اردو
हिन्दी
جولائی 3, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

راج بھر نے اویسی کو منجدھار میں چھوڑا،معمولی شرطوں پر بی جے پی سے سمجھوتہ کو تیار

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
راج بھر نے اویسی کو منجدھار میں چھوڑا،معمولی شرطوں پر بی جے پی سے سمجھوتہ کو تیار
172
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

لکھنؤ : (ایجنسی)

اتر پردیش اسمبلی انتخابات کے لیے سیاسی جماعتوں کے درمیان شہ مات کا کھیل شروع ہو گیا ہے۔ مانگیں پوری نہیں ہونے پر وزارت کاعہدہ چھوڑ کر یوگی سرکار سے باہر ہوئے سہیل دیو بھارتیہ سماج پارٹی کے صدر اوم پرکاش راج بھر ایک بار پھر سے بی جے پی اتحادی کی شکل میں نظر آسکتے ہیں۔ بی جے پی کے ساتھ مل کر 2022 کا الیکشن لڑنے کے لیے تیار اوم پرکاش راج بھر نے کئی شرائط رکھی ہیں۔ جنہیں اتحاد سے پہلے پورا کرانے کا پختہ یقین دہانی کرائی ہے ۔

اوم پرکاش راج بھر نے لکھنؤ میں پریس کانفرنس کرکے بی جے پی کے ساتھ جانے کا عندیہ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھاگیداری سنکلپ مورچہ تمام مسائل پر بنایا گیا ،ایسے میں مورچہ نے طے کیا ہے جو بھی پارٹی مسائل پر سمجھوتہ کرے گی ، اس کے ساتھ جائیں گے۔ 27 اکتوبر کو مئو میں ہونی والی ریلی میں اعلان کیاجائےگا کہ ہم کس کے ساتھ اتحاد کریں گے ۔ انہوں نے کہاکہ کانفرنس کے بعد ابھی بھاگیداری سنکلپ مورچہ کے لیڈروں کی میٹنگ ہوگی۔ جس میں مستقبل کی حکمت عملی پر بحث کریں گے ۔ بی جے پی اگر ہمارے مسائل کو مانتی ہے تو ہم ساتھ جانے کے لیے تیار ہیں۔

اوم پرکاش راج بھر نے اتحاد سے پہلے بی جے پی سے مطالبہ کیا ہے کہ ملک میں پسماندہ طبقے کی ذات پر مبنی مردم شماری ، روہنی کمیشن رپورٹ پر عمل درآمد ، سماجی انصاف کمیٹی کی رپورٹ کو اتر پردیش میں نافذ کیا جائے۔ یوپی میں گھریلو بجلی کا بل معاف کیا جائے۔ یکساں لازمی اور مفت تعلیم دی جائے۔

راج بھر نے پولیس ملازمین کی بارڈ حد ختم ہو ، انہیں اپنے ضلع میں تعیناتی کی چھوٹ ہو۔ ساتھ ہی پولیس ڈیوٹی 8 گھنٹے کی حد مقرر کی جائے ۔ پرانی پنشن بحال کی جائے۔ ہوم گارڈ پی آر ڈی اور چوکیدار دونوں پولیس کے یکساں سہولت ملیں۔

واضح رہے کہ اوم پرکاش راج بھر نے مئی 2019 میں بی جے پی سے رشتہ توڑنے کے بعد اے آئی ایم آئی ایم کے سپریمو اسدالدین اویسی سمیت کئی چھوٹی پارٹیوں کےساتھ مل کر جن ادھیکار سنکلپ مورچہ کا قیام کر رکھاہے، لیکن اویسی کے سبب کوئی بھی بڑی پارٹی راج بھر کے بھاگیداری مورچہ میں شامل ہونے کو تیار نہیں ہے ۔ ریاست کے سیاسی ماحول میں وہ بخوبی جانتے ہیںکہ اس بھاگیداری مورچہ کے دم پر سیٹیں جیتنا مشکل ہے ۔

راج بھر کے اتحاد میں شامل پارٹیوں کا کوئی خاص عوامی مقبولیت نہیں ہے ۔ ایسے میں اوم پرکاش کے سامنے پچھلے انتخابی نتائج کو دوہرانے کا بھی بڑا چیلنج ہے۔ اسی مدنظر اوم پرکاش راج بھر یوپی میں ایس پی سے لے کر بی جے پی تک سے اتحاد کرنے تک کا آفر دے ہے ہیں۔ اوم پرکاش راج بھر نے گزشتہ دنوں بی جے پی ریاستی صدر سوتنتر دیو سنگھ سے بھی لکھنؤ میں ملاقات کی تھی، جس سے میں انہیں نجی ملاقات بتایا تھا۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

ایران
خبریں

ہرمز پر ایران کی نئی وارننگ، جہازوں کے لیے 60 دن کی مہلت، پھر کیا ہوگا؟

03 جولائی
بمبئی ہائی کورٹ کا بڑا فیصلہ، ‘بی جے پی مردہ باد’ کے نعرے ضلع بدر کرنے کی وجہ نہیں
خبریں

بمبئی ہائی کورٹ کا بڑا فیصلہ، ‘بی جے پی مردہ باد’ کے نعرے ضلع بدر کرنے کی وجہ نہیں

03 جولائی
رام مندر چندہ معاملہ: چمپت رائے اور انیل مشرا کے خلاف مقدمے کی تیاری، بار ایسوسی ایشن میدان میں
خبریں

رام مندر چندہ معاملہ: چمپت رائے اور انیل مشرا کے خلاف مقدمے کی تیاری، بار ایسوسی ایشن میدان میں

02 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
وینزویلا زلزلہ تباہی

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

جون 25, 2026
ایران

ہرمز پر ایران کی نئی وارننگ، جہازوں کے لیے 60 دن کی مہلت، پھر کیا ہوگا؟

بمبئی ہائی کورٹ کا بڑا فیصلہ، ‘بی جے پی مردہ باد’ کے نعرے ضلع بدر کرنے کی وجہ نہیں

بمبئی ہائی کورٹ کا بڑا فیصلہ، ‘بی جے پی مردہ باد’ کے نعرے ضلع بدر کرنے کی وجہ نہیں

رام مندر چندہ معاملہ: چمپت رائے اور انیل مشرا کے خلاف مقدمے کی تیاری، بار ایسوسی ایشن میدان میں

رام مندر چندہ معاملہ: چمپت رائے اور انیل مشرا کے خلاف مقدمے کی تیاری، بار ایسوسی ایشن میدان میں

واٹس ایپ کے نئے Username فیچر

واٹس ایپ کے نئے Username فیچر پر حکومت کی روک، میٹا سے 3 دن میں جواب طلب

جولائی 2, 2026
واٹس ایپ کے نئے Username فیچر

واٹس ایپ کے نئے Username فیچر پر حکومت کی روک، میٹا سے 3 دن میں جواب طلب

جولائی 2, 2026

حالیہ خبریں

ایران

ہرمز پر ایران کی نئی وارننگ، جہازوں کے لیے 60 دن کی مہلت، پھر کیا ہوگا؟

جولائی 3, 2026
بمبئی ہائی کورٹ کا بڑا فیصلہ، ‘بی جے پی مردہ باد’ کے نعرے ضلع بدر کرنے کی وجہ نہیں

بمبئی ہائی کورٹ کا بڑا فیصلہ، ‘بی جے پی مردہ باد’ کے نعرے ضلع بدر کرنے کی وجہ نہیں

جولائی 3, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN