اردو
हिन्दी
جولائی 3, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

راج بھر نے سب جگہ چکر کاٹا ،پسند آگئے اکھلیش، اویسی کو چھوڑا

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
راج بھر نے سب جگہ چکر کاٹا ،پسند آگئے اکھلیش، اویسی کو چھوڑا
36
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

لکھنؤ (ایجنسی)

اتر پردیش اسمبلی انتخابات میں سیاسی جماعتوں کے درمیان شہ -مات کا کھیل جاری ہے۔ سہیل دیو بھارتیہ سماج پارٹی کے صدر اوم پرکاش راج بھر نے اسد الدین اویسی کے ساتھ مل کر بھاگیداری سنکلپ مورچہ بنایا ۔ ریاست میں گھوم کر دونوں لیڈروں نے ریلیاں بھی کیں۔ بی جے پی کے ساتھ دوستی کا ہاتھ بھی بڑھایا،لیکن اوم پرکاش راج بھر نے آخر میں ایس پی سے اتحاد طے کرلیا ہے ۔ راج بھر نے اس بات کو خود ہی عام کیا۔

سہیل دیو بھارتیہ سماج پارٹی کے قومی صدر اوم پرکاش راج بھر نے بدھ کو ایس پی سربراہ اکھلیش یادو سے ملاقات کی ہے۔ راج بھر نے ٹویٹ کرکے ایس پی کے ساتھ اتحاد کا اعلان کردیا ہے۔ انہوں نے سماج وادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو کے ساتھ اپنی ملاقات کی ویڈیو بھی شیئر کی ہے۔

اوم پرکاش راج بھر نے ٹویٹ کیا کہ’اب کی بار ، بی جے پی صاف‘ سماج وادی پارٹی اور سہیل دیو بھارتیہ سماج پارٹی مل کر آئے ساتھ۔دلتوں ،پسماندہ ،اقلیتوں کے ساتھ تمام طبقات کو دھوکہ دینے والی بی جے پی کے دن ہیں بچے چار۔ سابق وزیر اعلیٰ اور ایس پی کے سپریمو اکھلیش یادو سے رسمی ملاقات کی۔

اوم پرکاش راج بھر کے ساتھ اکھلیش یادو کی ملاقات کےبعد سماج وادی پارٹی نے بھی آفیشیل نوئٹر ہینڈل پر ٹویٹ کر کہاکہ ’ محروم ، مظلوم ،پسماندہ ،دلتوں ،خواتین، کسانوں،نوجوانوں ہر کمزور طبقے کی لڑائی سماج وادی پارٹی اور سہیل دیو بھارتیہ سماج پارٹی مل کر لڑیں گے ۔ ایس پی اور ایس بی ایس پی آئے ساتھ،یوپی میں بی جے پی صاف۔‘

ایس پی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سہیل دیوبھارتیہ سماج پارٹی کے بانی اوم پرکاش راج بھر ہمیشہ غریبوں ، کسانوں ، مزدوروں ، دلتوں اور پسماندہ طبقات کے لیے لڑتے آئے ہیں۔ سہیل دیو بھارتیہ سماج پارٹی نے ہمیشہ سماجی انصاف کی بات کہی ہے ۔ چاہے پھر وہ آبادی و معاشی بنیادوں پر ریزرویشن ، سماجی انصاف کمیٹی کی رپورٹ لاگو کرنا، پرائمری اسکولوں میں تکنیکی تعلیم، گھریلو بجلی بل معاف، خواتین کو 50 فیصد ریزرویشن، غریبوں کو مفت علاج، کٹری اور مختصر صنعت سے بےروزگاروں کو روزگار، پرائمری اسکولوں سے پوسٹ گریجویشن تک مفت تعلیم، بلاامتیاز ملازمتیں، سماجی انصاف کمیٹی کی رپورٹ پر عملدرآمد ، مفت صحت تعلیم اور بجلی وغیرہ۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں اوم پرکاش راج بھر نے پریس کانفرنس کر کے بی جے پی کے ساتھ اتحاد کے اشارے دئے تھے۔ انہوں نے کہا تھا کہ 27 اکتوبر کو اتحاد کااعلان ہوجائےگا۔ اس دوران بی جے پی کے ساتھ ان کی بات چیت بھی چل رہی تھی۔ لیکن اب انہوں نے اکھلیش یادو کے ساتھ جانےکا فیصلہ کرلیا ہے ۔ اسی تعلق سے راج بھر نے اکھلیش کے ساتھ مل کر اتحاد کی بات چیت کی، جس کے بعد دونوں کےدرمیان اتفاق بن گیا ہے ۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

ایران
خبریں

ہرمز پر ایران کی نئی وارننگ، جہازوں کے لیے 60 دن کی مہلت، پھر کیا ہوگا؟

03 جولائی
بمبئی ہائی کورٹ کا بڑا فیصلہ، ‘بی جے پی مردہ باد’ کے نعرے ضلع بدر کرنے کی وجہ نہیں
خبریں

بمبئی ہائی کورٹ کا بڑا فیصلہ، ‘بی جے پی مردہ باد’ کے نعرے ضلع بدر کرنے کی وجہ نہیں

03 جولائی
رام مندر چندہ معاملہ: چمپت رائے اور انیل مشرا کے خلاف مقدمے کی تیاری، بار ایسوسی ایشن میدان میں
خبریں

رام مندر چندہ معاملہ: چمپت رائے اور انیل مشرا کے خلاف مقدمے کی تیاری، بار ایسوسی ایشن میدان میں

02 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
وینزویلا زلزلہ تباہی

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

جون 25, 2026
ایران

ہرمز پر ایران کی نئی وارننگ، جہازوں کے لیے 60 دن کی مہلت، پھر کیا ہوگا؟

بمبئی ہائی کورٹ کا بڑا فیصلہ، ‘بی جے پی مردہ باد’ کے نعرے ضلع بدر کرنے کی وجہ نہیں

بمبئی ہائی کورٹ کا بڑا فیصلہ، ‘بی جے پی مردہ باد’ کے نعرے ضلع بدر کرنے کی وجہ نہیں

رام مندر چندہ معاملہ: چمپت رائے اور انیل مشرا کے خلاف مقدمے کی تیاری، بار ایسوسی ایشن میدان میں

رام مندر چندہ معاملہ: چمپت رائے اور انیل مشرا کے خلاف مقدمے کی تیاری، بار ایسوسی ایشن میدان میں

واٹس ایپ کے نئے Username فیچر

واٹس ایپ کے نئے Username فیچر پر حکومت کی روک، میٹا سے 3 دن میں جواب طلب

جولائی 2, 2026
واٹس ایپ کے نئے Username فیچر

واٹس ایپ کے نئے Username فیچر پر حکومت کی روک، میٹا سے 3 دن میں جواب طلب

جولائی 2, 2026

حالیہ خبریں

ایران

ہرمز پر ایران کی نئی وارننگ، جہازوں کے لیے 60 دن کی مہلت، پھر کیا ہوگا؟

جولائی 3, 2026
بمبئی ہائی کورٹ کا بڑا فیصلہ، ‘بی جے پی مردہ باد’ کے نعرے ضلع بدر کرنے کی وجہ نہیں

بمبئی ہائی کورٹ کا بڑا فیصلہ، ‘بی جے پی مردہ باد’ کے نعرے ضلع بدر کرنے کی وجہ نہیں

جولائی 3, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN