اردو
हिन्दी
جون 10, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

مغربی کنارے کو ضم کرنے کی تیاریاں مکمل : اسرائیل کے خطرناک ارادے

10 مہینے پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
مغربی کنارے کو ضم کرنے کی تیاریاں مکمل : اسرائیل کے خطرناک ارادے
4
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

اسرائیل کے وزرائے دفاع اور انصاف نے کہا ہے کہ مغربی کنارے پر اسرائیلی خود مختاری نافذ کرنے کا موقع موجود ہے۔وزیر دفاع یسرائیل کاتز اور وزیر انصاف یاریف لیوین نے آج جمعرات کے روز ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ انہوں نے مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم کرنے کے لیے ضروری اقدامات کی تیاری کر لی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ "ہم نے مغربی کنارے پر اپنی خود مختاری کی راہ ہموار کرنے کے لیے فیصلے کر لیے ہیں۔”
رواں ماہ23 جولائی کو اسرائیلی پارلیمان (کنیسٹ) نے مغربی کنارے اور وادی اردن پر خود مختاری کے اعلان کی حمایت کا اظہار کیا۔ اس سلسلے میں قرارداد کے حق میں 71 ووٹ آئے۔
اس کے برخلاف، متعدد عرب اور اسلامی ممالک نے گزشتہ ہفتے ایک مشترکہ بیان جاری کیا جس میں مغربی کنارے پر اسرائیلی خود مختاری کے اعلان کی مذمت کی گئی۔
یہ بیان جن ممالک اور تنظیموں کی جانب سے جاری کیا گیا ان میں سعودی عرب، مصر، قطر، اردن، فلسطین، بحرین، انڈونیشیا، نائجیریا، ترکی، متحدہ عرب امارات، عرب لیگ اور اسلامی تعاون تنظیم شامل ہے۔
بیان میں اعادہ کیا گیا کہ اسرائیل کو مقبوضہ فلسطینی سرزمین پر کوئی خود مختاری حاصل نہیں، اور اس کا یہ یک طرفہ اقدام قانونی طور پر بے حیثیت ہے۔ یہ اقدام مشرقی بیت المقدس سمیت پورے مقبوضہ فلسطینی علاقے کی قانونی حیثیت کو نہیں بدل سکتا، کیونکہ مشرقی بیت المقدس فلسطینی سرزمین کا لازمی حصہ ہے۔
بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ اسرائیلی اقدامات صرف خطے میں کشیدگی کو مزید ہوا دیں گے، جو پہلے ہی غزہ پر اسرائیلی حملوں اور اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والی انسانی تباہی کے باعث بد ترین صورت اختیار کر چکی ہے۔
اسرائیل متعدد بار دھمکی دے چکا ہے کہ اگر فلسطینی ریاست کو بین الاقوامی سطح پر تسلیم کرنے کی کوششیں جاری رہیں تو وہ مغربی کنارے کو باقاعدہ اسرائیلی سرزمین میں شامل کر لے گا۔
کینیڈا نے حال ہی میں فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے والے ممالک کی فہرست میں شمولیت اختیار کی ہے، اس سے قبل فرانس اور مالٹا بھی اس اقدام کا اعلان کر چکے ہیں۔اسرائیلی وزیر خارجہ جدعون ساعر اور دیگر وزرا نے نیویارک میں دو ریاستی حل پر ہونے والی کانفرنس کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا اور خبردار کیا کہ اسرائیل کے خلاف کسی بھی فیصلے کا جواب دیا جائے گا۔
ان کے مطابق اسرائیل فلسطینیوں سے اس کی "قیمت وصول” کرے گا، جس میں مغربی کنارے کے بعض علاقوں کو ضم کرنے اور ان پر اسرائیلی خود مختاری مسلط کرنے جیسے اقدامات شامل ہو سکتے ہیں۔

ٹیگ: annexcompletedangerous intentionsHamasIsraelWest Bank

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

امریکہ ایران کشیدگی خبر
خبریں

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

22 اپریل
الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے
خبریں

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

21 اپریل
دہلی میں بڑھتے جرائم پولیس الرٹ
خبریں

دہلی-NCR میں جرائم کے واقعات میں اضافہ، پولیس الرٹ

21 اپریل
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021

موجودہ دور میں مسلمان دل ودماغ جیتنے کی مہم چھیڑیں:امیر جماعت

فروری 28, 2023
حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

مارچ 31, 2022
امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

دہلی میں بڑھتے جرائم پولیس الرٹ

دہلی-NCR میں جرائم کے واقعات میں اضافہ، پولیس الرٹ

امریکہ ایران کشیدگی خبر

ایران–امریکہ مذاکرات میں محدود پیش رفت، اختلافات بدستور برقرار: قالیباف

امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

اپریل 22, 2026
الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

اپریل 21, 2026
دہلی میں بڑھتے جرائم پولیس الرٹ

دہلی-NCR میں جرائم کے واقعات میں اضافہ، پولیس الرٹ

اپریل 21, 2026
امریکہ ایران کشیدگی خبر

ایران–امریکہ مذاکرات میں محدود پیش رفت، اختلافات بدستور برقرار: قالیباف

اپریل 19, 2026

حالیہ خبریں

امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

اپریل 22, 2026
الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

اپریل 21, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN