اردو
हिन्दी
جون 29, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

لبنان میں “پیجرز”دھماکے سے پھٹنے لگے، نو ہلاک حزب اللہ کے ارکان سمیت 1000 سے زیادہ زخمی’اسرائیل کا ہاتھ؟

2 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
106
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

لبنان کے عسکری گروپ حزب اللہ کے سینکڑوں ارکان، جن میں جنگجو اور طبی کارکن بھی شامل ہیں، منگل کے روز اس وقت شدید زخمی ہو گئے جب ان کے پاس موجود پیجرز دھماکے سے پھٹ گئے۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ زخمی ہونے والوں کی تعداد ایک ہزار سے زیادہ ہے، جن میں کئی دوسرے لوگ بھی شامل ہیں۔جبکہ نو ہلاکتوں کی بھی اطلاع ہے
رائٹرز نے سیکیورٹی کے تین ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ جن پیجرز میں دھماکے سے پھٹنے کے واقعات ہوئے ہیں، وہ اس وائرلس آلے کا جدید ترین ماڈل ہے، جسے حالیہ مہینوں میں حزب اللہ نے اپنے ارکان کے لیے خریدا تھا۔
پیجر وائرلس پر کام کرنے والا موبائل فون طرز کا ایک چھوٹا سا آلہ ہے جسے تحریری یا صوتی پیغام بھیجنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔حزب اللہ کے اکثر ارکان رابطوں کے لیے پیجرز استعمال کرتے ہیں۔
حزب اللہ کے ایک اہل کار نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ پیجرز میں ہونے والے دھماکوں کا تعلق ‘سیکیورٹی کے نظام سے متعلق خفیہ معلومات کی سب سے بڑی چوری ہے‘۔
حزب اللہ کے کئی ارکان کو خدشہ ہے کہ اسرائیل نے ان کے پیجرز کے سسٹم میں رسائی حاصل کر لی ہے۔
امریکی میڈیا چینل سی این این نے اپنی ایک رپورٹ میں این این اے (نیشنل نیوز پیپرز ایسوسی ایشن) کے حوالے سے بتایا ہے کہ ہیکرز کو پیجرز تک رسائی حاصل ہو گئی ہے۔لوگ یہ خدشہ ظاہر کر رہے ہیں کہ ہیکرز کے سگنلز سے پیجرز کی بیٹریاں دھماکے سے پھٹ رہی ہیں۔
غزہ میں اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ شروع ہونے کے بعد سے حزب اللہ کے عسکریت پسند اسرائیل پر راکٹ حملے کر رہے ہیں اور وہ لبنان کے ساتھ ملحق اسرائیل کی شمالی سرحد پر تقریباً روزانہ کی بنیاد پر فائرنگ کرتے ہیں۔ جس کی وجہ سے ہزاروں اسرائیلیوں کو اپنا گھر بار چھوڑ کر محفوظ مقامات پر منتقل ہونا پڑا ہے۔
اسرائیلی وزیراعظم نتین یاہو کے دفتر نے پیر کو دیر گئے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ وزیراعظم کی جنگی کابینہ نے حزب اللہ کے حملے روکنے اور شمالی سرحد کے اسرائیلیوں کی اپنے گھروں میں محفوظ واپسی کے لیے کارروائی کی منظوری دی ہے۔ تاہم اس بارے میں تفصیلات نہیں بتائیں گئیں۔رائٹرز کاکہنا ہے کہ پیجرز پھٹنے سے متعلق سوال کا اسرائیلی فوج نے فوری طور پر کوئی جواب نہیں دیا۔

ٹیگ: GazaHamasHezbollah ullahIsraelLebanon

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

UPSC بھرتی 2026
خبریں

UPSC میں بمپر نوکریاں؛ یہ ہیں تمام تفصیلات

28 جون
ایران
خبریں

” ہرمز پر اگلے 30 دن ہمارا کنٹرول "؛ ایران کا ٹرمپ کو دوٹوک پیغام

28 جون
کراچی حملہ
خبریں

"پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں”؛ کراچی حملے پر بھارت کا پاکستان کو سخت جواب

28 جون
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
وینزویلا زلزلہ تباہی

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

جون 25, 2026
ٹرمپ پزشکیان معاہدہ

صدر ٹرمپ اور ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے 14 نکاتی تاریخی امن معاہدے پر دستخط کر دیے

جون 18, 2026
UPSC بھرتی 2026

UPSC میں بمپر نوکریاں؛ یہ ہیں تمام تفصیلات

ایران

” ہرمز پر اگلے 30 دن ہمارا کنٹرول "؛ ایران کا ٹرمپ کو دوٹوک پیغام

کراچی حملہ

"پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں”؛ کراچی حملے پر بھارت کا پاکستان کو سخت جواب

Kailash Vijayvargiya RSS Statement

"سنگھ میں بھیڑ تو بڑھی، مگر اچھے لوگ کم”؛ کیلاش وجے ورگیہ

UPSC بھرتی 2026

UPSC میں بمپر نوکریاں؛ یہ ہیں تمام تفصیلات

جون 28, 2026
ایران

” ہرمز پر اگلے 30 دن ہمارا کنٹرول "؛ ایران کا ٹرمپ کو دوٹوک پیغام

جون 28, 2026
کراچی حملہ

"پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں”؛ کراچی حملے پر بھارت کا پاکستان کو سخت جواب

جون 28, 2026
Kailash Vijayvargiya RSS Statement

"سنگھ میں بھیڑ تو بڑھی، مگر اچھے لوگ کم”؛ کیلاش وجے ورگیہ

جون 28, 2026

حالیہ خبریں

UPSC بھرتی 2026

UPSC میں بمپر نوکریاں؛ یہ ہیں تمام تفصیلات

جون 28, 2026
ایران

” ہرمز پر اگلے 30 دن ہمارا کنٹرول "؛ ایران کا ٹرمپ کو دوٹوک پیغام

جون 28, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN