اردو
हिन्दी
اکتوبر 13, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

مودی کے دو مرکزی وزراء ، 40 سے زائد صحافیوں اور دیگر کے 300 سے زیادہ فون ٹیپ کئے گئے : رپورٹ

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ گراونڈ رپورٹ
A A
0
مودی کے دو مرکزی وزراء ، 40 سے زائد صحافیوں اور دیگر کے 300 سے زیادہ فون ٹیپ کئے گئے : رپورٹ

(بائیں سے) مزمل جلیل ، روہنی سنگھ ، سدھارتھ وردراجن اور پرشانت جھا (بشکریہ :دی پرنٹ )

74
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی:

انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف میڈیا آرگنائزیشنز نے انکشاف کیا ہے کہ صرف سرکاری ایجنسیوں کو ہی فروخت کئے جانے والے اسرائیلی کے جاسوسی سافٹ ویئر کے ذریعہ بھارت کے دو مرکزی وزراء، 40 سے زائد صحافیوں ،اپوزیشن کے تین لیڈروں اور ایک جج سمیت بڑی تعداد میں تاجروں اور انسانی حقوق کے کارکنوں کے 300 سے زیادہ موبائل نمبر ہو سکتاہے کہ ہیک کئے گئے ہوں۔

یہ رپورٹ اتوار کو سامنے آئی ہے ، حالانکہ سرکار نے اپنے سطح پر خاص لوگوں کی نگرانی سے متعلق الزامات کو خارج کردیا ہے ۔ سرکار نے کہاکہ ’ اس کا کوئی پختہ ثبوت نہیں ہے یا اس سے جڑی کوئی سچائی ہے۔

بڑے فون ٹیپنگ اسکینڈل میں ملک کے بڑے صحافیوں کے فون ٹیپ ہورہے تھے ان میں دی وائر،انڈین ایکسپریس،ہندوستان ٹائمس جیسے اخباروں سے وابستہ جرنلسٹ ہیں ۔

میڈیارپورٹس کو مسترد کرتے ہوئے حکومت نے کہا کہ ’ہندوستان ایک مضبوط جمہوری ملک ہے اور وہ اپنے تمام شہریوں کی رازداری کے حق کو بنیادی حق کے طور پر یقینی کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ ساتھ ہی سرکار نے ’ تفتیشی ،پراسیکیوٹر اور جیوری کا کردار ‘ ادا کرنے کی کوشش سے متعلق میڈیا رپورٹس کو خارج کردیا ہے ۔

رپورٹس کو ہندوستان میں نیوز پورٹل ’ دی وائر‘ کے ساتھ – ساتھ واشنگٹن پوسٹ، دی گارجین اور لے منڈے سمیت 16 دیگر بین الاقوامی پبلشروں نے پریس کےمیڈیا غیر منفعتی تنظیم فار بیڈن اسٹوریز اور رائٹس گروپ ایمنسٹی انٹرنیشنل کے ذریعہ کی گئی ایک جانچ کے لیے میڈیا پارٹنر کے گروپ میں شائع کیا ہے ۔ یہ تفتیش دنیا بھر سے 50,000 سے زیادہ فون نمبروں کی لیک ہوئی فہرست پر مبنی ہے اور مانا جا تا ہے کہ اسرائیلی نگرانی کمپنی این ایس او گروپ کے پیگاسس سافٹ ویئر کے ذریعہ شاید اس کی ہیکنگ کی گئی ہے ۔

دی وائر نے اپنی رپورٹ میں کہاکہ میڈیا انوسٹی گیشن پروجیکٹ کے حصہ کے طور پر کئے گئے فورنسک ٹیسٹوں میں37 فون کو پیگاسس جاسوسی سافٹ ویئر کے ذریعہ نشانہ بنائے جانے کے واضح اشارےملے ہیں، جن میں سے 10 ہندوستانی ہیں۔

یہ رپورٹ ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب آج سے پارلیمنٹ کا مانسون اجلاس شروع ہوگیا ہے۔ یہ ایشوز پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں لوک سبھا اور راجیہ سبھا میں اٹھائے جاسکتے ہیں۔ اپوزیشن کے کچھ لیڈر اس مدعے پر بحث کے لیے عدم تحریک کی تجویز بھی پیش کرسکتے ہیں ۔

دی وائر نے نے کہاکہ ان اعدادو شمار میں بھارت کے جو نمبر ہیں ان میں 40 سے زیادہ صحافی، تین اہم اپوزیشن ہستیاں ، ایک آئنی عہدیدار ،نریندرمودی سرکار کے دو وزیر،سیکورٹی ایجنسیوں کے موجودہ اور سابقہ چیف اور حکام ،ایک جج اور کئی تاجروں کے نمبر شامل ہیں۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

ہم متبادل ورلڈ آرڈر کے حق میں، ٹیرف متاثرین کے لیے سرکار ہر ضروری قدم اٹھائے: امیر جماعت
گراونڈ رپورٹ

ہم متبادل ورلڈ آرڈر کے حق میں، ٹیرف متاثرین کے لیے سرکار ہر ضروری قدم اٹھائے: امیر جماعت

06 ستمبر
سنبھل فساد کی تحقیقاتی رپورٹ میں ایسا کیا ہے کہ یوگی حکومت پر اٹھے سوال دبا دیئے گیے؟
گراونڈ رپورٹ

سنبھل فساد کی تحقیقاتی رپورٹ میں ایسا کیا ہے کہ یوگی حکومت پر اٹھے سوال دبا دیئے گیے؟

01 ستمبر
آسام:بنگالی بولنے والے مسلمانوں کے خلاف نفرت وتشدد میں بےحد اضافہ:India Hate Lab نے نیا ڈیٹا جاری کیا
گراونڈ رپورٹ

آسام:بنگالی بولنے والے مسلمانوں کے خلاف نفرت وتشدد میں بےحد اضافہ:India Hate Lab نے نیا ڈیٹا جاری کیا

03 اگست
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021
حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

مارچ 31, 2022
ایلون مسک نے کیوں پوچھا، ’کیا بھارت کا اصل باس امبانی ہے؟

ایلون مسک نے کیوں پوچھا، ’کیا بھارت کا اصل باس امبانی ہے؟

اکتوبر 9, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
ایلون مسک نے کیوں پوچھا، ’کیا بھارت کا اصل باس امبانی ہے؟

ایلون مسک نے کیوں پوچھا، ’کیا بھارت کا اصل باس امبانی ہے؟

دہلی میں 10 اکتوبر کے احتجاج سے پہلے سخت انتظامات، نظام الدین کی ٹرینیں منسوخ، 57 میٹرو اسٹیشن متاثر

دہلی میں 10 اکتوبر کے احتجاج سے پہلے سخت انتظامات، نظام الدین کی ٹرینیں منسوخ، 57 میٹرو اسٹیشن متاثر

SIR Fake Details FIR

رناٹک SIR میں نیا انکشاف، اونگیرے ضلع انتظامیہ پر تقریباً 3,000 نام ہٹانے کا دباؤ تھا

ریاض میں دھماکوں کی گونج، حوثیوں کا کنگ خالد ایئرپورٹ پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ

اکتوبر 8, 2026
ریاض میں دھماکوں کی گونج، حوثیوں کا کنگ خالد ایئرپورٹ پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ

ریاض میں دھماکوں کی گونج، حوثیوں کا کنگ خالد ایئرپورٹ پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ

اکتوبر 8, 2026

حالیہ خبریں

ایلون مسک نے کیوں پوچھا، ’کیا بھارت کا اصل باس امبانی ہے؟

ایلون مسک نے کیوں پوچھا، ’کیا بھارت کا اصل باس امبانی ہے؟

اکتوبر 9, 2026
دہلی میں 10 اکتوبر کے احتجاج سے پہلے سخت انتظامات، نظام الدین کی ٹرینیں منسوخ، 57 میٹرو اسٹیشن متاثر

دہلی میں 10 اکتوبر کے احتجاج سے پہلے سخت انتظامات، نظام الدین کی ٹرینیں منسوخ، 57 میٹرو اسٹیشن متاثر

اکتوبر 9, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN