اردو
हिन्दी
اکتوبر 14, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

یوم القدس پر دنیا کے 80 ممالک میں احتجاج، جمعۃ الوداع پر قبلہ اول میں لاکھوں فلسطینیوں کا اجتماع

4 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ متفرقات
A A
0
یوم القدس پر دنیا کے 80 ممالک میں احتجاج، جمعۃ الوداع پر قبلہ اول میں لاکھوں فلسطینیوں کا اجتماع
156
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

مقبوضہ بیت المقدس:(ایجنسی)

رمضان المبارک کے جمعۃ الوداع کے موقعے پرآج پوری دنیا میں فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور بیت المقدس پر اسرائیل کے ناجائز تسلط کے خلاف ’یوم القدس‘ مظاہرے منعقد کیے جا رہے ہیں۔گذشتہ دو سال کے دوران کرونا وبا کی وجہ سے یوم القدس کی ریلیاں متاثر رہیں مگردو سال کے بعد دنیا بھر کے 80ممالک اور ایران کے 900شہروں میں یوم القدس ریلیاں منعقد کی جا رہی ہیں۔ اس موقع کی یاد میں ایران کے 900 شہروں میں جلسے جلوس نکالے گئے۔ ایران کے دارالحکومت تہران سمیت کئی دوسرے شہروں میں بھی مظاہرے ہو رہے ہیں۔ تہران میں سب سےبڑا جلوس نکالا گیا جس میں لاکھوں افراد نے شرکت کی۔ شرکا نے ہاتھوں میں بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر ’اسرائیل اور امریکا مردہ باد‘ کے نعرے درج تھے۔تہران میں ’فلسطینی انفارمیشن سینٹر‘ کے نامہ نگار نے بتایا کہ مارچ کے شرکاء نے ’مرگ بر اسرائیل‘، ’مرگ بر امریکہ‘ اور ’مرگ بر غدار حکمران ‘ کے نعرے لگائے۔ مظاہرین نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پرلانے کی کوششوں کی مذمت کی۔ایران کے مختلف شہروں میں ہونے والے مظاہروں میں مظاہرین نے امریکا اور اسرائیل کے پرچم بھی نذرآتش کیے۔ جلوسوں سے خطاب میں مقررین نے فلسطین کی آزادی کے لیے عالم اسلام کی فوج تشکیل دینے کا مطالبہ کیا۔ تینوں حکام کے سربراہان، جمہوریہ کے صدر، پارلیمنٹ کے اسپیکر اور عدلیہ کے سربراہ کی قیادت میں ہونے والی ریلیوں میں ایرانی حکام نے شرکت کی۔ فلسطین کی جہاد اسلامی تحریک کی فوجی شاخ کے ترجمان نے عالمی یوم القدس کے موقع پر ’جنین‘ نامی ایک نئے ڈرون طیارے کی رونمائی کی ہے۔فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جہاد اسلامی کی فوجی شاخ القدس بریگیڈ کے ترجمان ابو حمزہ نے جمعرات 28،اپریل کو عالمی یوم القدس کی مناسبت پر کہا کہ ہم عالمی یوم القدس کی تجلیات میں زندگی بسر کر رہے ہیں، جس دن کو امام خمینی نے بیت المقدس کی آزادی کا آغاز قرار دیا تھا۔

المیادین ویب سائٹ کے مطابق القدس بریگیڈ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ اس سال یوم القدس کی سب سے اہم خصوصیت، دشمن اور استکبار کے کیمپ کا واضح ہونا ہے۔ابو حمزہ نے مزید کہا کہ بیت المقدس کا محور دفاعی اور جارحانہ صلاحیتوں کا حامل ہے جو دشمن کو کڑواہٹ چکھائے گا، ہم اپنی طے شدہ توازن پر زور دیتے ہیں کہ مسجد اقصیٰ کی کسی بھی طرح کی توہین کا مطلب دشمن کے ساتھ جنگ ​​کا آغاز ہے۔انہوں نے صیہونی حکومت کے ساتھ بعض عرب ممالک کے تعلقات کو معمول پر لانے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس کے باوجود طاقت اور توانائی ان لوگوں اور اقوام کے ہاتھ میں ہے جو فلسطین کے راستے سے منحرف نہیں ہوں گے۔القدس بریگیڈ کے ترجمان نے اپنے بیان میں یمنی عوام پر درود و سلام بھیجا جنہوں نے کبھی بھی فلسطینیوں کی حمایت ختم نہیں کی۔انہوں نے کہا کہ مزاحمتی قوتیں ایک ناقابل تردید پیغام بھیجتی ہیں اور وہ یہ ہے کہ دشمن کی تباہی کے لیے مزاحمت کے بھڑکتے ہوئے محاذ کی ضرورت ہوتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ آج ہم جنین نامی ڈرون کی نقاب کشائی کر رہے ہیں جو فضائیہ میں کام کرتا ہے اور ہمارے مجاہد اسے محصور غزہ پٹی کے اندر اپ گریڈ کرنا جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ہم پورے فلسطین میں آزادی کے دن تک اپنا وعدہ نبھائیں گے۔القدس بریگیڈ نے صہیونی فوجی گاڑی پر جنین ڈرون کے ذریعے کی گئی کارروائیوں میں سے ایک کی تصویر بھی دکھائی۔ یہ حملہ 7 ستمبر 2019 کو ہوا تھا۔عالمی یوم القدس کی مناسبت سے بڑی تعداد میں مسجدالاقصی میں جمع ہونے والے فلسطینیوں پر صیہونی فوجیوں نے حملہ کردیا تاہم فلسطینیوں کی استقامت نے انھیں پسپائی اختیار کرنے پر مجبور کردیا جبکہ فلسطین، کے ساتھ ہی افغانستان، عراق، بحرین اور یمن اوربہت سے دیگر ملکوں میں بھی احتجاجی مظاہرے ہوئے ہیں۔صیہونی حکومت کے فوجیوں نے آج عالمی یوم القدس کی مناسبت سے مسجدالاقصی کے مختلف حصوں میں بڑی تعداد میں اکٹھا ہونے والے فلسطینیوں پر یلغار کرتے ہوئے اندھا دھند فائرنگ کرنا شروع کردیا۔فلسطین کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ صیہونی فوجیوں کے حملوں کے نتیجے میں بیالیس فلسطینی زخمی ہوگئے ہیں ۔ فلسطینی عوام عالمی یوم القدس کی مناسبت سے آج صبح سے ہی بڑی تعداد میں مسجدالاقصی میں اکھٹا ہونا شروع ہوگئے تھے۔جمعۃ الوداع پر لاکھوں فلسطینیوں نے قبلہ اول میں نماز ادا کی۔ عالمی یوم القدس کی مناسبت سے گذشتہ روز بھی صیہونی حکومت کی فوج نے اپنی ریزرو فورس کے چھے بریگیڈ غرب اردن سے متصل سرحدی علاقوں میں تعمیردیوار حائل کے طول میں تعینات کردئے تھے۔درایں اثنا عراق ، بحرین ، یمن، پاکستان ، ہندوستان اور افغانستان وغیرہ سے بھی عالمی یوم القدس کے موقع پر احتجاجی جلوسوں اور مختلف پروگراموں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں ۔عراق سے موصولہ رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ عالمی یوم القدس کی مناسبت سے نجف ، کربلائے معلی ، بغداد اور بصرہ سمیت اس ملک کے مختلف علاقوں میں احتجاجی جلوس نکالے گئے اور غاصب صیہونی حکومت اور اس کے مجرمانہ اقدامات کی مذمت کی گئی ۔

العربیہ اور الحدث نیوز چینلوں کے نمائندے کے مطابق اسرائیلی فوج مسجد اقصیٰ کے صحنوں سے نکل گئی ہے اور اس نے مسجد کے تمام دروازوں کو کھول دیا ہے۔ اس سے قبل آج جمعے کو علی الصباح فلسطینیوں اور اسرائیلی فوج کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں۔فلسطینی ہلال احمر کے مطابق جھڑپوں کے نتیجے میں دونوں جانب سے 42 افراد زخمی ہو گئے۔ اسرائیلی پولیس کے مطابق فلسطینیوں نے مسجد کے کمپاؤنڈ کے اندر پولیس پر پتھراؤ کیا تھا جس کے بعد جواب میں ربڑ کی گولیاں چلائی گئیں۔فلسطینی ہلال احمر کی ہنگامی خدمت نے بتایا کہ تصادم میں 40 سے زیادہ افراد زخمی ہو گئے۔ ان میں 22 کو مقامی ہسپتالوں میں علاج کی ضرورت ہے۔ ہلال احمر کے مطابق جھڑپوں کے دوران میں اسرائیلی سیکورٹی فورسز نے طبی کارکنان کو کمپاؤنڈ کے اندر داخل ہونے سے روک دیا۔ اسی اثنا ایک طبی اہل کار کو پولیس کے ہاتھوں زدوکوب کا نشانہ بننا پڑا۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

متفرقات

ہیلتھ ٹپس:بھنے ہوئے چنے کھانے کے بہت سے فائدے ، ۔نیچرل پروٹین سے لے کر فائبر کا خزانہ

11 جولائی
متفرقات

ہیلتھ ٹپس:بھنے ہوئے السی کے بیج صحت کا خزانہ،شوگر، ہائی کولیسٹرول سمیت کئی بیماریوں میں فا ئدے مند

06 جولائی
متفرقات

کارڈیک اریسٹ اور ہارٹ اٹیک میں کیا فرق ہے؟ کیا ہیں علامات و وجوہات ؟ایمرجنسی میں کیا کریں ۔

30 جون
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021
حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

مارچ 31, 2022
ایلون مسک نے کیوں پوچھا، ’کیا بھارت کا اصل باس امبانی ہے؟

ایلون مسک نے کیوں پوچھا، ’کیا بھارت کا اصل باس امبانی ہے؟

اکتوبر 9, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو 17 اکتوبر سے بھارت کے دورے پر، تجارتی معاہدے میں تعطل کے درمیان کیا ہوگا ایجنڈا؟

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو 17 اکتوبر سے بھارت کے دورے پر، تجارتی معاہدے میں تعطل کے درمیان کیا ہوگا ایجنڈا؟

دہلی میں 10 اکتوبر کے احتجاج سے پہلے سخت انتظامات، نظام الدین کی ٹرینیں منسوخ، 57 میٹرو اسٹیشن متاثر

جنتر منتر نہیں، مودی حکومت کو اپنا طریقۂ کار بدلنے کی ضرورت ہے: احتجاجی مقام بدلنے سے عوامی سوال ختم نہیں ہوں گے

جنتَر منتر میں مبینہ دراندازی کا معاملہ، CJP رہنما سَورَو داس اور آشوتوش رانکا 5 روزہ عدالتی حراست میں

حالیہ خبریں

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو 17 اکتوبر سے بھارت کے دورے پر، تجارتی معاہدے میں تعطل کے درمیان کیا ہوگا ایجنڈا؟

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو 17 اکتوبر سے بھارت کے دورے پر، تجارتی معاہدے میں تعطل کے درمیان کیا ہوگا ایجنڈا؟

اکتوبر 14, 2026
دہلی میں 10 اکتوبر کے احتجاج سے پہلے سخت انتظامات، نظام الدین کی ٹرینیں منسوخ، 57 میٹرو اسٹیشن متاثر

جنتر منتر نہیں، مودی حکومت کو اپنا طریقۂ کار بدلنے کی ضرورت ہے: احتجاجی مقام بدلنے سے عوامی سوال ختم نہیں ہوں گے

اکتوبر 14, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN