اردو
हिन्दी
اگست 24, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

سنگین حالات کے ذمہ دارمودی، استعفیٰ دیں: ویلفیئر پارٹی آف انڈیا

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
سنگین حالات کے ذمہ دارمودی، استعفیٰ دیں: ویلفیئر پارٹی آف انڈیا
45
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی:
ویلفیئر پارٹی آف انڈیا نے کہا کہ ملک کے موجودہ سنگین حالات کے لیے وزیر اعظم مودی ذمہ دار ہیں۔ انہیں اس کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے فوری استعفیٰ دے دینا چاہئے۔ ’زوم ‘پر ایک پریس کانفرنس کے دوران پارٹی صدر ڈاکٹر قاسم رسول الیاس نے کہاکہ کورونا کی الارمنگ کے باوجود انتخابی ریلیاں کی گئیں ۔ کمبھ میلہ کے نہ صرف انعقاد کی اجازت دی گئی بلکہ اس کااہتمام بھی کیا گیا، جبکہ ایک سال قبل تبلیغی جماعت کے مرکز میں اجتماع میں شریک لوگوں پر کورونا پھیلانے کاالزام لگا کر ملک بھر میں بدنام کیا گیا، حالانکہ کمبھ میلے میں لاکھوں کی شرکت کو نظر انداز کردیا گیا۔
انہوں نے کہاکہ اس وقت ساری طاقت مرکز کے پاس ہے۔ ریاستیں لاچار ہیں ،جبکہ سپریم کورٹ نے قومی پلان بنانے کی بات کہی ہے مگر سرکار ہے کہ کسی کی نہیں سن رہی ہے۔ دواؤں کی کمی ،بیڈ اور آکسیجن کے بحران کی شکایت کرنے والوں کو کارروائی کی دھمکی دی جارہی ہے ۔ ڈاکٹر الیاس نے دعویٰ کیاکہ حکومت مرنے والوں کی گنتی چھپا رہی ہے، جوشرمناک ہے۔ انہوں نے کہاکہ سرکار کو چاہئے تھاکہ تمام پارٹیوں کو بلا کر اتفاق رائے سے میکانز م بناتی۔ بی جے پی کو تو صرف ریلیاں کرنے اور انتخابات سے دلچسپی ہے۔ مودی سرکار نے ملک کو تباہی کے دہانے پر لاکھڑا کیا ہے۔ ’’ روز نامہ خبریں ‘‘ کے اس سوال کے جواب میں کہ کیا فوج سے مدد لی جانی چاہئے جیسا کہ بعض حلقے مشورہ دے رہے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ ضرورت پڑنے پر فوج کی مدد لی جاسکتی ہے۔ کیونکہ پورا سسٹم فیل ہوگیا ہے۔ گزشتہ سال کے مقابلہ مسلم تنظیموں اور این جی او ز کی عدم فعالیت پر ڈاکٹر الیاس نے کہاکہ اس کا جواب تو وہی دیں گی، لیکن ہماری پارٹی کئی ریاستوں میں سرگرم ہے۔ ریلیف سینئر بنا رہی ہے۔ ایمبولینس کا ہنگامی انتظام کرنے میں مصروف ہے۔ مگر یہ سارے کام بنیادی طور پر سرکاری مشینری کے ہیں۔
ڈاکٹر قاسم رسول الیاس نے کہاکہ مودی سرکار نے صرف نفرت کے نام نہاد راشٹر واد کے نام پر ہندو مسلم نفرت پھیلائی، بنیادی ڈھانچہ درستگی پر کوئی قدم نہیں اٹھایا ۔ یہ سرکار نکمی، نااہل اور غافل ہے جس نے شہریوں کو موت کے دہانے پر پہنچا دیا۔ انہوں نے اسے قتل عام قرار دیتے ہوئے مارے گئے لوگوں کے ورثا کو مناسب معاوضہ ،ویکسین کو مفت فراہم کرنے، دواؤں کی بلیک مارکیٹنگ کے خلاف سخت قدم اٹھانے کا مطالبہ کیا۔ انٹرنیشنل میڈیا کی رپورٹوں کی تائید کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ گلوبل ولیج میں رہتے ہیں ان کی رپورٹوں میں کچھ غلط نہیں ہے۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل
خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

22 جولائی
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل
خبریں

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

13 جولائی
Easy SIR Form Filing
خبریں

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

12 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021
حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

مارچ 31, 2022

موجودہ دور میں مسلمان دل ودماغ جیتنے کی مہم چھیڑیں:امیر جماعت

فروری 28, 2023
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 22, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جولائی 22, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN