اسرائیلی فوج کے ترجمان نے آج بدھ کی صبح غزہ کی پٹی کے وسط میں البریج پناہ گزین کیمپ میں رہنے والوں سے مطالبہ کیا کہ وہ علاقے کو خالی کر دیں۔ اس لیے کہ یہاں اسرائیل کی سمت راکٹ داغنے والوں کو نشانہ بنانے کے لیے جلد "حملہ” کیا جانے والا ہے۔
اس سے قبل اسرائیلی فوج نے بدھ کی صبح بتایا تھا کہ نصف شب کے بعد غزہ کی پٹی سے جنوبی اسرائیل کی سمت دو راکٹ داغے گئے۔اسرائیلی فوج کے بیان کے مطابق ایک راکٹ کو آئرن ڈوم کے ذریعے کامیابی سے روک لیا گیا جب کہ دوسرا راکٹ ایک کھلے علاقے میں گرا جس سے کوئی نقصان نہیں ہوا۔ اسرائیلی اخبار "یروشلم پوسٹ” کے مطابق منگل اور بدھ کی درمیانی شب نتیفوت میں اور غزہ کے ساتھ سرحدی علاقے میں خطرے کے سائرن بجائے گئے۔اسرائیلی فوج کے بیان کے مطابق ایک راکٹ کو آئرن ڈوم کے ذریعے کامیابی سے روک لیا گیا جب کہ دوسرا راکٹ ایک کھلے علاقے میں گرا جس سے کوئی نقصان نہیں ہوا۔ اسرائیلی اخبار "یروشلم پوسٹ” کے مطابق منگل اور بدھ کی درمیانی شب نتیفوت میں اور غزہ کے ساتھ سرحدی علاقے میں خطرے کے سائرن بجائے گئے۔
اسرائیلی فوج نے غزہ شہر کے شمال مغرب میں واقع علاقے الصفطاوی میں رہائشی علاقوں کو دھماکوں سے اڑا دیا۔ فلسطینی میڈیا کے مطابق اسرائیلی طیاروں نے غزہ کی پٹی کے جنوب میں خان یونس شہر کے مشرق فضائی حملے کیے۔ اس کے علاوہ اسرائیلی توپ خانوں نے گولہ باری بھی کی۔اسی طرح اسرائیلی توپوں نے غزہ کے وسط میں النصیرات کیمپ کے شمالی حصے کو بھی نشانہ بنایا جب کہ اسرائیلی جنگی کشتیوں نے النصیرات کے ساحل سمندر پر بم باری کی۔