اردو
हिन्दी
اکتوبر 14, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

قادر رانا،یعقوب قریشی ہوں یا عمران مسعود،سب ’ٹھکانے‘لگادیے گئے

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ گراونڈ رپورٹ
A A
0
قادر رانا،یعقوب قریشی ہوں یا عمران مسعود،سب ’ٹھکانے‘لگادیے گئے
431
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

تحریر:ارپت آلوک مشرا

اتر پردیش کے آئندہ اسمبلی انتخابات 10 فروری سے شروع ہوں گے۔ سات مرحلوں میں ہونے والے ان انتخابات کے نتائج کا اعلان 10 مارچ کو کیا جائے گا۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ اس دوران سیاسی جماعتوں سے ٹکٹ حاصل کرنے والے امیدواروں کی فہرست جاری کی جا رہی ہے۔ اس اسمبلی انتخاب میں کئی ایسے سینئر لیڈر ہیں جنہیں پارٹیوں نےدرکنارکردیا۔ ایسے میں ان کے سیاسی مستقبل میں گہرا بحران نظر آرہا ہے۔

قادر رانا:

اس میں بڑا نام مظفر نگر سے2009میں بی ایس پی کےایم پی رہے قادررانا کا ہے۔ قادر رانا کو مغربی اترپردیش کی سیاست میں ایک بڑا مسلم چہرہ سمجھا جاتا ہے۔ سابق رکن پارلیمنٹ قادر رانا گزشتہ تین دہائیوں سے سیاست کر رہے ہیں۔ لیکن اس بار ان کی سیاست کو گرہن لگتا دکھائی دے رہا ہے۔ درحقیقت، رانا بی ایس پی چھوڑ کر ایس پی کا دامن تھام تولیا لیکن یوپی اسمبلی انتخابات میں ان کا ٹکٹ ابھی تک فائنل نہیںہواہے۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ رانا نے ممبر سے ایم پی تک کا سیاسی سفر طے کیا ہے۔ وہ ایس پی سے ایم ایل سی رہے، آر ایل ڈی سے ایم ایل اے اور بی ایس پی سے ایم پی رہ چکے ہیں۔ انہوں نے اپنی سیاسی شناخت مظفر نگر میں مسلم فارمولیشن کی بنیاد پر حاصل کی۔ یوپی کے 2022 کے اسمبلی انتخابات میں مغربی یوپی میں ایس پی اور آر ایل ڈی کا اتحاد ہے۔ لیکن رانا کو نہ تو کسی سیٹ سے امیدوار بنایا گیا اور نہ ہی ان کے خاندان کے کسی فرد کو ٹکٹ دیا گیاہے۔

حاجی یعقوب:

حاجی یعقوب میرٹھ میں ایک بڑا چہرہ ہیں۔ وہ ایک مسلم رہنما کے طور پر پہچانے جاتے ہیں۔ ان کی سیاسی حیثیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ وہ آزاد ایم ایل اے بھی رہ چکے ہیں۔ اس کے علاوہ ملائم سنگھ یادو کی حکومت میں انہیں وزارتی عہدہ بھی ملا۔ گزشتہ 2019 کے لوک سبھا انتخابات میں یعقوب قریشی میرٹھ سیٹ سے بہت کم فرق سے ہار گئے تھے۔

اس بار یوپی اسمبلی انتخابات میں میرٹھ کی جنوبی سیٹ سے حاجی یعقوب کے بیٹے عمران قریشی کو بی ایس پی نے امیدوار بنایا تھا۔ تاہم ان کا ٹکٹ انتخابی اعلان سے ایک روز قبل کاٹا دیا گیا۔ دوسری طرف آر ایل ڈی نے اپنی تمام سیٹوں پر امیدواروں کا اعلان کر دیا ہے۔ ایسے میں اب ان کا سیاسی کیریئر خطرے میں پڑ گیا ہے۔

عمران مسعود:

گزشتہ 20سالوں سے سہارنپور ضلع اور مغربی یوپی کی مسلم سیاست کا بڑا چہرہ عمران مسعود کوکسی پارٹی نے ٹکٹ نہیں دیا۔ جس کی وجہ سے وہ ٹکٹ کی بھاگ دوڑ میں مصروف ہے۔ ایسے میں ان کے سامنے اپنا سیاسی مستقبل بچانے کا چیلنج کھڑا ہو گیا ہے۔

گڈو پنڈت:

بلند شہر کے باہوبلی لیڈر کہے جانے والے بھگوان شرما عرف گڈو پنڈت بھی اس بار سیاسی بحران کا شکار ہیں۔ گڈو پنڈت کو نہ تو کہیں سے ٹکٹ ملا اور نہ ہی ان کے بھائی مکیش شرما کو امیدوار بنایا گیا۔ بتا دیں کہ گڈو پنڈت حال ہی میں دہلی میں ایس پی میں شامل ہوئے تھے۔ گڈو پنڈت، جو ایس پی اور بی ایس پی سے ایم ایل اے رہ چکے ہیں، بلند شہر کی سیاست میں تجربہ کار مانے جاتے ہیں۔ لیکن اس بار کسی پارٹی نے انہیں امیدوار نہیں بنایا۔

(بشکریہ: جن ستا)

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

ہم متبادل ورلڈ آرڈر کے حق میں، ٹیرف متاثرین کے لیے سرکار ہر ضروری قدم اٹھائے: امیر جماعت
گراونڈ رپورٹ

ہم متبادل ورلڈ آرڈر کے حق میں، ٹیرف متاثرین کے لیے سرکار ہر ضروری قدم اٹھائے: امیر جماعت

06 ستمبر
سنبھل فساد کی تحقیقاتی رپورٹ میں ایسا کیا ہے کہ یوگی حکومت پر اٹھے سوال دبا دیئے گیے؟
گراونڈ رپورٹ

سنبھل فساد کی تحقیقاتی رپورٹ میں ایسا کیا ہے کہ یوگی حکومت پر اٹھے سوال دبا دیئے گیے؟

01 ستمبر
آسام:بنگالی بولنے والے مسلمانوں کے خلاف نفرت وتشدد میں بےحد اضافہ:India Hate Lab نے نیا ڈیٹا جاری کیا
گراونڈ رپورٹ

آسام:بنگالی بولنے والے مسلمانوں کے خلاف نفرت وتشدد میں بےحد اضافہ:India Hate Lab نے نیا ڈیٹا جاری کیا

03 اگست
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021
حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

مارچ 31, 2022
ایلون مسک نے کیوں پوچھا، ’کیا بھارت کا اصل باس امبانی ہے؟

ایلون مسک نے کیوں پوچھا، ’کیا بھارت کا اصل باس امبانی ہے؟

اکتوبر 9, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
ایلون مسک نے کیوں پوچھا، ’کیا بھارت کا اصل باس امبانی ہے؟

ایلون مسک نے کیوں پوچھا، ’کیا بھارت کا اصل باس امبانی ہے؟

دہلی میں 10 اکتوبر کے احتجاج سے پہلے سخت انتظامات، نظام الدین کی ٹرینیں منسوخ، 57 میٹرو اسٹیشن متاثر

دہلی میں 10 اکتوبر کے احتجاج سے پہلے سخت انتظامات، نظام الدین کی ٹرینیں منسوخ، 57 میٹرو اسٹیشن متاثر

SIR Fake Details FIR

رناٹک SIR میں نیا انکشاف، اونگیرے ضلع انتظامیہ پر تقریباً 3,000 نام ہٹانے کا دباؤ تھا

ریاض میں دھماکوں کی گونج، حوثیوں کا کنگ خالد ایئرپورٹ پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ

اکتوبر 8, 2026
ریاض میں دھماکوں کی گونج، حوثیوں کا کنگ خالد ایئرپورٹ پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ

ریاض میں دھماکوں کی گونج، حوثیوں کا کنگ خالد ایئرپورٹ پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ

اکتوبر 8, 2026

حالیہ خبریں

ایلون مسک نے کیوں پوچھا، ’کیا بھارت کا اصل باس امبانی ہے؟

ایلون مسک نے کیوں پوچھا، ’کیا بھارت کا اصل باس امبانی ہے؟

اکتوبر 9, 2026
دہلی میں 10 اکتوبر کے احتجاج سے پہلے سخت انتظامات، نظام الدین کی ٹرینیں منسوخ، 57 میٹرو اسٹیشن متاثر

دہلی میں 10 اکتوبر کے احتجاج سے پہلے سخت انتظامات، نظام الدین کی ٹرینیں منسوخ، 57 میٹرو اسٹیشن متاثر

اکتوبر 9, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN