اردو
हिन्दी
اگست 24, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

مذہبی انتہا پسندی اور معاشرے پر اس کے اثرات

1 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ فکر ونظر
A A
0
مذہبی انتہا پسندی اور معاشرے پر اس کے اثرات
6
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

تجزیہ؛ ڈاکٹر مبارک علی
انتہا پسندی کسی بھی شکل میں ہو یہ لوگوں کے ذہن کو نئی فکر اور سوچ سے روکتی ہےمعاشرہ ایک ہی مُستقل حالت میں رہنا چاہتا ہے،جس کا نتیجہ پسماندگی ہوتا ہے۔
جب ہم تاریخ میں مذہبی انتہا پسندی کے کردار کا مطالعہ کرتے ہیں تو سب سے پہلے ہمارے سامنے اُس کا یہ پہلو آتا ہے کہ وہ اپنے مذہب کی سیمائی پر یقیین رکھتی ہے اور دوسری تمام سیمائیوں کو رَد کر دیتی ہے۔ اپنی ہی سیمائی کے دائرے میں رہتے ہوئے تعصّب اور نفرت کے جذبات پیدا ہوتے ہیں۔ جب دوسری سیمائیوں کو تسلیم نہ کیا جائے تو علیحدگی کی حالت میں معاشرہ ایک جگہ ٹھہر جاتا ہے۔
انتہا پسندی معاشرے کے اتحاد کے لیے ضروری سمجھتی ہے کہ اِس میں کوئی نئی فرقے پیدا نہ ہوں کیونکہ اس صورت میں اُس کا اتحاد چیلنج ہوتا ہے۔ اس کا مشاہدہ ہم قدیم تاریخوں میں بھی دیکھتے ہیں۔ مثلاً جب ایران کی ساسانی سلطنت میں زرتشت مذہب ریاست نے اختیار کر لیا تھا تو اُس نے مَزدَق اور مانی کی فرقے وارانہ تحریکوں کو سختی سے کُچل دیا۔ تاکہ ایرانی معاشرے میں مذہبی انتشار پیدا نہ ہو۔
مذہبی انتہا پسندی کو نہ صرف اُس کی سچائی کے لیے بلکہ اُس کے اتحاد کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ مثلاً 313 عیسوی میں جب قُسطنطین نے مسیحی مذہب اختیار کر لیا تو مسیح کے پیروکاروں نے ریاست کی مدد سے پیگن مذہب کے خلاف سخت اقدامات کیے۔ اُن کے مَندروں کو مُسمار کیا، اُن کے بُتوں کو توڑا۔ اُن کے مذہبی راہنماؤں کو یا تو قتل کیا یا اُنھیں جِلاوطن ہونے پر مجبور کیا۔ پیگن مذہب کو ختم کرنے کے ساتھ ساتھ مسیحیت میں جو نئے فرقے پیدا ہوئے تھے، اُن کا بھی خاتمہ ہوا۔
گیارہویں سے تیرہویں صدی عیسوی تک یورپ صلیبی جنگوں میں مصروف رہا جن میں مذہب کے نام پر لوگوں کو مسلمانوں سے لڑوایا گیا تاکہ مسیحی مذہب کی برتری کو قائم کیا جا سکے۔
مسیحی مذہب کے مشہور عالم سینٹ اَگسِٹن کا کہنا تھا کہ اگر مسیحی کسی دوسرے مذہب کے لوگوں پر فتح حاصل کرتے ہیں تو انہیں ان کا قتلِ عام کر دینا چاہیے، یہاں تک کہ بچوں اور نوجوانوں کو بھی نہیں چھوڑنا چاہیے کیونکہ بڑے ہو کر یہ مسیحیت کے خلاف ہو جائیں گے۔
گرچہ کیتھولِک مذہب نے اتحاد کو برقرار رکھنے کی بہت کوشش کی، نئے مذہبی فرقوں کے خلاف فوجی اقدامات کیے گئے۔ لیکن یہ اتحاد اُس وقت ٹوٹا جب لُوتھر نے 1517 عیسوی میں پوپ کے خلاف آواز اُٹھائی جس کے نتیجے میں یورپ کا مسیحی اتحاد ٹوٹا اور یہ کیتھولِک اور پروٹسٹنٹ میں تقسیم ہو گیا۔ اب مسیحیت میں ایک کے بجائے دو سچائیاں تھیں، جن کے ماننے والے ایک دوسرے سے مُتصادم ہوئے۔
کیتھولِک مذہب کے ماننے والے مُلکوں نے اس بات کی کوشش کی کہ اپنی حدود سے دوسرے مذاہب اور فرقوں کو نکال کر ایک ہی عقیدے کو نافذ کریں۔ چنانچہ 1482ء میں اسپین نے جو کیتھولِک فرقے کا سربراہ ہو گیا تھا، اُس نے اندلس سے یہودیوں اور مسلمانوں کو نکال کر پورے اسپین میں مسیحی عقیدے کو نافذ کیا۔ اس کے علاوہ اُس نے پروٹسٹنٹ ملکوں سے جنگیں بھی کیں۔ جن کی وجہ سے یہ معاشی بحران میں مُبتلا ہوا اور بالاآخر یورپ کا پسماندہ مُلک بن گیا۔
کیتھولِک اور پروٹسٹنٹ کے درمیان تصادُم کی وجہ سے یورپ میں نہ تو مذہبی اتحاد رہا اور نہ اَمن و اَمان۔ 1618ء سے 1648ء تک جرمنی اور دوسرے یورپی مُلک 30 سال تک مذہبی جنگیں لڑتے رہے۔ جس کے نتیجے میں یورپ میں کیتھولِک اور پروٹسٹنٹ ریاستیں قائم ہوئیں۔
مذہبی تبدیلی کی وجہ سے عام لوگوں کو مصیبتیں اُٹھانا پڑیں۔ مثلاﹰ پروٹسٹنٹ مُلکوں میں کیتھولِک عقیدے کے ماننے والوں کو مذہی آزادی نہیں تھی۔ یہی صورتحال کیتھولِک ریاستوں میں پروٹسٹنٹ اقلیتوں کی تھی۔ فرانس جس میں کیتھولِک ماننے والوں کی اکثریت تھی، وہاں یہ کوشش کی گئی کہ پروٹسٹنٹ فرقے والوں سے رواداری کا سلوک کیا جائے لیکن جب کوئی بھی فرقہ صرف اپنی سچائی پر یقین رکھتا ہے تو وہ دوسرے فرقوں کے لیے رواداری کو تسلیم نہیں کرتا۔ بلکہ یہ رواداری اُس کے عقیدے کو کمزور کرتی ہے اور اُس کے ماننے والوں کو شک و شُبے میں مُبتلا کرتی ہے۔  اس لیے مذہی اقلیتوں کے ساتھ تعصّب کا برتاؤ کیا گیا۔ فرانس میں جہاں پروٹسٹنٹوں کے لیے ایک قانون کے ذریعے اُنھیں مذہبی آزادی دی گئی تھی، اُسے لوئی چہار دہم نے ختم کر دیا۔ جس کی وجہ سے پروٹسٹنٹوں کی ایک بڑی تعداد فرانس چھوڑ کر دوسرے مُلکوں میں چلی گئی۔ جس کی وجہ سے فرانس کی صنعت و حرفت کو نقصان بھی پہنچا۔
مذہبی انتہا پسندی کی وجہ سے یورپ ایک طویل عرصے تک سیاسی انتشار میں رہا جس نے اُس کی ترقی کے راستوں کو روکے رکھا۔ یہ ذہنیت آہستہ آہستہ اُس وقت ختم ہوئی جب یورپ میں قومی ریاست کی تشکیل ہوئی جس کی بنیاد مذہب پر نہیں تھی، اور قوم میں ہر مذہب اور عقیدے کے ماننے والوں کی شمولیت تھی۔ قوم کے نظریے میں ایک ہی سچائی کے تصور کو توڑا اور اَب اتحاد قوم کے نام پر ہوا اور قومی ریاست کا کوئی مذہب نہیں رہا۔ یہ ایک طویل سفر تھا جو یورپ نے اختیار کیا، اور جب مذہبی تعصّبات ختم ہوئے تو اُس کے معاشرے نے علوم و فنون، سائنس اور ٹیکنالوجی میں ترقی کی بشکریہ ڈی ڈبلیو

ٹیگ: effects society،dr mubarak aliReligious extremism

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

US Iran War Strategic Defeat News
مضامین

امریکہ – اسرائیل – ایران جنگ میں امریکہ کی اسٹریٹجک ہار پہلے سے طے

23 مارچ
Hormuz Strait Iran Speech
مضامین

ایران میں قیادت کی تبدیلی اور مجتبیٰ خامنہ ای: ایک تجزیاتی مطالعہ

12 مارچ
Modi Israel Gaza Questions Debate
مضامین

پی ایم مودی کے دورہ اسرائیل میں غزہ کے مصائب کا ذکر تک نہ ہونے پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔ کیا چاہتا ہے بھارت ؟

28 فروری
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021
حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

مارچ 31, 2022

موجودہ دور میں مسلمان دل ودماغ جیتنے کی مہم چھیڑیں:امیر جماعت

فروری 28, 2023
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 22, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جولائی 22, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN