امریکی صدر نے کینیڈا سے واشنگٹن جاتے ہوئے طیارے میں امریکی صحافی سے گفتگو کی ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایران میں جنگ بندی سے بہتر کی تلاش میں ہوں، ایران میں تنازع کے حقیقی خاتمے کی تلاش میں ہوںانہوں نے کہا کہ ایران سے مکمل سرینڈر چاہتا ہوں۔ اس وقت میں ایران کے ساتھ بات چیت کرنے کے موڈ میں نہیں ہوں۔امریکی صحافی کے مطابق ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ اسٹیو وٹکوف یا وینس کو ایران سے ملاقات کےلیے بھیج سکتے ہیں۔امریکی صحافی کا کہنا تھا کہ ٹرمپ ایرانی جوہری مسئلے کا واقعی خاتمہ چاہتے ہیں۔ انہوں نے پیش گوئی کی ہے کہ اسرائیل ایران پر حملوں کی شدت میں کمی نہیں کر رہاصحافی کا یہ بھی کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہوں نے ابھی تک جی 7 اعلامیہ نہیں دیکھا
امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایرانی فردو جوہری ری ایکٹر تباہ کرنے کے لیے اسرائیلی جنگ میں شامل ہونے پر غور کر رہے ہیں۔اخبار کے مطابق زیر زمین فردو جوہری ری ایکٹر تک امریکا کا سب سے بڑا بنکر بسٹر 30 ہزار پاؤنڈ وزنی بم میسیوو آرڈیننس پینیٹریٹر ہی پہنچ سکتا ہےدفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ جے ڈی 57 صرف بی ٹو بمبار سے ہی گرایا جا سکتا ہے، اسرائیل کے پاس نہ یہ بم ہے اور نہ بی ٹو بمبار طیارہ