اردو
हिन्दी
جولائی 4, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

سمیر وانکھیڑے نے کروڑوں کی وصولی کی، زندگی شاہانہ، نواب ملک کا سنگین الزامات

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
سمیر وانکھیڑے نے کروڑوں کی وصولی کی، زندگی شاہانہ، نواب ملک کا سنگین الزامات
37
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

ممبئی:(ایجنسی)

مہاراشٹر حکومت میں وزیر نواب ملک نے ایک مرتبہ پھر سے این سی بی کے عہدیدار سمیر وانکھیڑے کی ایمانداری پر سوال کھڑے کئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی، انہوں نے سمیر وانکھیڑے پر پرائیویٹ آرمی کے ذریعے وصولی کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ نواب ملک نے منگل کے روز مہاراشٹر کے سابق وزیر داخلہ انل دیشمکھ کی گرفتاری کے حوالہ سے بی جے پی پر نشانہ لگایا۔

نواب ملک نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ سمیر وانکھیڑے 10 کروڑ کے کپڑے پہنتے ہیں۔ ان کی شرٹ 70 ہزار کی، پینٹ ایک لاکھ کی اور گھڑی 50 لاکھ روپے کی ہوتی ہے۔ وہ ہر روز نئے کپڑے پہنتے ہیں۔ ان کے جوتے ڈھائی لاکھ روپے کی قیمت کے ہوتے ہیں۔ ان کے کپڑوں کی قیمت وزیرا عظم نریندر مودی سے بھی زیادہ ہے۔

نواب ملک نے کہا کہ میں اس بات پر قائم ہوں کہ سمیر وانکھیڑے نے وصولی کی ہے اور اس کی جانچ ہونی چاہئے۔ ڈرگس کا کھلا کھیل سیاسی پشت پناہی کے بغیر چل پانا ممکن نہیں ہے۔ جنہیں ڈرگس روکنے کی ذمہ داری دی گئی ہے وہی اگر پرائیویٹ آرمی بنا کر وصولی کا کام کریں گے تو یہ بے حد خطرناک ہے۔

مہاراشٹر کے سابق وزیر داخلہ انل دیشمکھ کو پھنسایا گیا ہے، جبکہ الزامات عائد کرنے والے فرار ہیں اور اس کا جواب بی جے پی کو دینا ہوگا۔ یہ پوری کارروائی سیاست پر مبنی ہے۔ لیڈران کو ڈرانے کے لئے اقتدار کا غلط استعمال کیا جا رہا ہے۔ جانچ میں تعاون کرنے والے کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بی جے پی کو اس کا بھی جواب دینا ہوگا کہ کیا پرمبیر سنگھ کو بھگایا گیا ہے اور کہیں انہوں نے جھوٹے الزامات تو عائد نہیں کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نیپال جانے کے لئے یوپی، بہار اور اتراکھنڈ کے راستے ہیں اور ان تینوں ریاستوں میں بی جے پی کی حکومت ہے۔

میرا انڈر ورلڈ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ میرے داماد کے گھر سے کوئی گانجہ برآمد نہیں ہوا تھا، اس کا پنچنامہ بھی موجود ہے۔ نواب ملک چارج شیٹ کو کمزور کرنے کے لیے سمیر وانکھیڑے پر حملہ کر رہے ہیں، فڈنویس کا یہ الزام سراسر غلط ہے۔ جب فڈنویس وزیر اعلیٰ تھے تو فور اسٹار ہوٹل میں پارٹیاں ہوتی تھیں۔ ہوٹل 15-15 لاکھ روپے میں بک کرائے گئے تھے۔ پارٹی میں کون کون ہوتا تھا، اگر ہم فوٹیج دکھائیں تو فڈنویس اپنا چہرہ نہیں دکھا سکیں گے۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

علی خامنہ ای کے جنازے میں 14 ماہ کی پوتی کا چھوٹا تابوت دیکھ کر ہر آنکھ اشکبار
خبریں

علی خامنہ ای کے جنازے میں 14 ماہ کی پوتی کا چھوٹا تابوت دیکھ کر ہر آنکھ اشکبار

04 جولائی
RSS Ban Recommendation News
خبریں

رام مندر چندہ چوری پر آر ایس ایس کا بڑا بیان، شفاف تحقیقات اور سخت کارروائی کا مطالبہ

03 جولائی
ایران
خبریں

ہرمز پر ایران کی نئی وارننگ، جہازوں کے لیے 60 دن کی مہلت، پھر کیا ہوگا؟

03 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
وینزویلا زلزلہ تباہی

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

جون 25, 2026
علی خامنہ ای کے جنازے میں 14 ماہ کی پوتی کا چھوٹا تابوت دیکھ کر ہر آنکھ اشکبار

علی خامنہ ای کے جنازے میں 14 ماہ کی پوتی کا چھوٹا تابوت دیکھ کر ہر آنکھ اشکبار

RSS Ban Recommendation News

رام مندر چندہ چوری پر آر ایس ایس کا بڑا بیان، شفاف تحقیقات اور سخت کارروائی کا مطالبہ

ایران

ہرمز پر ایران کی نئی وارننگ، جہازوں کے لیے 60 دن کی مہلت، پھر کیا ہوگا؟

بمبئی ہائی کورٹ کا بڑا فیصلہ، ‘بی جے پی مردہ باد’ کے نعرے ضلع بدر کرنے کی وجہ نہیں

جولائی 3, 2026

حالیہ خبریں

علی خامنہ ای کے جنازے میں 14 ماہ کی پوتی کا چھوٹا تابوت دیکھ کر ہر آنکھ اشکبار

علی خامنہ ای کے جنازے میں 14 ماہ کی پوتی کا چھوٹا تابوت دیکھ کر ہر آنکھ اشکبار

جولائی 4, 2026
RSS Ban Recommendation News

رام مندر چندہ چوری پر آر ایس ایس کا بڑا بیان، شفاف تحقیقات اور سخت کارروائی کا مطالبہ

جولائی 3, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN