اردو
हिन्दी
جولائی 6, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

راہل کا نیا داؤ،ہندوتواوادیوں کا راج ہٹاکر ہندوؤں کی سرکار بنانی ہے

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
راہل کا نیا داؤ،ہندوتواوادیوں کا راج ہٹاکر ہندوؤں کی سرکار بنانی ہے
119
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

جے پور : (ایجنسی)

ایسے وقت میں جب بی جے پی انتخابات سے قبل ہندو مسلم کا مسئلہ اٹھا کر فرقہ وارانہ اور سیاسی پولرائزیشن پیدا کرنے کی کوشش کر رہی ہے، کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے ایک بار پھر ہندو اور ہندوتوا کا مسئلہ زور شور سے اٹھایا ہے اور بی جے پی پر حملہ بولا ہے۔ انہوں نے یہ کام تب کیا ہے جب چند ماہ بعد یعنی اگلے سال پانچ ریاستوں میں اسمبلیوں کے انتخابات ہونے والے ہیں۔

کانگریس کے اس رکن پارلیمنٹ نے راجستھان کے جے پور میں مہنگائی ہٹاؤ ریلی میں تقریر کرتے ہوئے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیا اور ہندوتوا کے مسئلہ پر اسے گھیرنے کی کوشش کی۔ انہوں نے ایک بار پھر ہندواور ہندوتوا کا مسئلہ اٹھایا اور دونوں میں فرق واضح کیا اور کہا کہ مہاتما گاندھی ہندو تھے ،جبکہ ناتھورام گوڈسے ہندوتوا وادی تھے۔

’’
میں ہندو ہوں لیکن ہندوتوادی نہیں ہوں۔ آج میں آپ کو ہندو اور ہندوتواوادی کے درمیان فرق بتانا چاہتا ہوں ، مہاتما گاندھی ہندو، گوڈسے ہندوتواوادی: راہول گاندھی، ایم پی، کانگریس پارٹی

ہندو بمقابلہ ہندوتوا

اس نکتے کو آگے بڑھاتے ہوئے راہل گاندھی نے کہا، ’چاہے کچھ بھی ہو جائے، ہندو سچ کی تلاش میں رہتا ہے۔ مر جائے ،کٹ جائے،پس جائے ، ہندوسچ کو ڈھونڈتا ہے۔ اس کا راستہ ستیہ گرہ ہے۔ ہندوسچ کو تلاش کرنےمیں زندگی نکال دیتا ہے۔ انہوںنے ہندو و ہندوتوا پر زور دیتے ہواس کے آگے کہا : مہاتما گاندھی نے اپنی خود نوشت سوانح عمری’ My Experiment with Truth‘ لکھا۔یعنی انہوں نے اپنی پوری زندگی سچائی کو سمجھنے میں صرف کر دی اور سچ کو تلاش کرنے کے لیے سمجھنے میں صرف کر دی اور آخر میں ایک ہندوتوادی نے ان کے سینے میں تین گولیاں اتار دیں۔

ہندو کون ہے؟

راہل گاندھی نے ہندوازم اور ہندوتوا پر مزید کہا، ’’کون ہندو ہے؟ جو سب سے گلے لگتا ہے ،ہندو کون ؟جو کسی سے نہیں ڈرتا ہے۔ آپ رامائن ،گیتا ، اپنشد چاہے کوئی صحیفہ پڑھیں کہاں لکھا ہے کسی غریب کومارنا ہے، کسی غریب کوکچلنا ہے۔ مجھے دکھایئے کہاں ایسا لکھا ہے۔ کانگریس ممبرپارلیمنٹ نےکہاکہ گیتا میں لکھا ہے سچ کے لیے جنگ کرو۔ کرشنا نے ارجن سے کہا کہ اپنے بھائیوںکو سچائی کے لیےمارو۔ انہوںنے کبھی نہیں کہا کہ سچ کے لیے مارو۔‘‘

ہندو ؤں کی حکومت لانی ہے

راہل گاندھی یہیں نہیں رکے۔ بی جے پی پر حملہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا۔ وہ 2014 سے حکومت میں ہیں۔ یہ ہندوتواوادیوں کا راج ہے، ہندوؤں کا نہیں۔ ہمیں ایک بار پھر ان ہندوتواوادیوں کو باہر پھینک کر ہندوؤں کا راج لانا ہے۔

ملک کو سرمایہ دار چلا رہے ہیں

کانگریس کی اس مہنگائی ہٹاؤ ریلی میں راہل گاندھی نے مہنگائی کے معاملے پر بی جے پی کو بھی گھیرا۔ انہوں نے کہا،’آج ملک کی جو حالت ہے وہ سب کو نظر آ رہی ہے۔ ایسا پہلے کبھی نہیں ہوا تھا۔ پوری توجہ چار یا پانچ سرمایہ داروں پر ہے۔‘ راہل گاندھی نے کہا، ’ہندوستان کے تمام ادارے ایک تنظیم کے ہاتھ میں ہیں۔ وزیر کے دفتر میں آر ایس ایس کے او ایس ڈی، ملک کوعوام نہیں چلا رہے ہیں۔ راہل نے کہا کہ ملک کو تین چار سرمایہ دار چلا رہے ہیں۔ ہمارا وزیراعظم سرمایہ داروں کا کام کر رہے ہیں۔ نوٹ بندی ہوئی، جی ایس ٹی نافذ ہوا، کالے قوانین بنائے گئے۔

اس موقع پر راجستھان کے وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت نے جے پور میں منعقد کانگریس کی مہنگائی ہٹاؤ ریلی سے بھی خطاب کیا۔ مودی حکومت پر وعدہ خلافی کا الزام لگاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مودی حکومت نے جو وعدے کئے تھے وہ پورے نہیں ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ یہ سب جانتے ہیں کہ راہل جی نے مودی حکومت کی غلط حکمرانی کا مقابلہ کیا ہے۔ ملک کے لوگ جانتے ہیں کہ اپوزیشن کی آواز بن کر راہل گاندھی نے اس حکومت کا مقابلہ کیا ہے۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

Israel strategic failure
خبریں

حماس کا غزہ کی حکومتی انتظامیہ تحلیل کرنے کا اعلان، 19 سال بعد اقتدار سے دستبرداری

06 جولائی
سنگھ کے صد سالہ اجلاس کے پیغامات و اشارے
خبریں

رام مندر چندہ تنازع پر آخرکار موہن بھاگوت نے توڑی خاموشی

05 جولائی
خامنہ ای کے جنازے میں مجتبیٰ خامنہ ای کی غیر حاضری نے اٹھائے کئی سوالات
خبریں

خامنہ ای کے جنازے میں مجتبیٰ خامنہ ای کی غیر حاضری نے اٹھائے کئی سوالات

05 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
وینزویلا زلزلہ تباہی

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

جون 25, 2026
Israel strategic failure

حماس کا غزہ کی حکومتی انتظامیہ تحلیل کرنے کا اعلان، 19 سال بعد اقتدار سے دستبرداری

سنگھ کے صد سالہ اجلاس کے پیغامات و اشارے

رام مندر چندہ تنازع پر آخرکار موہن بھاگوت نے توڑی خاموشی

خامنہ ای کے جنازے میں مجتبیٰ خامنہ ای کی غیر حاضری نے اٹھائے کئی سوالات

خامنہ ای کے جنازے میں مجتبیٰ خامنہ ای کی غیر حاضری نے اٹھائے کئی سوالات

علی خامنہ ای کے جنازے میں 14 ماہ کی پوتی کا چھوٹا تابوت دیکھ کر ہر آنکھ اشکبار

جولائی 5, 2026

جولائی 4, 2026

حالیہ خبریں

Israel strategic failure

حماس کا غزہ کی حکومتی انتظامیہ تحلیل کرنے کا اعلان، 19 سال بعد اقتدار سے دستبرداری

جولائی 6, 2026
سنگھ کے صد سالہ اجلاس کے پیغامات و اشارے

رام مندر چندہ تنازع پر آخرکار موہن بھاگوت نے توڑی خاموشی

جولائی 5, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN