نئی دہلی : (ایجنسی)
کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے اتوار کی صبح ایک ویڈیو جاری کیا ہے جس میں وہ یہ بتاتے ہوئے نظر آ رہے ہیں کہ وہ وزیر اعظم بن کر پہلا کام کیا کریں گے۔بتادیں کہ راہل گاندھی اور ان کی بہن پرینکا گاندھی نے اس بار دیوالی کنیا کماری کےسینٹ جوزف میٹرک ہایئر سیکنڈری اسکول کے اسٹوڈنٹس اور ٹیچرس کے ساتھ منائی۔ راہل گاندھی نے اس سال کی شروعات میں تمل ناڈو انتخابات کی مہم کے دوران اسکول کا دورہ کیا تھا۔ اس دوران راہل گاندھی نے اسی اسکول میں پش اپ چیلنج کو قبول کیا تھا۔ راہل گاندھی نے اسکول سے وابستہ لوگوں سے ملاقات پر ٹوئٹ کیا ہے۔
انہوں نے لکھا،’کنیا کماری کے ملاگومڈو میں واقع سینٹ جوزف ہائیر سیکنڈری اسکول کے دوستوں کے ساتھ ڈنر اوربات چیت کی۔ ان کے یہاں آنےسے دیوالی اوربھی خاص بن گئی۔ ثقافتوںکا یہ ملن ہی ہمارے ملک کی سب سےبڑی طاقت ہے اور ہمیں اس کاتحفظ کرنا چاہئے۔
لیکن اس دوران ایک شخص نے ان سے سوال کیا کہ اگر وہ وزیراعظم بنتے ہیں تو ان کی حکومت کا پہلا کام کیا ہوگا؟ اس کے بعد راہل گاندھی نے بغیر کسی ہچکچاہٹ کے کہا کہ وہ خواتین کو ریزرویشن دیں گے۔
اس کے ساتھ ہی ویڈیو میں ایک موقع پر راہل گاندھی کو یہ کہتے ہوئے دیکھا گیا کہ وہ اپنے بچے کو عاجزی سکھائیں گے کیونکہ عاجزی سے آپ کو سمجھ ملتی ہے۔









