امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر حملے کے منصوبے کی منظوری کی خبر کو مسترد کردیا۔امریکی اور برطانوی اخبارات نے خبر دی تھی کہ ٹرمپ نے ایران پر حملے کی منظوری دے دیٹرمپ نے ان رپورٹوں کو مسترد کر دیا ہے کہ انھوں نے ایران پر حملے کی منظوری دے دی ہے، مگر حتمی حکم کو روک کر رکھا ہوا ہے۔ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ امریکی اخبار کو آئیڈیا نہیں کہ میں ایران کے بارے میں کیا سوچ رہا ہوں؟
برطانوی ٹی وی چینل سکائی نیوز کے مطابق ٹرمپ نے اپنے سینئر معاونین سے کہا کہ وہ اس بات کا انتظار کر رہے ہیں کہ ایران اپنا ایٹمی پروگرام ختم کرتا ہے یا نہیں۔امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے کہا تھا کہ یہ بات ٹرمپ کے معاونین سے ان کی گفتگو کے قریبی ذرائع نے بھی بتائی ۔ادھرایرانی سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای کا کہنا ہے کہ اسرائیل کا امریکا سے مدد مانگنا اس کی کمزوری کو ظاہر کرتا ہے خامنہ ای نے سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے بیان میں کہی ہےکا کہنا ہے کہ صہیونی حکومت کے امریکی دوست منظر میں داخل ہو چکے ہیں۔ایرانی سپریم لیڈر نے مزید کہا ہے کہ صہیونی حکومت کے امریکی دوست ایسی باتیں کہہ رہے ہیں جو صہیونی حکومت کی کمزوری اور نااہلی کو ظاہر کرتی ہیں۔خامنہ ای نے یہ بھی کہا کہ ایرانی عوام دشمن کے سامنے بلاخوف ڈٹے رہیں اور اپنے طرزِ عمل سے دشمن کو بتا دیں کہ وہ اس سے خوفزدہ نہیں