اردو
हिन्दी
مئی 11, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

پانچوں پانڈو میں کوئی بھی اپنے اصل باپ کی اولاد نہیں ہے:مولانا عبدالحمید نعمانی

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ فکر ونظر
A A
0
پانچوں پانڈو میں کوئی بھی اپنے اصل باپ کی اولاد نہیں ہے:مولانا عبدالحمید نعمانی
517
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

اپادھیائے جیسے لوگوں کو جواب دینے اور بے نقاب کرنے کے بجائے ان کی باتوں کو پھیلانے کی حماقت کا کوئی مطلب نہیں ہے ، اشونی اپادھیائے بی جے پی لیڈر اور سپریم کورٹ کے وکیل ہیں، ان کا جو ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر بہت گر دش کر رہا ہے، اسے ہم نے بھی دیکھا ہے، ویڈیو میں وہ ایک صاحب کے جواب میں کہہ رہے ہیں کہ ہمیں پانچ چیزوں کو ختم کرنا ہے، تین طلاق میں کامیابی ملی، اب تعدد ازواج، حلالہ ،متعہ اور نکاح مسیار کے ختم کرنے پر پوری طاقت لگانی ہے۔

ہم نے ان کو کئی ٹی وی چینلز پر بحث کے لیے چیلنج کیا اور ہمارے سوالات کے وہ جوابات نہیں دے سکے، اپادھیائے کو اپنے دھرم کے بارے میں بھی زیادہ جانکاری نہیں ہے، ہم نے سوال کیا کہ آپ کے وزیر روی شنکر پرساد، آپ اور سارے بھاجپا اور سنگھ کے نمائندے طلاق بائن کی تعریف کر دیں، آپ تو سپریم کورٹ کے وکیل ہیں آپ ہی بتا دیں، لیکن وہ جواب نہیں دے سکے، نکاح مسیار کسے کہتے ہیں اور وہ زنا کے زمرے میں کیسے آ سکتا ہے،؟ بھارت میں نکاح مسیار کا رواج و چلن کہاں ہے؟ اس کا ان کو کچھ پتا ستا نہیں ہے ،حلالہ کا مطلب کیا ہے،؟ اپادھیائے کی جہالت کی حد یہ ہے کہ نکاح مسیار کو شیعوں سے اور متعہ کو سنیوں سے جوڑ کر بتا رہے ہیں، حلالہ کا مطلب ہے کہ عورت کی دوسرے مرد سے دوسری شادی، اس کے بعد اگر طلاق ہو جائے یا شوہر مر جائے تو پہلے شوہر سے دوبارہ رشتہ ازدواج قائم کرنا حلال اور جائز ہے۔

رہا طلاق دے دینے کے مقصد سے طے شدہ پروگرام کے مطابق نکاح، طلاق تو یہ سب کے نزدیک حرام اور ملعون عمل ہے، لیکن جب تک ازدواجی رشتہ قائم ہے تو جنسی تعلق زنا کے زمرے نہیں آ سکتا ہے، لیکن آپ کے یہاں تو نیوگ رسم کے تحت عورت بغیر شادی ہی غیر مرد سے اولاد حاصل کر سکتی ہے۔ سوامی دیا نند نے ستیارتھ پرکاش میں اس کی زبردست حمایت کی ہے، اپادھیائے نے عقل و شعور سے کام نہیں لیا ہے۔

اسلام نے ایک سے زیادہ شادی کو ضرورت کے وقت صرف جائز قرار دیا ہے، حکم نہیں دیا ہے، سماج میں تین حالتیں ہوتی ہیں، مرد، عورت برابر سرابر ہوں، عورتوں کی تعداد کم ہو، جیسا کہ آج ہے تو ان دونوں صورتوں میں زائد شادی وجود میں نہیں آ سکتی ہے، اگر عورتیں زیادہ ہوں تو تعدد ازواج کے سوا مسئلے کا حل کیا ہے؟ اس کا جواب اپادھیائے نے نہیں دیا، اسلام نے مخصوص پیدا شدہ صورت حال کا حل بتایا ہے، اپادھیائے نے سوال کیا ہے کہ پھر عورت کو چار مرد سے شادی کی اجازت کیوں نہیں ہے؟

اپادھیائے جیسے لوگوں کی پیدائش و پرورش ایسے ماحول میں ہوئی ہے کہ نسل کے تحفظ و شناخت کی اہمیت و معقولیت کو سمجھ ہی نہیں سکتے ہیں، ان کے سامنے پانچوں پانڈوں اور دروپدی کا نمونہ و مثال ہے، اپادھیائے کے سماج میں تقدس و معقولیت، زنا اور ازدواجی رشتے کے بعد جنسی تعلق کی معنویت پر توجہ نہیں ہے، پانچوں پانڈو میں کوئی بھی اپنے اصل باپ پانڈو کی اولاد نہیں ہے، نیوگ اور دیوتا کے ملن کی پیداوار ہیں، خود کورو، پانڈو کے باپ، نیوگ کی پیداوار ہیں، مہابھارت میں اس کی پوری تفصیل ہے۔

راقم سطور نے ’ہندو ازم ،تعارف و مطالعہ‘میں اس پر مہا بھارت کے تعارف کے ذیل میں تھوڑی روشنی ڈالی ہے، ایسی حالت میں اپادھیائے جیسے لوگوں کے لیے نسل کے تحفظ و تقدس کو سمجھنا مشکل ہے، ایک مرد کی ایک سے زیادہ بیوی ہونے کی صورت میں اولاد کے انتساب و شناخت کا کوئی مسئلہ، تنازعہ نہیں ہوتا ہے کہ اولاد کس کی ہے،؟ جب ایک عورت کے کئی شوہر ہونے کی حالت میں اولاد کا انتساب و شناخت کا مسئلہ و تنازع پیدا ہونا طے ہے۔

سپریم کورٹ میں وکالت کرتے ہوئے بھی اپادھیائے صاحب کو اتنی واضح سی بات سمجھ میں نہیں آتی کہ ایک عورت کے چار شوہر اور ایک مرد کی چار بیویاں ہونے میں کیا فرق ہے، اسلام نے معقولیت کے ساتھ مسائل کا حل پیش کیا ہے،نکاح مسیار کا بھارت میں وجود و تصور نہیں ہے، عرب کے کچھ جگہوں پر ہے، اس پر شوہر پر کھانا، خرچ، رہائش کی واجب ذمےداری نہیں ہوتی ہے، متعہ کا بھی ہمارے یہاں کوئی وجود و تصور نہیں ہے، عام چلن کی تو بات دور، مطلب یہ ہے کہ جو مسئلہ نہیں ہے، اپادھیائے جیسے لوگ مسئلہ بنا کر پیش کر رہے ہیں، ایسے لوگوں کی جہالت اور اوقات کو بتانے کی ضرورت ہے، اگر تھوڑا بھی علم و شعور ہو تو کوئی مغالطہ و شبہ میں گرفتار نہیں ہو گا۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

US Iran War Strategic Defeat News
مضامین

امریکہ – اسرائیل – ایران جنگ میں امریکہ کی اسٹریٹجک ہار پہلے سے طے

23 مارچ
Hormuz Strait Iran Speech
مضامین

ایران میں قیادت کی تبدیلی اور مجتبیٰ خامنہ ای: ایک تجزیاتی مطالعہ

12 مارچ
Modi Israel Gaza Questions Debate
مضامین

پی ایم مودی کے دورہ اسرائیل میں غزہ کے مصائب کا ذکر تک نہ ہونے پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔ کیا چاہتا ہے بھارت ؟

28 فروری
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021
DD News Anchor Controversy News

پبلک ٹیکس سے چلنے والے ‘ڈی ڈی نیوز’ کے اینکر نے کہا” ساورکر کے چپل کی دھول بھی نہیں راہل گادھی

اپریل 13, 2026
Humayun Kabir Owaisi Video Row

ہمایوں کبیر کے خفیہ ویڈیو نے اویسی پر بی جے پی کی بی ٹیم کے الزام کو تقویت دی، اتحاد ٹوٹا ، سیاسی بصیرت پر بھی سوال

اپریل 10, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

دہلی میں بڑھتے جرائم پولیس الرٹ

دہلی-NCR میں جرائم کے واقعات میں اضافہ، پولیس الرٹ

امریکہ ایران کشیدگی خبر

ایران–امریکہ مذاکرات میں محدود پیش رفت، اختلافات بدستور برقرار: قالیباف

امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

اپریل 22, 2026
الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

اپریل 21, 2026
دہلی میں بڑھتے جرائم پولیس الرٹ

دہلی-NCR میں جرائم کے واقعات میں اضافہ، پولیس الرٹ

اپریل 21, 2026
امریکہ ایران کشیدگی خبر

ایران–امریکہ مذاکرات میں محدود پیش رفت، اختلافات بدستور برقرار: قالیباف

اپریل 19, 2026

حالیہ خبریں

امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

اپریل 22, 2026
الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

اپریل 21, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN