سنبھل کے ہنگامے کے بعد پولس نے سوشل میڈیا پر قابل اعتراض پوسٹ کرنے کے الزام میں ایک نابالغ کو گرفتار کیا ہے۔ سنبھل کے کیلا دیوی علاقے کے ایک گاؤں میں رہنے والے ایک 15 سالہ نوجوان نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کی تھی۔ سنبھل میں ہونے والے ہنگامے کو لے کر اس نے یہ پوسٹ کیا تھا۔ پوسٹ سوشل میڈیا کی نگرانی کرنے والی پولیس کی سائبر سیل ٹیم تک پہنچ گئی۔
کیلا دیوی تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا۔ اس کے بعد پولیس نے منگل کی رات نابالغ کو گرفتار کر لیا۔ امن کی خلاف ورزی پر اس کے خلاف کارروائی کی گئی اور پھرضمانت پر رہا کر دیا گیا۔ ایس پی کرشنا کمار وشنوئی نے کہا کہ قابل اعتراض پوسٹ پوسٹ کرنے والے لڑکے کے خلاف امن کی خلاف ورزی پر کارروائی کی گئی ہے۔ انہوں نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے بچوں کو سمجھائیں کہ وہ قابل اعتراض یا اشتعال انگیز پوسٹس نہ کریں۔