہیں ہوا ۔‘

آف دی ریکارڈ، حکام نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ وہ 2 اکتوبر سے پہلے کبھی پربھاکر سیل سے کبھی نہیںملے اور انہیں اس بارے میں کوئی جانکاری نہیں ہے کہ وہ کون ہے؟ ایک ذرائع نے کہاکہ اس حلف نامہ کو این ڈی پی ایس کورٹ میں لے جایاجائے گا اور ہم وہاں اپنا جواب دیں گے ۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

RSS Ban Recommendation News
خبریں

رام مندر چندہ چوری پر آر ایس ایس کا بڑا بیان، شفاف تحقیقات اور سخت کارروائی کا مطالبہ

03 جولائی
ایران
خبریں

ہرمز پر ایران کی نئی وارننگ، جہازوں کے لیے 60 دن کی مہلت، پھر کیا ہوگا؟

03 جولائی
بمبئی ہائی کورٹ کا بڑا فیصلہ، ‘بی جے پی مردہ باد’ کے نعرے ضلع بدر کرنے کی وجہ نہیں
خبریں

بمبئی ہائی کورٹ کا بڑا فیصلہ، ‘بی جے پی مردہ باد’ کے نعرے ضلع بدر کرنے کی وجہ نہیں

03 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
وینزویلا زلزلہ تباہی

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

جون 25, 2026
RSS Ban Recommendation News

رام مندر چندہ چوری پر آر ایس ایس کا بڑا بیان، شفاف تحقیقات اور سخت کارروائی کا مطالبہ

ایران

ہرمز پر ایران کی نئی وارننگ، جہازوں کے لیے 60 دن کی مہلت، پھر کیا ہوگا؟

بمبئی ہائی کورٹ کا بڑا فیصلہ، ‘بی جے پی مردہ باد’ کے نعرے ضلع بدر کرنے کی وجہ نہیں

بمبئی ہائی کورٹ کا بڑا فیصلہ، ‘بی جے پی مردہ باد’ کے نعرے ضلع بدر کرنے کی وجہ نہیں

رام مندر چندہ معاملہ: چمپت رائے اور انیل مشرا کے خلاف مقدمے کی تیاری، بار ایسوسی ایشن میدان میں

جولائی 3, 2026

جولائی 2, 2026

حالیہ خبریں

RSS Ban Recommendation News

رام مندر چندہ چوری پر آر ایس ایس کا بڑا بیان، شفاف تحقیقات اور سخت کارروائی کا مطالبہ

جولائی 3, 2026
ایران

ہرمز پر ایران کی نئی وارننگ، جہازوں کے لیے 60 دن کی مہلت، پھر کیا ہوگا؟

جولائی 3, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN