اردو
हिन्दी
جون 10, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

ہمارا کسی دوسرے کی خوبیوں کو تسلیم نہ کرنے کا مہلک رویہ

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ فکر ونظر
A A
0
ہمارا کسی دوسرے کی خوبیوں کو تسلیم نہ کرنے کا مہلک رویہ
44
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

شمائلہ حسین

ایسے ہی ایک اور رویہ بھی نہ جانے کب سے اور کہاں سے شروع ہوا اور اب اس حد تک جڑیں پکڑ چکا ہے کہ ہمیں احساس بھی نہیں ہوتا اور ہم اس کا اظہار کر جاتے ہیں۔ وہ رویہ کیا ہے؟ وہ یہ ہے کہ کسی کی خود پر برتری یا فضیلت کو کسی صورت قبول نہ کرنا۔

قصہ تو یہ گھر کی سطح سے شروع ہوتا ہے مثلاً اپنے ابا جی کو ہی دیکھ لیں۔ ادھر اماں جی نے کسی بات پر احساس دلایا کہ فلاں فیصلہ ہمارے اور ہمارے بچوں کے مستقبل کے لیے بہتر نہیں، اُدھر ابا کی غیرت جوش میں آئے گی اور جھڑک کر کہیں گے، تمہیں زیادہ پتہ ہے کیا؟ میں تم سے زیادہ جانتا ہوں۔‘‘ اس زعم میں اکثر وبیشتر ہمارے بزرگ ایسے ایسے غلط فیصلے کر جاتے ہیں کہ پھر ساری عمر پچھتاتے ہیں لیکن مانتے پھر نہیں۔

بہو آئے گی چاہے کتنے ہی اچھے مزاج اور خاندان سے ہو لیکن اس کی ہر شے، ہر رشتے اور ہر ادا کو جیسے تیسے کم تر بتایا جائے گا اور احساس دلائیں گے کہ اس کی صورت، نسب اور ڈگریاں تو صرف چولہے میں جھونکنے کے قابل تھیں، یہ تو ہم ہیں، جنہوں نے ماتھے کا جھومر بنا لیا۔

محلے میں نکلیں تو کسی کو کسی کی شکل پر ٹھٹھہ سوجھتا ہے تو کسی کو دوسروں کے کپڑوں پر۔ کوئی باڈی شیمنگ سے ایک سینٹی میٹر ہٹنے کو تیار نہیں ہوتا تو کسی کی سواری کی برائیاں کرتے نہیں تھکتے، بھلے خود کے پاس قبل از مسیح کی ایف ایکس ہو، دوسرے کی ہنڈا اکارڈ بھی ہیچ بتائیں گے۔

آفس میں باس ہمیشہ درست ہو گا تو یونیورسٹی سکول کالج کے طلبہ کے گروپ میں مرد طلبہ اپنی زیادہ سمجھ بوجھ کا رعب ڈالتے دکھائی دیں گے۔ کولیگز ہوں گے تو اٹھتے بیٹھتے ایک دوجے کو تو مذاق کا نشانہ بنائیں گے ہی لیکن خواتین کو ذرا سی غلطی پر بھی کم تری کا احساس دلا دلا کر یہ جتائیں گے کہ انہوں نے سوچنے سمجھنے اور کام کرنے کی غلطی کیوں کر ڈالی؟

شاعر ادیب ہیں تو نئے آنے والوں کو قبول نہیں کریں گے۔ اور تو اور اپنے ہم عصروں کو بھی قبول کرنے میں ایسے متعامل رہیں گے کہ جب تک کوئی معصوم بوڑھا ترین ہو کر قبر میں اتر نہیں جاتا، اس کے مقام و مرتبے پر مجال ہے، جو کبھی متفق ہو جائیں۔

یعنی کسی کی عظمت کے اعتراف کے لیے بھی اس کا مرنا شرط ٹھہرایا جاتا ہے۔ یوں بھی مرنے والے کی برائی کرنا تو ہمارے کلچر میں بہت نیچ حرکت خیال کی جاتی ہے۔ رہی سہی کسر سوشل میڈیا ٹرولنگ نے پوری کر دی۔

کوئی شاعر ہے، لکھاری ہے، اداکار یا گلوکار، مخصوص سوچ کے حامل گروپ ایسی ایسی میمز اور مزاحیہ باتیں ان سے جوڑ کر اڑا دیتے ہیں کہ دنوں میں کسی بھی اچھی خاصی شخصیت کو روپوش ہو جانے پر مجبور کر دیتے ہیں۔

ترقی یافتہ ملکوں میں جا کر رہ نہیں سکتے تو ان کے کلچر کی خود ساختہ برائیاں ڈھونڈ ڈھونڈ کر بیان کرتے ہیں اور اپنی نادیدہ اخلاقی قدروں کا ایسا پرچار کرتے ہیں کہ ان سے زیادہ اچھا اور نیک شاید کی دنیا کی قوموں میں پایا جاتا ہو۔

جبکہ مسئلہ وہی ہے کہ!

کوئی ہم سے زیادہ خوبصورت کیوں ہے، کوئی ہم سے زیادہ باصلاحیت کیوں ہے، کسی کے پاس ہم سے زیادہ دولت اور مقام و مرتبہ کس لیے ہے؟ بحیثیت قوم ہم اپنے احساس کم تری کو احساس برتری میں بدل کر اپنے لیے اس نشے کا انتظام کرنے میں دل وجان سے مصروف ہیں، جسے کرنے کے بعد ہم سب کو لگتا ہے کہ ’’میں سب کچھ سب سے زیادہ جانتا ہوں۔‘‘

سوچئے ذرا کسی کا کسی معاملے میں افضل ہونا قبول کر لیں گے تو کیا قیامت آ جائے گی۔ اگر کوئی کسی بات میں ہم سے آگے ہے تو ہم بھی کسی نا کسی صلاحیت، رتبے یا مقام میں کسی سے ہٹ کر ہوتے ہیں۔ ایک دوسرے کی خوبیوں کا اعتراف کر لینے میں کچھ نہیں جاتا۔ بلکہ ایک اچھا مثبت انداز فکر کا معاشرہ تشکیل پائے گا جس میں حسد اور مقابلے کا عنصر کم سے کم ہو گا۔ اپنی کمیوں کوتاہیوں کا احساس ہو گا تو ان پر محنت کر کے انہیں بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔

جب فرد کی سطح پر مثبت تبدیلی کا آغاز ہو گا تو لا محالہ یہ مجموعی تبدیلی کا شاخسانہ ثابت ہو گا۔ مان لیجیے کہ آپ سب کچھ نہیں جانتے اور اس نہ جاننے میں کوئی سبکی بھی نہیں ہے۔

(بشکریہ: ڈی ڈبلیو)

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

US Iran War Strategic Defeat News
مضامین

امریکہ – اسرائیل – ایران جنگ میں امریکہ کی اسٹریٹجک ہار پہلے سے طے

23 مارچ
Hormuz Strait Iran Speech
مضامین

ایران میں قیادت کی تبدیلی اور مجتبیٰ خامنہ ای: ایک تجزیاتی مطالعہ

12 مارچ
Modi Israel Gaza Questions Debate
مضامین

پی ایم مودی کے دورہ اسرائیل میں غزہ کے مصائب کا ذکر تک نہ ہونے پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔ کیا چاہتا ہے بھارت ؟

28 فروری
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021

موجودہ دور میں مسلمان دل ودماغ جیتنے کی مہم چھیڑیں:امیر جماعت

فروری 28, 2023
حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

مارچ 31, 2022
امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

دہلی میں بڑھتے جرائم پولیس الرٹ

دہلی-NCR میں جرائم کے واقعات میں اضافہ، پولیس الرٹ

امریکہ ایران کشیدگی خبر

ایران–امریکہ مذاکرات میں محدود پیش رفت، اختلافات بدستور برقرار: قالیباف

امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

اپریل 22, 2026
الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

اپریل 21, 2026
دہلی میں بڑھتے جرائم پولیس الرٹ

دہلی-NCR میں جرائم کے واقعات میں اضافہ، پولیس الرٹ

اپریل 21, 2026
امریکہ ایران کشیدگی خبر

ایران–امریکہ مذاکرات میں محدود پیش رفت، اختلافات بدستور برقرار: قالیباف

اپریل 19, 2026

حالیہ خبریں

امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

اپریل 22, 2026
الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

اپریل 21, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN