اردو
हिन्दी
جولائی 9, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

بھوک مٹانے کے لیے پیسے مانگنے پر پولیس نے بچے کا گلا دبا کر مار دیا

4 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ ہیٹ کرا ئم
A A
0
دہلی میں بڑھتے جرائم پولیس الرٹ
85
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

بھوپال :(ایجنسی)

مدھیہ پردیش میں پیش آنے والے ایک حیران کن واقعے میں ایک پولیس ہیڈ کانسٹیبل نے مبینہ طور پر ایک چھ سالہ لڑکے کا گلا دبا کر اس وقت جان لے لی، جب بچے نے اپنی بھوک مٹانے کے لیے پولیس سے بار بار پیسوں کے لیے اصرار کیا۔

یہ واقعہ گزشتہ ہفتے ریاست کے داتیا میں پیش آیا تھا، تاہم ملزم پولیس کانسٹیبل روی شرما کی گرفتاری گزشتہ روز ہوئی۔ مقامی پولیس افسر امن سنگھ راٹھور کا کہنا ہے کہ ملزم روی شرما گوالیار میں تعینات تھے اور محکمہ پولیس کو انہیں برخاست کرنے کی سفارش کر دی گئی ہے۔

ایس پی امن سنگھ راٹھور کا کہنا تھا کہ چھ سالہ بچے، ’روی شرما سے کھانا خریدنے کے لیے کچھ پیسے مانگے، تاہم پولیس والے نے پیسے دینے سے انکار کرنے کے ساتھ ہی لڑکے کو وہاں سے بھگا دیا، لیکن وہ بچہ پھر دوبارہ آیا اور پیسے مانگنے لگا، اس پر پولیس والے نے غصے میں آ کر نابالغ بچے کا گلا دبا کر اسے مار ڈالا۔‘

ملزم پولیس اہل کار کا کہنا ہے کہ وہ کچھ عرصے سے ڈپریشن کا شکار تھا اور جب لڑکا اس سے بار بار پیسے مانگ رہا تو اسے غصہ آ گیا اس لیے ناراض ہو کر اس نے یہ قدم اٹھایا۔

داتیا کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس نے ریاستی محکمہ پولیس کو خط لکھ کر اس واقعے کی تفصیل سے آگاہ کیا ہے اور مکتوب میں ملزم پولیس اہلکار کو ملازمت سے برخاست کرنے کی بھی درخواست کی گئی ہے۔

چھ برس کے جس بچے کا قتل کیا گیا، وہ بال کاٹنے والے ایک شخص کا بیٹا ہے اور قتل کی یہ واردات گزشتہ پانچ مئی کو ہوئی تھی۔ بچے کے اہل خانہ نے اسی دن مقامی پولیس تھانے میں گم شدگی کی شکایت درج کروائی تھی۔

ملزم روی شرما اس وقت داتیا میں ڈیوٹی پر تھے اور اسی دوران چھ برس کا ایک لڑکا ان کے پاس پہنچا اور کہا کہ اسے بہت بھوک لگی ہے، اس لیے کچھ کھانے کی چیز خریدنے کے لیے اسے پیسے چاہیں۔ لڑکے نے پیسوں کے لیے اصرار کیا تو پولیس اہلکار غصے سے بپھر گیا۔

بچے کے اصرار سے ناراض ہو کر روی شرما نے مبینہ طور پر گلا گھونٹ کر اسے مار ڈالا۔ اس کے بعد لڑکے کی لاش کو اپنی کار میں رکھ لیا اور شام کو جب پڑوسی شہر گوالیار واپس پہنچا، تو اسے ایک ویران علاقے میں پھینک دیا۔

چونکہ بچے کے والدین نے گمشدگی کی شکایت درج کر رکھی تھی اس لیے تفتیش کے دوران ہی پولیس کو اطلاع ملی کہ گوالیار کے وویکانند علاقے میں ایک لڑکے کی لاش بر آمد ہوئی ہے۔ لاش کی شناخت اسی چھ سالہ بچے کے طور پر ہوئی، جو داتیا سے لا پتہ ہوا تھا۔

اس کے بعد جب علاقے کی سی سی ٹی وی فوٹیج کو دیکھا گیا تو تفتیش کاروں نے دیکھا کہ ایک شخص بچے کے ساتھ نامناسب برتاؤ میں مصروف ہے۔ بعد میں اس شخص کی شناخت کانسٹیبل روی شرما کے طور پر ہوئی۔ شرما کو حراست میں لیا گیا اور اس نے جرم کا اعتراف کر لیا۔

داتیا کے ایس پی امن سنگھ راٹھور نے بتایا کہ شرما نے مبینہ طور پر تفتیش کاروں کو بتایا ہے کہ وہ پچھلے کئی مہینوں سے ذہنی تناؤ کا شکار تھے اور اسی لیے جب لڑکا پیسوں کا مطالبہ کرتا رہا تو ان سے اس طرح کا سخت رد عمل ظاہر کیا۔

پولیس کا بہیمانہ سلوک

ہندوستان میں پولیس کی زیادتیوں کے واقعات ایک عام بات ہیں۔ چند روز قبل ہی کی بات ہے یو پی میں، جب ایک 13 برس کی بچی اپنے ساتھ ہونے والی جنسی زیادتی کی شکایت درج کرانے پولیس اسٹیشن پہنچی تو مبینہ طور پر تھانہ انچارج نے تھانے کے اندر ہی اس بچی کا پھر ریپ کر دیا۔

قانونی امداد فراہم کرنے والی ایک غیر سرکاری تنظیم کے مطابق مذکرہ بچی کا تعلق دلت برادری سے ہے، جو اپنے ساتھ کی گئی جنسی زیادتی کے واقعے کی شکایت درج کرانے کے سلسلے میں تھانے پہنچی تھی۔ تاہم وہاں پولیس نے ہی اسے جنسی زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اس واقعے کے سلسلے میں پولیس افسر کے ہمراہ چار دیگر افراد کو بھی گرفتار کیا گیا ہے جن میں متاثرہ لڑکی کی ایک رشتہ دار خاتون بھی شامل ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ انتیس ایسے پولیس اہلکاروں کو بھی ڈیوٹی سے معطل کر دیا گیا ہے جو وقوعہ کے وقت تھانے میں موجود تھے۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

Muzaffarnagar House Jihad Controversy
ہیٹ کرا ئم

مظفر نگر: ہندوتوا گروپ نے مسلم فیملی کے گھر خریدنے کی مخالفت کی اس کو”ہاؤس جہاد‘‘ کا نام دیا

01 مارچ
Missing Persons Capital Alert
ہیٹ کرا ئم

راجدھانی یا لاپتہ گنج! صرف 36دنوں میں 2,884 افرادلاپتہ، آپ الرٹ رہیں

06 فروری
Delhi Riots Charge Sheet
ہیٹ کرا ئم

دہلی فساد 2020:چھ سال بعد سی بی آئی چارج شیٹ، مگر قتل کا الزام غائب

06 فروری
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
وینزویلا زلزلہ تباہی

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

جون 25, 2026
امریکا ایران معاہدہ

‘ایران کے ساتھ جنگ بندی ختم’، :ٹرمپ کا بڑا اعلان

ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

2008 احمد آباد سیریل دھماکوں پر بڑا فیصلہ، 38 مجرموں کی سزائے موت برقرار، 11 کو عمر قید کی توثیق

2008 احمد آباد سیریل دھماکوں پر بڑا فیصلہ، 38 مجرموں کی سزائے موت برقرار، 11 کو عمر قید کی توثیق

Israel strategic failure

حماس کا غزہ کی حکومتی انتظامیہ تحلیل کرنے کا اعلان، 19 سال بعد اقتدار سے دستبرداری

امریکا ایران معاہدہ

‘ایران کے ساتھ جنگ بندی ختم’، :ٹرمپ کا بڑا اعلان

جولائی 8, 2026
ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

جولائی 7, 2026
2008 احمد آباد سیریل دھماکوں پر بڑا فیصلہ، 38 مجرموں کی سزائے موت برقرار، 11 کو عمر قید کی توثیق

2008 احمد آباد سیریل دھماکوں پر بڑا فیصلہ، 38 مجرموں کی سزائے موت برقرار، 11 کو عمر قید کی توثیق

جولائی 7, 2026
Israel strategic failure

حماس کا غزہ کی حکومتی انتظامیہ تحلیل کرنے کا اعلان، 19 سال بعد اقتدار سے دستبرداری

جولائی 6, 2026

حالیہ خبریں

امریکا ایران معاہدہ

‘ایران کے ساتھ جنگ بندی ختم’، :ٹرمپ کا بڑا اعلان

جولائی 8, 2026
ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

جولائی 7, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN