نئی دہلی (ایجنسی)
تصویروں اور ویڈیوز کے ذریعے لوگ اپنی سنہری یادوں کو زندہ رکھتے ہیں۔ غلطی سے یہ فائلیں ڈیلیٹ ہونے کے بعدیہ کبھی واپس نہیں آسکتےہیں ،جبکہ انہیں سوشل میڈیا، گوگل ڈرائیو و دیگر جگہوں پر محفوظ نہ رکھاجائے۔ یہ مسائل کئی لوگوں کے ساتھ آتے ہیں ۔ فوٹو (مستقل طور سے )باز یافت کرنے کی پریشانی سےبچنے کا بہترین طریقہ ہے کہ انہیں کئی جگہوں پر محفوظ رکھیں ۔ آپ پہلے سے ہی اپنے ڈیوائس کو(iCloud iPhones) کے لیے اور گوگل فوٹو ( انڈورائیڈ کے لیے ) پر سیٹ کرکےرکھنا چاہئے تاکہ آپ کی تصویں محفوظ رہ سکے۔
Apple iCloud پر کیسےکریں بیک اپ سیٹ
آئی فون کی تصاویر کو پہلے سے بیک اپ کرنے کے لیے، آپ کو آئی فون iCloud پر ڈیوائس کو سیٹ اپ کرنے کی ضرورت ہے۔ اسے ترتیب دینے کے لیے آپ کو ایپل آئی ڈی میں لاگ ان ہونا پڑے گا۔ اس کے بعد آپ کو سیٹنگ کے آپشن میں جا کر iCloud Photos آپشن کا انتخاب کراسے چالو کرنا ہوگا۔ اس کے بعد آپ کے ڈیوائس کی فوٹو اس پر سیٹ ہوجائےگی اور گیلری سے فوٹو ڈیلیٹ ہونے کےبعد بھی یہاں سے ریکور کی جاسکتی ہے ۔ یاد رکھیں کہ iCloudاسٹوریج کےلیے اضافی ادائیگی کرنی ہوگی۔ Apple صرف iCloudیوزر کو 5GBفری اسپیس دیتا ہے ۔
گوگل فوٹوز پر بیک اپ کیسے ترتیب دیا جائے
کسی بھی اینڈرائیڈ ڈیوائس پر آپ Play Store سے Google Photos ڈاؤن لوڈ اور انسٹال کر یں اور ایپ کھولیں۔ یہاں آپ کو اپنی گوگل آئی ڈی سے سائن ان کرنا ہوگا۔ پھر اوپر دائیں جانب اپنے اکاؤنٹ پروفائل پر ٹیپ کریں۔ اب آپ کےسامنے آئے آپشنز میں سے ، بیک اپ اورسنک آپشن کا انتخاب کرناہوگا۔ جس کے بعد سروس چالو ہو جائےگی۔ اب آپ کے فون سے فوٹیج ڈیلیٹ ہونے کےبعد ڈیٹا بیک اپ کیا جا سکتا ہے ۔










