فرانس کے درالحکومت پیرس میں غزہ میں اسرائیلی مظالم کے خلاف مظاہرہ کیا گیا۔پیرس سے میڈیا رپورٹ کے مطابق مظاہرے میں غزہ کے حامیوں سمیت مقامی افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق فلسطینی پرچم لہراتے مظاہرین پیرس کے اہم مقام پلیس دی ریپبلک پر چڑھ گئےمیڈیا رپورٹ کے مطابق اسرائیل مخالف پلے کارڈز اٹھائے مظاہرین نے اس موقع پر فلسطین کو آزاد کرو کے نعرے لگائےمیڈیا رپورٹ کے مطابق مظاہرین نے غزہ میں بچوں کا قتل عام روکنے اور فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔