اردو
हिन्दी
جولائی 2, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

شمولیتی حکومت کے لیے تیار ہیں، ترجیحی کے لیے نہیں: طالبان

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
شمولیتی حکومت کے لیے تیار ہیں، ترجیحی کے لیے نہیں: طالبان
28
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

دوحہ: (ایجنسی)

قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ہفتے کے روز ہونے والی میٹنگ افغانستان سے امریکی انخلا کے بعد دونوں فریقوں کے مابین پہلی براہ راست میٹنگ ہے۔ حالانکہ اگست کے وسط میں افغانستان کے مکمل کنٹرول کے بعد سے دونوں فریق ایک دوسرے کے رابطے میں ہیں تاہم امریکی اور طالبان نمائندوں کی یہ پہلی براہ راست سفارتی بات چیت ہوگی۔

اطلاعات کے مطابق امریکی وفد میں محکمہ خارجہ کے علاوہ یو ایس ایڈ اور انٹیلی جنس کے افسران بھی شامل ہوں گے۔ افغانستان کے کارگزار وزیر خارجہ امیر خان متقی کی قیادت میں طالبان کا وفد دوحہ پہنچ چکا ہے۔ اس وفد میں جاسوسی کے شعبے کے سربراہ ملا عبدالحق واثق، اطلاعات اور ثقافت کے وزیر ملا خیراللہ خیرخواہ اور سینئر رہنما شیخ شہاب الدین دلاور شامل ہیں۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ایک ترجمان کا کہنا تھا،’ ہم طالبان پر دباؤ ڈالیں گے کہ وہ تمام افغان باشندوں، بشمول خواتین اور لڑکیوں کے حقوق کا احترام کریں اور وسیع حمایت کے ساتھ ایک شمولیتی حکومت تشکیل دیں۔‘‘

انہوں نے مزید کہا،’’ جیسا کہ ہم دیکھ رہے کہ اس وقت افغانستان کو شدید اقتصادی مسائل کا سامنا ہے اور ممکنہ انسانی بحران کا خدشہ ہے، ہم طالبان پر یہ بھی دباؤ ڈالیں گے کہ وہ انسانی امدادی ایجنسیوں کو ان تمام علاقوں میں رسائی کی آزادی دیں جہاں امداد کی ضرورت ہے۔‘‘

میٹنگ کے دوران امریکی شہریوں اور افغانستان چھوڑنے کے خواہش مند افغان باشندوں کو محفوظ راہداری فراہم کرنے کے معاملے پربھی گفتگو ہوگی۔

اس کے علاوہ دونوں فریق دہشت گردی کی روک تھام اور افغانستان میں القاعدہ اور دیگر دہشت گرد تنظیموں کو ایک بار پھر سرگرم ہونے سے روکنے کے طریقہ کار پر بھی بات چیت کرسکتے ہیں۔

طالبان کے ایک اہم رہنما نے کہا ہے کہ ’’اسلامی امارات‘‘ شمولیتی حکومت کے لیے تیار ہے لیکن ترجیحی حکومت کے لیے تیار نہیں۔

ٹیلی ویژن چینل الجزیرہ کو دیے گئے ایک انٹرویومیں اقوام متحدہ کے لیے طالبان کے نامزد سفیر سہیل شاہین نے کہا کہ کابینہ میں نسلی اقلیتوں کو نمائندگی دی گئی ہے اور خواتین کو بھی بعد میں شامل کیا جائے گا۔

سہیل شاہین کا کہنا تھا،’’بین الاقوامی برادری کو افغان عوام کی خواہشات کا احترام کرنا چاہیے۔ ہم اسلامی امارات کو شمولیتی بنانے کے لیے تیار ہیں لیکن اسے ترجیحی نہیں بنایا جائے گا۔‘‘

ذرائع کے مطابق امریکا’’ شمولیتی حکومت‘‘ میں افغانستان کے بعض ’’سابق رہنماؤں‘‘ کو شامل کرانا چاہتا ہے لیکن طالبان نے اس تجویز پر سردمہری ظاہر کی ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ نے زور دے کر کہا کہ اس میٹنگ کا یہ قطعی مطلب نہیں ہے کہ واشنگٹن فی الحال افغانستان میں طالبان حکومت کو تسلیم کررہا ہے۔

امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا،” یہ میٹنگ (طالبان کو) تسلیم کرنے یا انہیں قانونی حیثیت دینے کے لیے نہیں ہے۔ ہمارا واضح موقف ہے کہ طالبان کو صرف اسی صورت میں اپنی قانونی حیثیت منوا سکیں گے جب وہ اپنے عمل سے اس کے اہل ہونے کا ثبوت دیں۔ انہیں اس کے لیے پائیداری کا ثبوت دینا ہوگا۔‘‘

قبل ازیں اس ہفتے کے اوائل میں برطانوی حکام نے بھی کابل میں طالبان کے ساتھ پہلی میٹنگ کی تھی۔ دونوں فریقوں کے درمیان اس بات چیت کے دوران انسانی بحران میں اضافے، سکیورٹی اور دہشت گردی سے کی صورتحال نیز خواتین کے حقوق جیسے موضوعات پر توجہ مرکوز مرکوز رکھی گئی تھی۔

اگست کے وسط میں افغانستان پرطالبان کے قبضے کے بعد سے وہ ملک میں اپنے اقتدار کو مستحکم کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ تاہم طالبان قیادت کو داعش کے بڑھتے ہوئے خطرات کابھی سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

جمعے کے روز شمالی افغانستان کی ایک مسجد میں نماز جمعہ کے دوران ہونے والے دھماکے میں کم از کم 100افراد ہلاک ہوئے تھے۔ داعش نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

افغانستان اس وقت اقتصادی اور انسانی بحران سے بھی دوچار ہے۔ پچھلے چند ہفتوں کے دوران غربت اور بھوک کی صورت حال مزید ابتر ہوئی ہے۔

ملک کو اس وقت بین الاقوامی امداد کی اشد ضرورت ہے لیکن اس کے اثاثے امریکی بینکوں میں منجمد ہیں اور بین الاقوامی تنظیموں نے بھی امداد معطل کردی ہے۔

اقو ام متحدہ کا کہنا ہے کہ گزشتہ چند ماہ کے دوران تقریباً پانچ لاکھ افراد کو اپنا گھر بار چھوڑنا پڑا ہے اور اگر اقتصادی اور سماجی خدمات کو فوراً بحال نہ کیا گیا تو اس تعداد میں بہت تیزی سے اضافہ ہوگا۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

رام مندر چندہ معاملہ: چمپت رائے اور انیل مشرا کے خلاف مقدمے کی تیاری، بار ایسوسی ایشن میدان میں
خبریں

رام مندر چندہ معاملہ: چمپت رائے اور انیل مشرا کے خلاف مقدمے کی تیاری، بار ایسوسی ایشن میدان میں

02 جولائی
واٹس ایپ کے نئے Username فیچر
خبریں

واٹس ایپ کے نئے Username فیچر پر حکومت کی روک، میٹا سے 3 دن میں جواب طلب

02 جولائی
رام مندر چندہ خردبرد کیس:
خبریں

8 میں سے 6 ملزمان وارانسی کی فرم سے وابستہ، چمپت رائے پر اب بھی سوالات برقرار

01 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
وینزویلا زلزلہ تباہی

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

جون 25, 2026
رام مندر چندہ معاملہ: چمپت رائے اور انیل مشرا کے خلاف مقدمے کی تیاری، بار ایسوسی ایشن میدان میں

رام مندر چندہ معاملہ: چمپت رائے اور انیل مشرا کے خلاف مقدمے کی تیاری، بار ایسوسی ایشن میدان میں

واٹس ایپ کے نئے Username فیچر

واٹس ایپ کے نئے Username فیچر پر حکومت کی روک، میٹا سے 3 دن میں جواب طلب

رام مندر چندہ خردبرد کیس:

8 میں سے 6 ملزمان وارانسی کی فرم سے وابستہ، چمپت رائے پر اب بھی سوالات برقرار

ٹرمپ ایران وارننگ

امریکی سپریم کورٹ کا ٹرمپ کو بڑا دھچکا ، پیدائشی شہریت ختم کرنے کی کوشش مسترد

جولائی 1, 2026
ٹرمپ ایران وارننگ

امریکی سپریم کورٹ کا ٹرمپ کو بڑا دھچکا ، پیدائشی شہریت ختم کرنے کی کوشش مسترد

جولائی 1, 2026

حالیہ خبریں

رام مندر چندہ معاملہ: چمپت رائے اور انیل مشرا کے خلاف مقدمے کی تیاری، بار ایسوسی ایشن میدان میں

رام مندر چندہ معاملہ: چمپت رائے اور انیل مشرا کے خلاف مقدمے کی تیاری، بار ایسوسی ایشن میدان میں

جولائی 2, 2026
واٹس ایپ کے نئے Username فیچر

واٹس ایپ کے نئے Username فیچر پر حکومت کی روک، میٹا سے 3 دن میں جواب طلب

جولائی 2, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN