اردو
हिन्दी
مئی 15, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

آر ایس ایس سربراہ کی مثبت باتیں – مسلمانوں کی طرف سے اقدام کون کرے ؟

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ فکر ونظر
A A
0
آر ایس ایس سربراہ کی مثبت باتیں – مسلمانوں کی طرف سے اقدام کون کرے ؟
52
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

تحریر : مسعود جاوید

دلوں کی بدگمانیاں بڑھتی رہیں گی
اگر کچھ مشورے باہم نہ ہوں گے

معاہدہ حدیبیہ کی ایک اہم حصولیابی یہ تھی کہ مسلم اور کفار ایک دوسرے سے آزادانہ ملنے لگے اور اس طرح غیر مسلم اسلام کے پیغام امن سے روشناس ہونے لگے اور اسلام کے خلاف پھیلائی گئی جھوٹی باتیں اور غلط فہمیاں دور ہونے لگیں۔

آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت جی کی باتوں کو فیس ویلیو پر لیتے ہوئے کیوں نہ قومی یک جہتی کے اجلاس ہر شہر اور گاؤں میں منعقد کئے جائیں !

آر ایس ایس سربراہ کی باتوں کا اصل محرک، حقیقی مقصد اور بین السطور کیا ہے اس کے بارے میں طرح طرح کی قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں ؛

کوئی اس کو بین الاقوامی پس منظر میں دیکھنے کی کوشش کر رہا ہے تو کوئی اترپردیش انتخابات کے مدنظر ! کوئی کورونا وائرس کی دوسری لہر کے دوران حکومت کی ہر سطح پر بدنظمی کی وجہ سے بگڑی شبیہ کو مرہم پٹی کی کوشش کا نام دے رہا ہے تو کوئی امیج بلڈنگ کا۔

ان تمام قیاس آرائیوں سے قطع نظر کیا مسلمانوں کی کل ہند قیادت آر ایس ایس سربراہ کے ایک قدم کا دو قدم سے مثبت جواب نہیں دے سکتی ؟

کیوں نہیں ان لوگوں کو انگیج کر کے پورے ملک میں یہ پیغام پہنچایا جائے ؟

کیا مسلمانوں کی طرف سے جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی پیش کش نہیں کی جا سکتی؟

کیا جو باتیں آر ایس ایس سربراہ نے مسلم منچ سے کہی ہیں وہ ان سے اور ان کی تنظیم کے ذمہ داروں سے غیر مسلموں کے منچ پر نہیں کہلائی جا سکتیں ؟

لیکن سوال یہ ہے کہ آر ایس ایس کی سطح کی کل ہند تنظیم کون ہے جو یہ ذمہ داری اٹھائے؟ مسلم تنظیموں کی کوئی امبریلا آرگنائزیشن نہیں جسے بلا تفریق مسلک و مشرب ہر ایک کی تائید حاصل ہو۔

  • مسلم پرسنل لاء بورڈ میں اس وقت فعال اور متحرک صدر و سکریٹری نہیں ہیں جو اس کام کے لئے آگے آئیں۔ ایسے موقع پر ان کا جواب یہی ہوگا کہ آر ایس ایس کو انگیج کرنا پرسنل لاء بورڈ کے دائرہ کار میں نہیں آتا ۔ پرسنل لاء بورڈ کا قیام تو مسلمانوں کے پرسنل لاء کے تحفظ کے لئے عمل میں آیا تھا اور دستور العمل میں یہی اس کا دائرہ عمل درج ہے۔ لیکن شیعہ سنی، دیوبندی بریلوی جماعت اسلامی اور اہل حدیث یعنی ہر مکتبہ فکر کے لوگوں کا متحدہ پلیٹ فارم یہی ہے ۔
  • جمعیۃ علماء ہند ۔۔۔۔ یہ خالص دیوبندی مسلک کی تنظیم ہے اس لیے ضروری نہیں بریلوی مسلک کے لوگوں کی تائید ان کے اقدام کو حاصل ہو!

بریلوی مسلک کی تنظیموں میں سے کوئی تنظیم پیش رفت کرتی ہے تو دیوبندی مسلک والوں کی تائید نہیں ملے گی۔

  • ایسا ہی کچھ حال جماعت اسلامی ہند اور جمعیت اہل حدیث ہے۔

موہن بھاگوت اور آر ایس ایس کے دوسرے رہنماؤں نے اس قسم کے بیانات ماضی میں بھی دے چکے ہیں یہ کوئی نئی بات نہیں ہے ۔ جو باتیں انہوں نے کی ہے وہ آر ایس ایس کے بانیوں کے افکار و نظریات سے تطابق نہیں رکھتیں یہ کہہ کر اس موقع کو ضائع کرنا میرے خیال میں مناسب نہیں ہے‌۔ ویسے بھی کھونے کے لئے بچا کیا ہے۔

بے وقعتی کا عالم یہ ہے کہ کوئی بھی نام نہاد سیکولر پارٹی مسلم ایشوز پر بات کرنے سے گریز کرتی ہے۔ ۔۔۔۔

’’دلتوں کو مارنے سے پہلے ہمیں مارو‘‘… اس قبیل کا جملہ کاش کبھی کسی مسلمان کے حق میں بھی کہا جاتا !

دلت اتیاچار قانون کی طرح کاش کوئی مسلم اتیاچار ایکٹ کی کوئی وکالت کرتا !

اور جب نام نہاد سیکولر پارٹیوں کو آپ کی فکر نہیں تو کیوں بی جے پی کو شکست دینے اور جمہوریت کے تحفظ کا ٹھیکہ مسلمان لیں !

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

US Iran War Strategic Defeat News
مضامین

امریکہ – اسرائیل – ایران جنگ میں امریکہ کی اسٹریٹجک ہار پہلے سے طے

23 مارچ
Hormuz Strait Iran Speech
مضامین

ایران میں قیادت کی تبدیلی اور مجتبیٰ خامنہ ای: ایک تجزیاتی مطالعہ

12 مارچ
Modi Israel Gaza Questions Debate
مضامین

پی ایم مودی کے دورہ اسرائیل میں غزہ کے مصائب کا ذکر تک نہ ہونے پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔ کیا چاہتا ہے بھارت ؟

28 فروری
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
امریکہ ایران کشیدگی خبر

ایران–امریکہ مذاکرات میں محدود پیش رفت، اختلافات بدستور برقرار: قالیباف

اپریل 19, 2026
Kejriwal Video Order News

کیجریوال کی جج سے بحث: ہائی کورٹ کا پولیس کو سوشل میڈیا سے ویڈیو ہٹانے کا حکم

اپریل 15, 2026
امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

دہلی میں بڑھتے جرائم پولیس الرٹ

دہلی-NCR میں جرائم کے واقعات میں اضافہ، پولیس الرٹ

امریکہ ایران کشیدگی خبر

ایران–امریکہ مذاکرات میں محدود پیش رفت، اختلافات بدستور برقرار: قالیباف

امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

اپریل 22, 2026
الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

اپریل 21, 2026
دہلی میں بڑھتے جرائم پولیس الرٹ

دہلی-NCR میں جرائم کے واقعات میں اضافہ، پولیس الرٹ

اپریل 21, 2026
امریکہ ایران کشیدگی خبر

ایران–امریکہ مذاکرات میں محدود پیش رفت، اختلافات بدستور برقرار: قالیباف

اپریل 19, 2026

حالیہ خبریں

امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

اپریل 22, 2026
الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

اپریل 21, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN