اردو
हिन्दी
مارچ 5, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

قربانی کیجئے……لیکن آداب کے ساتھ!

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ مذہبیات
A A
0
قربانی کیجئے……لیکن آداب کے ساتھ!
43
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

ڈاکٹر محمد رضی الاسلام ندوی


اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ مسلمانوں میں عیدالاضحیٰ کے موقع پر قربانی کرنے کا جذبہ پایا جاتا ہے _ اگرچہ اِدھر کچھ عرصے سے اس سے روکنے کی کوشش کی جانے لگی ہے اور قربانی کے بجائے رفاہی کاموں کی انجام دہی کی فضیلتیں بیان کی جانے لگی ہیں ، لیکن عام مسلمانوں پر اس کا کچھ اثر نہیں ہوا ہے اور وہ پہلے کی طرح پورے جوش و جذبے کے ساتھ قربانی کا عمل انجام دیتے ہیں ، لیکن یہ دیکھ کر تشویش ہوتی ہے کہ قربانی ایک سماجی رسم کی حیثیت اختیار کرتی جا رہی ہے اور قربانی کرنے والوں کی توجہ اس کی روح کی طرف کم سے کم ہوتی جارہی ہے _ اس لیے ضروری محسوس ہوتا ہے کہ قربانی کے سلسلے میں چند قابلِ توجہ امور کا تذکرہ کردیا جائے:

1- قربانی ایک خالص عبادت ہے اور عبادت کے لیے ضروری ہے کہ اسے صرف اور صرف اللہ تعالیٰ کے لیے انجام دیا جائے اور دکھاوا سے حتی الامکان پرہیز کیا جائے ، لیکن سوشل میڈیا نے دیگر اعمال کے ساتھ قربانی کا دکھاوا کرنے کا بھی پورا سامان فراہم کردیا ہے _ کیا ہم نماز ادا کرتے ہیں تو اس کا فوٹو سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہیں؟، کیا ہم تہجد پڑھتے ہیں تو اس کی خبر دوسروں کو دیتے ہیں؟ کیا ہم کسی کو صدقہ ، خیرات یا زکوٰۃ دیتے ہیں تو اس کا اعلانِ عام کرتے ہیں؟ نہیں ، ہرگز نہیں _ لیکن قربانی کی تشہیر ایک وبا کی صورت اختیار کرگئی ہے _ قربانی کا جانور خریدتے ہی اس کا فوٹو سوشل میڈیا کی زینت بنانا ضروری سمجھا جاتا ہے _ پھر کچھ کچھ وقفے سے ہر زاویہ سے اس کا فوٹو کھینچا جاتا ہے ، حتیٰ کہ ذبح کرتے وقت بھی فوٹو کھینچنے سے گریز نہیں کیا جاتا اور اسے فیس بک، واٹس ایپ اور دیگر ذرائع سے احباب کو بھیجا جاتا ہے۔

2 – احادیث میں اگرچہ جانور کو ذبح کرنے کی اجازت دی گئی ہے ، لیکن ساتھ ہی اس کے آداب بھی بیان کیے گئے ہیں ، ان سے اسلامی شریعت کی حسّاسیت کا اظہار ہوتا ہے ، مثلاً جانور کو اس طرح کھینچ کر نہ لے جایا جائے کہ وہ اذیت محسوس کرے ، چنانچہ جانور کا کان پکڑ کر کھینچنے سے بھی منع کیا گیا ہے ، کہا گیا ہے کہ ذبح کرنے سے پہلے چھری خوب تیز کرلی جائے ، تاکہ ذبح کرتے وقت جانور کم سے کم اذیت محسوس کرے ، چھری کو جانور کے سامنے تیز نہ کیا جائے ، ایک جانور کے سامنے دوسرے جانور کو ذبح نہ کیا جائے، _ جانور کے ٹھنڈا ہونے سے قبل اس کی کھال اتارنا نہ شروع کیا جائے ، لیکن عموماً جن مقامات پر اجتماعی قربانیاں کی جاتی ہیں _ کسی احاطے میں یکے بعد دیگرے جانوروں کو ذبح کیا جاتا ہے، وہاں ان آداب کی رعایت نہیں کی جاتی _ کوئی اوٹ نہیں رکھی جاتی ہے اور ایک جانور کو دوسرے جانوروں کے سامنے ذبح کیا جاتا ہے ، جلدی کی وجہ سے جانور کو ذبح کرتے ہی اس کی کھال اتاری جانے لگتی ہے ، ضروری ہے کہ ایسی تدابیر اختیار کی جائیںجن سے ذبح کے اسلامی آداب پر پورے طور سے عمل ہوسکے _۔

3- _ قربانی کا گوشت خود کھانے کی اجازت دی گئی ہے اور کچھ گوشت تقسیم کرنے کی بھی ترغیب دی گئی ہے _ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ و سلم قربانی کرتے تھے تو اس کا تھوڑا سا حصہ رکھ کر باقی تقسیم کروا دیا کرتے تھے، _ بعض صحابہ سے مروی ہے کہ وہ تین حصے کرتے تھے : ایک حصہ اپنے لیے ، دوسرا حصہ احباب اور جان پہچان کے لوگوں کے لیے اور تیسرا حصہ فقرا کے لیے _ آج کل لوگ قربانی میں چھوٹا جانور ( بکرا ، بھیڑ ، دنبا ) بھی کرتے ہیں اور بڑا جانور ( بھینس وغیرہ ) بھی _ بعض لوگ ستم یہ کرتے ہیں کہ چھوٹے جانور کا پورا گوشت اپنے کھانے کے لیے فریزر میں اسٹور کر لیتے ہیں اور بڑے جانور کا گوشت فقرا میں تقسیم کراتے ہیں _ یہ رویّہ اتنا بڑھ گیا ہے کہ فقرا کو بھی اس کی خبر ہوگئی ہے، _ چنانچہ کسی کو دیا جائے تو وہ لینے سے پہلے دریافت کرتا ہے کہ یہ چھوٹے کا گوشت ہے یا بڑے کا؟ اگر بڑے کا بتایا جائے تو بسا اوقات اسے لینے سے انکار کر دیتا ہے _ ایسا لگتا ہے کہ عید الاضحٰی چھوٹے کا گوشت کھانے کا موسم ہے _ یہ رویّہ پسندیدہ نہیں ہے _ جو ہم کھائیں اسی میں غریبوں کا بھی حصہ لگائیں ۔

4- عید الاضحٰی کے موقع پر مسلم بستیاں گندگیوں کا بدترین نمونہ پیش کرتی ہیں ، عید گزرنے کے کئی روز بعد تک جگہ جگہ جانوروں کی اوجھ ، کھال ، ہڈیوں ، فضلات اور زائد چیزوں کے ڈھیر لگے رہتے ہیں، _ بدبو کی وجہ سے سڑکوں اور عام راستوں سے لوگوں کا گزرنا دوبھر ہوجاتا ہے ، کتنی عجیب بات ہے کہ یہ عمل اس امت کا ہوتا ہے جس کے پیغمبر نے نظافت کی تاکید کی ہے اور طہارت کو نصف ایمان قرار دیا ہے (مسلم :223) ایسی مخلوط بستیاں جہاں دیگر مذاہب کے لوگ بھی رہتے ہیں ، وہاں تو مسلمانوں کو اور بھی احتیاط کرنی چاہیے اور اپنے کسی عمل سے پڑوسیوں کی ایذا رسانی سے بچنا چاہیے۔ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ و سلم نے ارشاد فرمایا ہے : ” گھروں کے اطراف کو صاف ستھرا رکھو اور یہود کی طرح نہ ہوجاؤ ‘‘ ( ترمذی :2799) عہدِ نبوی میں یہود صفائی ستھرائی کا خیال نہ رکھنے کے معاملے میں مشہور تھے اب زمانہ آگیا ہے کہ اس معاملے میں مسلمانوں کو شہرت حاصل ہوگئی ہے، چنانچہ دیگر مذاہب کے لوگ آپس میں کہتے ہیں کہ ’’صفائی ستھرائی کا خیال رکھو اور مسلمانوں کی طرح نہ ہوجاؤ _‘‘

کیا ہم قربانی کے موقع پر صفائی ستھرائی کا نمونہ نہیں پیش کرسکتے؟ عموماً سُستی اور کاہلی کی وجہ سے لاپروائی برتی جاتی ہے اور جانوروں کے فضلات اِدھر اُدھر پھینک دیے جاتے ہیں _ تھوڑی توجہ دی جائے تو گھروں اور ان کے اطراف کو صاف ستھرا رکھا جا سکتا ہے ۔

_
قربانی رسم نہیں ، بلکہ عبادت ہے _ اسے عبادت سمجھ کر اس کی شرائط اور آداب ملحوظ رکھتے ہوئے انجام دیا جائے تو اس کا اجر و ثواب ملے گا اور اللہ کے بندوں تک ایک اعلیٰ اور مثبت پیغام بھی جائے گا _ لیکن اگر اس کی ادائیگی محض ایک رسم کے طور پر پھوہڑ پن اور بے تکے انداز میں کی جائے گی تو اس سے اللہ کے بندوں کو کوئی پیغام نہیں ملے گا ، بلکہ وہ اسے وحشیانہ اور ضرر رساں عمل سمجھیں گے _۔

اب یہ ہمارے اوپر ہے کہ ہم ایک مقدّس اور روحانی عمل کو وحشیانہ اور ناشائشتہ عمل بناکر پیش کریں _۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

مذہبیات

جب مسجد اور تعلیمی ادارے کے درمیان جھگڑے کی تاریکی چھٹی

22 اگست
مذہبیات

ڈپریشن :قرآنی علاج

09 جولائی
مذہبیات

_یہودی قیادت سے معزول__

20 جون
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
Mohammed bin Salman Iran Role Claim

ایران پر حملہ میں محمد بن سلمان کا کا ا ہم رول؟ واشنگٹن پوسٹ کا دعویٰ

مارچ 2, 2026
Trump Warning Iran Military Claim

لڑائی میں مزید امریکی فوجی مارے جاسکتے ہیں ٹرمپ کی وارننگ، ایران کی ملٹری کمانڈ ختم کرنے کا دعویٰ

مارچ 2, 2026
Jamiat Iran Solidarity Statement News

اسرائیلی بربریت سے عالمی امن تہہ و بالا، جمعیتہ کا دکھ میں ایرانی عوام کے ساتھ اظہار یکجتی

مارچ 2, 2026
US Bases Missile Attacks Middle East

مڈل ایسٹ میں 27 امریکی فوجی اڈوں پر میزائل حملے ،کرا چی میں امریکی سفارتخانہ میں توڑ پھوڑ ،دس مظاہرین مادے گئے، تہران میں دھماکے

مارچ 1, 2026
Bihar Politics Nitish Crisis News

بہار: آخر کار BJP نے نیتیش کا کھونٹا اکھاڑ ہی دیا، بڑھاپا دہلی میں کٹے گا

Humayun Kabir Y Plus Security News

بنگال میں بابری مسجد بنوانے والے ہمایوں کبیر کو وائی پلس سیکورٹی کیوں دی گئی ؟

Iran US War Analysis News

"ایران جنگ ہار نہیں سکتا، امریکا جیت نہیں سکتا‘‘

Malaysia PM Conspiracy Statement

یہودی لا بی کی میری حکومت گرانے کی سازش : ملیشیا کے پی ایم کا انکشاف، کہا ایران، غزہ کی آواز اُٹھانا جرم ہے؟

Bihar Politics Nitish Crisis News

بہار: آخر کار BJP نے نیتیش کا کھونٹا اکھاڑ ہی دیا، بڑھاپا دہلی میں کٹے گا

مارچ 5, 2026
Humayun Kabir Y Plus Security News

بنگال میں بابری مسجد بنوانے والے ہمایوں کبیر کو وائی پلس سیکورٹی کیوں دی گئی ؟

مارچ 5, 2026
Iran US War Analysis News

"ایران جنگ ہار نہیں سکتا، امریکا جیت نہیں سکتا‘‘

مارچ 5, 2026
Malaysia PM Conspiracy Statement

یہودی لا بی کی میری حکومت گرانے کی سازش : ملیشیا کے پی ایم کا انکشاف، کہا ایران، غزہ کی آواز اُٹھانا جرم ہے؟

مارچ 4, 2026

حالیہ خبریں

Bihar Politics Nitish Crisis News

بہار: آخر کار BJP نے نیتیش کا کھونٹا اکھاڑ ہی دیا، بڑھاپا دہلی میں کٹے گا

مارچ 5, 2026
Humayun Kabir Y Plus Security News

بنگال میں بابری مسجد بنوانے والے ہمایوں کبیر کو وائی پلس سیکورٹی کیوں دی گئی ؟

مارچ 5, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN