اردو
हिन्दी
جولائی 12, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

جب مسجد اور تعلیمی ادارے کے درمیان جھگڑے کی تاریکی چھٹی

11 مہینے پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ مذہبیات
A A
0
47
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp


تحریر:مفتی اشفاق قاضی
(ڈائریکٹر: فیملی فرسٹ گائیڈنس سینٹر،جامع مسجد بمبئی)
’کہانیاں ہمارے آس پاس ہی بکھری ہوئی ہیں۔۔۔ وہ گھر، جہاں کبھی قہقہے گونجتے تھے، اچانک چیخ و پکار اور خاموشی کا شکار ہو جاتے ہیں۔۔۔وہ رشتے، جن کی بنیاد محبت، اعتبار اور قربانی پر رکھی گئی تھی، کب اور کیسے شکوک، الزامات اور نفرت کی دہلیز پر آن پہنچتے ہیں، کوئی نہیں جانتا۔لیکن یہ سلسلہ اُن کہانیوں کا نہیں جن میں رشتے ٹوٹ گئے۔۔۔بلکہ ان کہانیوں کا ہے جہاں رشتے ٹوٹتے ٹوٹتے بچ گئے۔ان کہانیوں کو ہم فرضی ناموں اور شناخت کی مکمل رازداری کے ساتھ، آپ کے سامنے رکھیں گے تاکہ صرف درد نہ بانٹیں، بلکہ سبق دے سکیں‘۔
’’صلح صرف ایک حل نہیں، بلکہ وہ حکمتِ عملی ہے جو دوریاں کم کرتی ہیں جو رشتے بچاتی ہے، وقت بچاتی ہے، اور وسائل بچاتی ہے!‘‘
’’مہاراشٹر کے ایک قدیم اور اہم علاقے میں، جہاں میری زندگی کے کئی برس گزرے، میرا اکثر آنا جانا رہا ہے۔ وہاں کے لوگوں سے ایک خاص تعلق اور قربت ہے۔ ایک دن اسی علاقے کی ایک بڑی مسجد کے چند ذمہ داران نے ملاقات کی۔ ان کے چہروں پر فکرمندی تھی، دل بوجھل تھا۔ بات چیت شروع ہوئی تو جذبات زبان پر آ گئے۔ انہوں نے زبانی ہی نہیں بلکہ تحریری طور پر بھی اپنے مسائل پیش کیے۔واقعہ کچھ یوں تھا۔۔۔’’ تقریباً چالیس برس قبل ٨٠/اسی کے دہائی کی ہے ، مسجد ٹرسٹ نے اپنی قیمتی زمین ایک تعلیمی ادارے کو بہت ہی طویل مدت کے لیے کرایہ (لیز) پر دی تھی۔ اُس وقت کرایہ محض ایک ہزار روپے ماہانہ (فرضی رقم) مقرر کیا گیا۔ جس ادارے کو زمین دی گئی، وہ بعد میں شہر کا ایک معروف اور کامیاب تعلیمی ادارہ بن گیا۔ انہوں نے اسکول، جونیئر کالج اور دیگر تعلیمی عمارتیں تعمیر کیں۔ خاص طور پر مسلمان بچیوں کے لیے، جو حجاب اور نقاب کے ساتھ تعلیم حاصل کرنا چاہتی تھیں، یہ ادارہ ایک نعمت ثابت ہوا۔۔۔ انہیں نہ اپنے شعائر سے سمجھوتہ کرنا پڑا اور نہ ہی دور دراز جانا پڑا۔لیکن وقت گزرا، اور مسجد کے ٹرسٹی تبدیل ہو گئے۔ نئے ذمہ داران نے جائزہ لیا تو محسوس ہوا کہ موجودہ کرایہ، جو بڑھ کر پانچ ہزار روپے ماہانہ ہو چکا تھا، مارکیٹ ویلیو (تقریباً لاکھ دو لاکھ روپے) کے مقابلے میں نہایت کم ہے۔ مزید تحقیق پر پتہ چلا کہ تعلیمی ادارے کے پاس خاطر خواہ سرمایہ ہے ۔۔۔نئی زمینیں خریدی جا چکی ہیں، دو عمارتیں بھی تعمیر ہو چکی ہیں۔اختلاف نے شدت اختیار کی۔ مسجد ٹرسٹ نے کرایہ وصول کرنا بند کر دیا۔ سات سال تک کوئی ادائیگی نہ ہوئی۔ بات الزام تراشی، طعن و تشنیع اور تعلقات کی تلخی تک پہنچ گئی۔ رشتے بگڑنے لگے، ماحول زہر آلود ہونے لگا، اور معاملہ عدالت کی دہلیز تک پہنچنے کے قریب تھا کہ اس نازک مرحلے میں یہ مسئلہ فیملی فرسٹ گائیڈنس سینٹر میں لایا گیا،  دونوں فریقوں سے تفصیلی گفتگو کے لیے ایک دن طے ہوا۔ صبح سے شام تک چھ سے زائد گھنٹوں کے طویل مذاکرات ہوئے۔ ہم نے مسجد والوں سے کہا ’’مارکیٹ ویلیو کا مطالبہ مناسب نہیں، کیونکہ اصل معاہدہ بہت معمولی کرایے پر ہوا تھا۔‘‘ اور ادارے سے کہا’’آپ بھی سوچیں کہ یہ جگہ مسجد کی ہے، اور آپ ایک نیک مقصد کے لیے کام کر رہے ہیں۔ اگر آپ مناسب کرایہ ادا کریں، تو مسجد کے فلاحی کام بہتر طریقے سے انجام پا سکتے ہیں۔‘‘ آخرکار، وہ تاریخی فیصلہ ہوا۔۔۔ اصل کرایہ جو پانچ ہزار تھا، مارکیٹ ویلیو لاکھ دو لاکھ کے قریب تھی، مگر دونوں فریقین کی رضامندی سے ساٹھ ہزار روپے کرایہ طے ہوا۔ یعنی دس سے بارہ گنا اضافہ۔ سب مطمئن، سب پرسکون۔تصور کیجیے، اگر معاملہ عدالت پہنچ جاتا۔۔۔تو وکیلوں کی بھاری فیسیں، طویل مقدمہ، وقت اور توانائی کا ضیاع، اور شاید رشتوں کی مکمل بربادی۔لیکن افہام و تفہیم، حکمت، اور نیت کی صفائی سے الحمدہاللہ یہ تنازعہ خوشگوار معاہدے میں تبدیل ہوگیا۔‘‘
’’یہ واقعہ اس بات کی روشن مثال ہے کہ جب دلوں میں اخلاص ہو، نیت میں خیر ہو، اور بات چیت کا دروازہ کھلا ہو، تو برسوں پرانے تنازعات بھی سلجھ سکتے ہیں۔ فیملی فرسٹ گائیڈنس سینٹر نے صرف ایک تنازعہ نہیں، بلکہ دو اداروں کے درمیان اعتماد، عزت اور تعاون کا رشتہ بحال کیا۔ یہی اصل کامیابی ہے۔۔۔کہ ہم مسائل کو عدالت کے کٹہرے کے بجائے دلوں کی عدالت میں حل کریں۔اگر آپ کے اردگرد بھی خاندانوں، بھائیوں، اداروں یا جوڑوں کے درمیان فاصلے بڑھتے جا رہے ہیں۔۔۔اگر طلاق، خلع، وراثت، مالی تنازعات یا ذہنی دباؤ آپ کی زندگی کو الجھا رہے ہیں۔۔۔ اگر آپ عدالت کے دروازے کھٹکھٹانے کا سوچ رہے ہیں، جہاں صرف روپے نہیں، رشتے بھی ٹوٹتے ہیں — تو ذرا ایک لمحے کو ٹھہرئیے۔۔۔۔نفرت کی دیوار کھڑی کرنے سے پہلے، محبت کی کھڑکیاں کھولنے کی کوشش کیجئے۔۔۔۔فیملی فرسٹ گائیڈنس سینٹر نے  بے شمار ٹوٹتے رشتوں کو جوڑا ہے۔۔۔بھائیوں کے درمیان صلح کروائی ہے۔۔۔اداروں کے درمیان مفاہمت کی راہیں نکالی ہیں۔۔۔ذہنی دباؤ میں مبتلا افراد کو نئی زندگی دی ہے۔۔۔اور یہ سب کچھ قرآن و سنت کی روشنی، صبر و حکمت، ہمدردانہ مشورے ،مکمل رازداری اور وقار کے ساتھ حل کیا ہے ۔تو اگر آپ بھی کسی آزمائش میں ہیں، یا جانتے ہیں کوئی ایسا خاندان یا ادارہ جو الجھنوں میں گھرا ہے — رابطہ کیجئے۔شاید۔۔۔اگلی کہانی آپ کی ہو جو ٹوٹنے سے بچ جائے‘‘۔۔!

ٹیگ: conflictdarknesseducationalinstitutionmosque

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

مذہبیات

ڈپریشن :قرآنی علاج

09 جولائی
مذہبیات

_یہودی قیادت سے معزول__

20 جون
Uncategorized

اجتماعی قربانی:احکام  ومسائل

04 جون
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
وینزویلا زلزلہ تباہی

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

جون 25, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

امریکا ایران معاہدہ

‘ایران کے ساتھ جنگ بندی ختم’، :ٹرمپ کا بڑا اعلان

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026
یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

جولائی 10, 2026
امریکا ایران معاہدہ

‘ایران کے ساتھ جنگ بندی ختم’، :ٹرمپ کا بڑا اعلان

جولائی 8, 2026

حالیہ خبریں

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN