نئی دہلی :(ایجنسی)
ٹی وی صحافیت کے سینئر صحافیوں میں سے ایک ونود دوا کا آج انتقال ہوگیا۔ وہ 67 سال کےتھے ۔ ونوددوا گزشتہ کافی دنوں سےبیمار چل رہےتھےاور انہیں اسپتال میں داخل کرایاگیا تھا۔
دوردرشن اور این ڈی ٹی وی جیسے نیوز چینلز میں اہم عہدوں پر فائز رہے ونود دوا ہندی صحافت کےمعروف چہرے تھے۔ ان کے انتقال کی تصدیق ان کی بیٹی ملیکا دوا نے کی ہے ۔
ملیکا دوا نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں لکھا کہ ان کے بہادراورغیر معمولی والد ونوددوا کا انتقال ہو گیا ہے ۔ ان کی بیٹی بیٹی نے آگے لکھا ، انہوں نے ایک منفرد زندگی گزاری۔ دہلی کی مہاجر کالونیوں سے صحافت کے عروج تک 42 سال تک خدمات انجام دیں۔ اقتدار کے سامنےہمیشہ سچ بولتےرہے۔ وہ اب ہیں ہماری ، ان کی پیاری بیوی چنا کےساتھ سورگ میں جہاں وہ گانا ،کھانا بنانا،سفرکرنا اورایک دوسرےکوپریشان کرتے رہیں گے ۔










