دہلی کے حساس برہم پوری علاقہ میں المتین مسجد کے ساتھ ملحقہ تعمیر کو لے کر تنازعہ پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
المتین مسجد کے نئے دروازے کی تعمیر اس سال فروری میں المتین ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے میونسپل کارپوریشن آف دہلی (ایم سی ڈی) سے منظوری کے بعد دوبارہ شروع ہوئی۔

تاہم، 13 فروری کو ایک شکایت درج کی گئی تھی، جس میں غیر مجاز تعمیرات کا الزام لگایا گیا تھا، جس کے بعد ایم سی ڈی نے کام کو روکنے کے لیے وجہ بتاؤ نوٹس جاری کیا تھا۔ پیر کو تقریباً 21 رہائشیوں نے 2-3 مارچ کی درمیانی شب پتھراؤ کا الزام لگاتے ہوئے شکایت درج کرائی۔
مسجد، اصل میں گلی نمبر 13میں 2013 میں تعمیر کی گئی تھی، اس کے ٹرسٹیوں نے 2023 میں گلی نمبر12 میں پیر کے روز، بی جے پی لیڈر جئے بھگوان گوئل نے ایک گروپ کی قیادت کرتے ہوئے مسجد کی تعمیر کے خلاف احتجاج کیا، یہ دعویٰ کیا کہ مقامی ہندو اس کی وجہ سے وہاں سے جانے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔انہوں نے الزام لگایا، "دہلی کے سیلم پور، برہمپوری علاقے ہندوؤں کی نقل مکانی کے گواہ ہیں۔ مندر کے سامنے مسجد بنائی جا رہی ہے… ہندوؤں کو ہراساں کیا جا رہا ہے… لین نمبر 12 کے مکینوں کو ملنے نہیں دیا گیا۔
اس کے بعد شمال مشرقی دہلی کے برہم پوری علاقے میں پولیس کی چوکسی بڑھ گئی ہے۔
اے سی پی سیلم پور نے ایس ایچ او نیو عثمان پور اور پولیس عملہ کے ہمراہ گلی نمبر 12میں گشت کیا۔ سیکورٹی کو یقینی بنانے اور علاقے میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے۔