ممبئی : (ایجنسی)
آرین خان کیس کو لے کر تنازع میں آنے والے این سی بی کے زونل ڈائریکٹر پر آج نژلہ گر ہی گیا۔ انہیں اس معاملے کی ٹیم سے ہٹا دیا گیا ہے ۔ فی الحال آرین خان معاملہ تفتیش ایجنسی کے افسر سنجے سنگھ کو دیا گیاہے۔ ایس آئی ٹی کی کمان اب وہ سنبھالیں گے۔ آرین خان معاملے کے علاوہ سنجے سنگھ چار ان معاملوں کو بھی دیکھیں گے جو ابھی تک سمیر وانکھیڑے کے پاس تھے۔









