راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے جنرل سکریٹری دتاتریہ ہوسابلے نے جمعرات کو مطالبہ کیا کہ کانگریس کو 50 سال قبل اندرا گاندھی حکومت کی طرف سے لگائی گئی ایمرجنسی کے لیے معافی مانگنی چاہیے۔ نئی دہلی میں ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے ہوسابلے نے آئین کے دیباچے سے دو الفاظ ‘سوشلسٹ’ اور ‘سیکولر’ کو ہٹانے کی پرزور وکالت کی۔ ایمرجنسی کے دنوں کو یاد کرتے ہوئے، جس کا اعلان 25 جون 1975 کو کیا گیا تھا، ہوسابلے نے کہا کہ اس دوران جہاں ہزاروں لوگوں کو جیلوں میں ڈالا گیا اور تشدد کا نشانہ بنایا گیا، وہیں عدلیہ اور میڈیا کی آزادی کو بھی سلب کیا گیا۔ ایمرجنسی کے دن بھی گواہ ہیں…ایسے کام کرنے والے آج آئین کی کاپی لے کر گھوم رہے ہیں۔ انہوں نے ابھی تک معافی نہیں مانگی ہے… معافی مانگو،” انہوں نے کہا۔ "آپ کے آباؤ اجداد نے یہ کیا… آپ کو اس کے لیے ملک سے معافی مانگنی چاہیے،”