ممبئی:(ایجنسی)
ساورکر پر تنازع تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ اب نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے سربراہ شرد پوار نے ساورکر کے بارے میں دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے گائے کا گوشت کھانے کے فوائد بتائے تھے۔ جن ستہ آن لائن کے مطابق این سی پی کے صدر شرد پوار نے اتوار کو کہا کہ ونائک دامودر ساورکر کا ہندو مذہب کے بارے میں سائنسی نقطہ نظر تھا اور وہ دلتوں کے لیے مندر میں داخلے کی اصلاحات کو فروغ دینے والے اولین میں سے ایک تھے۔ انہوں نے کہاکہ ’’یہ ساورکر ہی تھے جنہوں نے گائے کے گوشت اور دودھ کی افادیت کی وکالت کی۔ وہ عقلیت پسند تھے۔ انہوں نے اس مسئلے پر سائنسی انداز میں بات کی، جسے کم نہیں سمجھا جا سکتا۔‘‘










