نوح میوات( محمد صابر قاسمی )
ہر سال کی طرح امسال بھی میوات-کاروان تنظیم اور ایکشن ایڈ انڈیا نے مشترکہ طور پر آزاد ملک کے پہلے وزیر تعلیم مولانا ابوالکلام آزاد کا یوم پیدائش آج 11 نومبر کو سینئر سکینڈری اسکول اگون میں بڑے تزک احتشام سے منایا گیا۔ یہ تقریب یوم تعلیم کی مناسبت سے ضلع نوح کی تحصیل فیروز پور جھرکہ کے تحت آنے والے گاؤں اگون میں منعقد کی گئی ۔
پروگرام میں یوم تعلیم کے موقع پر آج کے مہمان خصوصی منڈل نریندر یادو، ڈی پی سی میوات، ڈاکٹر عبدالرحمٰن ڈی ای او میوات، افریقن آئیکون ایوارڈ یافتہ ڈاکٹر محبوب سادل خان، یونس خان ریٹائرڈ ایکشن موجود رہے ۔
ارشد سرپنچ امیدوار ماہولی نے اپنے حامیوں کے ہمراہ یوم تعلیم کے موقع پر آئے مہمانوں اور ہونہار طلباء کا پھولوں کے ہار پہنا کر استقبال کیا اور گاؤں میں داخل ہوتے ہی رابن سرپنچ امیدوار اگون نے اپنے حامیوں سمیت تمام مہمانوں کا استقبال کیا۔ اور میوات کے ہونہار طلباء کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔
یوم تعلیم کے موقع پر سب سے پہلے میواتی رسم و روایت کے مطابق تمام مہمانوں کا اسٹیج پر پھول اور پگڑیاں پہنا کر استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر میوات کے NEET, JEN, SI 2021 میں منتخب ہونے والے تمام ہونہار طلباء کا یادگاری اور پگڑی پہن کر پرتپاک خیرمقدم کیا گیا۔
تعلیم کے موقع پر مقرر مہمانوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم ملک کے پہلے وزیر تعلیم مولانا ابوالکلام آزاد کا یوم پیدائش منا رہے ہیں۔ یوم تعلیم جس نے آزاد ہندوستان میں اپنی پہچان بنائی۔تعلیم کے میدان میں اہم کردار ادا کیا ہے، آج کی تقریب کا پیغام یہی ہے کہ میوات کے کونے کونے اور گھر گھر تک تعلیم کی اہمیت اور افادیت پہنچائی جائے۔
مہمان خصوصی ڈاکٹر محبوب سادل خان کاماں نے کہا کہ، تعلیم ہی وہ واحد چراغ ہے جو دنیا کو اپنی کرنوں سے روشن کر سکتی ہے۔، پروگرام کے منتظم ڈاکٹر اشفاق عالم نے کہا کہ صرف پڑھا لکھا آدمی ہی معاشرے میں پھیلی برائیوں اور علاقے کی پسماندگی کو دور کر سکتا ہے۔حال ہی میں ڈاکٹر محبوب سادل خان میو افریقن آئیکون ایوارڈ یافتہ نے کہا کہ میواتی تعلیم و تربیت کو ، اپنی زندگی کا جز لازم بنائیں، ضروری ہے کہ والدین اپنے بچوں کو تعلیم سے جوڑیں تاکہ وہ پڑھ لکھ کر اپنے علاقے کا نام روشن کر سکیں۔ میوات کاروان تنظیم کے ممبران نے علاقے کے لیے بہتر کام کرنے پر لوگوں کو اعزاز سے نوازا۔اسٹیج کی نظامت کے فرائض کارواں کے صدر ڈاکٹر اشفاق عالم نے کی۔
آخر میں فضل الدین بشیر ، عارف خان پرنسپل اگون، رابن خان اگون، ارشد خان ماہولی نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔









