اردو
हिन्दी
مئی 3, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

سلام اس پر کہ جس کی ذات فخر آدمیت ہے

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ مذہبیات, مضامین
A A
0
سلام اس پر کہ جس کی ذات فخر آدمیت ہے
149
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

تحریر:ـ نازش ہما قاسمی

حضور اقدس ﷺ کی محبت مسلمانوں کے دلوں میں چودہ سو سال ہونے کے باوجود بھی کم نہیں ہوئی ہے۔ مسلمان آج بھی اپنی آل اولاد ، مال و زر کے مقابلے میں حضور اقدس ﷺ سے سب سے زیادہ محبت کرتے ہیں، آپ سے محبت ہمارے ایمان کا جز ہے۔ مسلمان سب کچھ برداشت کرسکتا ہے؛ لیکن اپنے نبی کی شان میں گستاخی برداشت نہیں کرسکتا۔ مسلمان خواہ کتنا بھی گنہگار کیوں نہ ہو؛ لیکن جب بھی حضور اکرم ﷺ کی شان میں گستاخی کی گئی تو تڑپ اٹھا ہے۔ اور باطل سے جا ٹکرایا ہے۔۔۔ دشمنانِ اسلام مسلمانوں کے دلوں سے اسی محبت کو کم کرنے کےلیے۔ اسی حرارت کو دبانے کےلیے۔۔اسی جذبے کو سرد کرنے کےلیے، مسلمانوں کے دلوں سے حضور ﷺ کی عظمت کو ختم کرنے کےلیے۔۔۔ پے درپے آزادی اظہار رائے کے نام پر نعوذباللہ حضورﷺ کے خاکے شائع کررہے ہیں؛ ٹوئٹر پر ٹرینڈ چلا رہے ہیں، مختلف ویب سائٹوں پر گستاخانہ مواد اپلوڈ کر رہے ہیں؛ تاکہ مسلمانوں کے دلوں سے نبی اکرم ﷺ کی عظمت ختم ہوجائے۔۔۔؛ لیکن شاید ان گستاخانِ رسول کو یہ علم نہیں کہ مسلم قوم کے دل سے حضور اقدس ﷺ کی محبت کبھی ختم نہیں ہوسکتی۔۔۔وہ لاکھ خاکے شائع کریں؛ لاکھ ٹرینڈ چلائیں، انہیں منہ کی کھانی پڑے گی اور ان کا یہ حربہ ان پر الٹا پڑے گا۔ وہ لوگ جو آج دشمنی میں اس طرح کی حرکتیں کر رہے ہیں انہیں جلد ہی رسوا ہونا پڑے گا اور حضور اقدس ﷺ کی شان اقدس تو "ورفعنا لک ذکرک” ہے ان کی شان میں ذرہ برابر بھی کمی واقع نہیں ہوگی۔ دشمنان اسلام مسلمانوں کے دلوں سے نبی اُمی ﷺ کی عظمت ختم نہیں کرسکتے۔۔۔ان کی محبت میں رتی برابر فرق نہیں ہوسکتا۔ ۔۔۔گستاخانہ خاکے بنانے والے خاک میں مل گئے اور خاک مَلتے ہوئے خاک میں مِلتے رہیں گے ۔۔۔؛ لیکن نبی اکرم ﷺ کا نام ۱۴؍سوسال گزرجانے کے بعد بھی آج روشن ہے اور رہتی دنیا تک تابندہ و درخشندہ رہے گا ۔۔۔ان کے اخلاق کریمانہ ۔۔۔اسوۂ حسنہ اور ان کا لایا ہوا دین پوری انسانیت کے لیے تا قیامت باقی رہیں گے۔

اگر کہیں نبی اقدس ﷺ کی شان میں گستاخی کی جارہی ہے۔۔آزادی اظہار رائے کے نام پر گستاخانہ خاکے شائع ہورہے ہیں۔۔۔ٹوئٹر پر ٹرینڈ چلائے جارہے ہیں ایسے وقت میں ہم کیا کریں؟ اس وقت دین کے متوالوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ حضور ﷺ کی مدح سرائی کریں۔ حضور ﷺ کی سیرت بیان کریں۔ سوشل میڈیا کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے ٹوئٹر ، فیس بک ، وہاٹس ایپ، انسٹا گرام سبھی کو حضور ﷺ کی تعلیمات سے بھر دیں۔ ان عوامی ویب سائٹوں پر گستاخوں کو بتائیں کہ نبی رحمتﷺ نے کس طرح دشمنوں کے ساتھ سلوک کیا ہے۔ اور کس طرح انسانیت پر احسان عظیم کیا ہے! کس طرح عورتوں کو حقوق سے نوازا ہے۔ کس طرح آپس میں گھل مل کر رہنے کا سلیقہ سکھایا ہے۔ کس طرح نفرت کے مقابلے میں محبت بانٹی ہے۔ ہم یہ تمام چیزیں عربی میں، انگلش میں ، ہندی، اردو میں اور دنیا کی دیگر زبانوں میں پوسٹ کریں؛ تاکہ دشمنانِ اسلام پڑھ سکیں اور انہیں ہمارے نبی کی عظمت کا احساس ہو اور ان کا رویہ بدلے۔

ماہ ربیع الاول کا مقدس مہینہ چل رہا ہے اس ماہ مبارک میں حضور پرنور ﷺ کی ولادت باسعادت ہوئی۔ مسلمانوں کوچاہیے کہ وہ سسکتی انسانیت کےلیے محسن انسانیت کا درس عام کریں، ان کے اخلاق کریمانہ سے لوگوں کو واقف کرائیں، عوام الناس کے درمیان حضورﷺ کی تعلیمات پیش کریں، نفرت کرنے والوں سے کس طرح حضور ﷺ محبت سے پیش آئے وہ بتلائیں، پڑوسی کے کیا حقوق ہیں ان سے آگاہ کریں، برادرانِ وطن کے ساتھ کس طرح کا رویہ رکھناچاہیے وہ بتائیں، آج نہ ہم خود اسلام پر مکمل طور پر عمل پیرا ہیں اور نہ ہی دعوتِ دین دے رہے ہیں۔ ہم خود ان سب چیزوں سے واقف نہیں ہیں۔ سیرت نبویﷺ سے ہمارا کوئی واسطہ نہیں۔ ہم صرف نام کے مسلمان ہیں۔ ہمارے رول ماڈل تو حقیقتاً نبیﷺ ہیں؛ لیکن ہم نے دنیا کی محبت میں پڑ کر فلمی ایکٹروں کو اپنا رول ماڈل سمجھ لیا ہے۔ سنت نبوی سے ہماری دوری نے آج ان دشمنانِ اسلام کو یہ ہمت دی ہے کہ وہ ہمارے نبیﷺ کا مذاق اڑائیں اور ہم بیٹھے دیکھتے رہیں۔اگر ہم مکمل طور پر حضورﷺ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہوجائیں تو غیر مسلم ہمیں دیکھ کر ہی متاثر ہونا شروع ہوجائیں گے۔ اسلام کےبارے میں ان کی جستجو بڑھے گی اور وہ بھی دائرہ اسلام میں آکر پناہ حاصل کرلیں گے۔ آج دشمنان اسلام مغرب میں بڑھتی اسلام پسندی سے خوف کھارہے ہیں۔ آزادی نسواں کے پرفریب نعروں کی زد میں آکر مغربی خواتین مغربیت کی چال کو سمجھ کر اسلام کے دامن میں پناہ لے رہی ہیں۔ آزادانہ زندگی گزارنے والی مغربی بیٹیاں مردوں کے استحصال اور استعمال سے تنگ آکر دامن اسلام میں اپنا وجود چھپا رہی ہیں۔ مغربی دانشوران اپنے مطالعے سے یہ چیز حاصل کررہے ہیں کہ نبی آخرالزماں ﷺ واقعی انسانیت کے محسن تھے؛ فخر آدمیت تھے، اس لیے وہ ان پر ایمان لارہے ہیں ۔ مغرب ان چیزوں سے حواس باختہ ہوچکا ہے۔ وہ خوف کھا رہا ہے کہ اگر اسلام پسندی کا یہی عمل مسلسل جاری رہا تو مغرب اسلام کا بہت بڑا قلعہ ثابت ہوگا اور مغربی دنیا مسلمانوں کی بہت بڑی پناہ گاہ ہوگی؛ اس لیے یہودی قوم اس پر لگام لگانے کےلیے طرح طرح کے ہتھکنڈوں کو استعمال کررہی ہے اور میڈیا کے ذریعے پورے عالم اسلام کے مسلمانوں کے جذبات مجروح کررہی ہے ۔ ہمیں چاہیے کہ پوری طاقت سے ان سازشوں کا مقابلہ کریں۔

(یہ مضمون نگار کے ذاتی خیالات ہیں)

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

US Iran War Strategic Defeat News
مضامین

امریکہ – اسرائیل – ایران جنگ میں امریکہ کی اسٹریٹجک ہار پہلے سے طے

23 مارچ
Hormuz Strait Iran Speech
مضامین

ایران میں قیادت کی تبدیلی اور مجتبیٰ خامنہ ای: ایک تجزیاتی مطالعہ

12 مارچ
Modi Israel Gaza Questions Debate
مضامین

پی ایم مودی کے دورہ اسرائیل میں غزہ کے مصائب کا ذکر تک نہ ہونے پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔ کیا چاہتا ہے بھارت ؟

28 فروری
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
Humayun Kabir Owaisi Video Row

ہمایوں کبیر کے خفیہ ویڈیو نے اویسی پر بی جے پی کی بی ٹیم کے الزام کو تقویت دی، اتحاد ٹوٹا ، سیاسی بصیرت پر بھی سوال

اپریل 10, 2026
یوپی کے 558 مدارس میں مڈ ڈے میل کون کھا رہا ہے؟ چونکاتی گراؤنڈ رپورٹ

یوپی کے 558 مدارس میں مڈ ڈے میل کون کھا رہا ہے؟ چونکاتی گراؤنڈ رپورٹ

اپریل 10, 2026
DD News Anchor Controversy News

پبلک ٹیکس سے چلنے والے ‘ڈی ڈی نیوز’ کے اینکر نے کہا” ساورکر کے چپل کی دھول بھی نہیں راہل گادھی

اپریل 13, 2026
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021
امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

دہلی میں بڑھتے جرائم پولیس الرٹ

دہلی-NCR میں جرائم کے واقعات میں اضافہ، پولیس الرٹ

امریکہ ایران کشیدگی خبر

ایران–امریکہ مذاکرات میں محدود پیش رفت، اختلافات بدستور برقرار: قالیباف

امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

اپریل 22, 2026
الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

اپریل 21, 2026
دہلی میں بڑھتے جرائم پولیس الرٹ

دہلی-NCR میں جرائم کے واقعات میں اضافہ، پولیس الرٹ

اپریل 21, 2026
امریکہ ایران کشیدگی خبر

ایران–امریکہ مذاکرات میں محدود پیش رفت، اختلافات بدستور برقرار: قالیباف

اپریل 19, 2026

حالیہ خبریں

امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

اپریل 22, 2026
الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

اپریل 21, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN