اردو
हिन्दी
جولائی 4, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

گجرات فسادات میں نریندر مودی اور دیگر کو کلین چٹ دینے والی کلوزر رپورٹ ہمیں دکھائیں: سپریم کورٹ

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
گجرات فسادات میں نریندر مودی اور دیگر کو کلین چٹ دینے والی کلوزر رپورٹ ہمیں دکھائیں: سپریم کورٹ
262
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی :(ایجنسی)

سپریم کورٹ نے منگل (26 اکتوبر، 2021) کو کہا کہ وہ 2002 کے فسادات کےدوران گجرات کے وزیر اعلیٰ رہے نریندرمودی سمیت 64 لوگوں کو کلین چٹ دینے والی خصوصی تحقیقاتی ٹیم ( ایس آئی ٹی) کی کلوزر رپورٹ اور اسے قبول کرتے وقت مجسٹریٹ عدالت کےذریعہ دئےگئے جوازکو دیکھنا چاہے گا۔ جسٹس اے ایم کھانولکر، دنیش مہیشوری اورجسٹس سی ٹی روی کمار کی بنچ نے کانگریس لیڈر مرحوم احسان جعفری کی بیوہ ذکیہ جعفری کی عرضی پر سماعت شروع کی، جس میں ان کے وکیل کپل سبل کے ذریعہ سے ایس آئی ٹی کی کلین چٹ کو چیلنج کیا گیا ہے ۔

عدالت نے کہا کہ ’’ہمارا بڑی شخصیات سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ سیاست دان کچھ بھی نہیں ہوتاہے۔ ہم لاء اینڈ آرڈر اور ایک شخص کے حقوق کے معاملے کو دیکھ رہے ہیں۔‘‘ سینئر وکیل نے کہاکہ وہ اب جعفری کی شکایت میں نامزد لوگوں کی سزا نہیں چاہتےہیں اور ان کا معاملہ یہ ہے کہ’ ’ ایک بڑی سازش تھی جہاں بیورو کریٹس کی غیر فعالیت، پولیس کی ملی بھگت ، اشتعال انگیز رہے اور تشدد کو بڑھاوا دیا گیا۔ ‘‘

بنچ نے کہاکہ ’ہم کلوزر رپورٹ ( ایس آئی ٹی ) میںدئے گئے جواز کو دیکھنا چاہتے ہیں۔ ہم رپورٹ قبول کرنے کےمجسٹریٹ کے حکم اور ان کے وکیل کو صوابدید کو دیکھنا چاہتے ہیں۔‘سینئر وکیل نے عدالت عظمیٰ کے احکامات ، ایس آئی ٹی اورنیائے متر راجو رامچندرن کی رپورٹ کاحوالہ دیتے ہوئے کہاکہ کلین چٹ اور بعد میں نچلی عدالتوں کےذریعہ اس کی قبولیت گلبرگ سوسائٹی معاملے تک محدود نہیں تھا جس میں 28 فروری 2002 کو احمد آباد میںمارے گئے 68 لوگوں میں احسان جعفری شامل تھے ۔

انہوں نے کہا کہ اگر ہم اسے صرف گلبرگ تک محدود رکھتےہیں تو قانون کی حکمرانی کےتصور کا کیا ہوگا۔ تماممواد کا کیاہوگا۔ عدالت جو کرتی ہے اس کی بنیادپر ایک جمہوری طلوع ہوتا ہے یاگر جاتا ہے ۔

سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے کہا کہ اصل شکایت ذکیہ جعفری نے دائر کرائی تھی، جو احمد آباد کی گلبرگ سوسائٹی میں رہتی تھیں۔ گودھرا میں سامبرتی ایکسپریس کے ایس 6- کوچ میں آگ لگائے جانے سے 59 لوگوں کی موت اور گجرات میں فساد بھڑکانے کے ایک دن بعد 28 فروری 2002 کو احمد آبادمیں گلبرگ سوسائٹی میں مارے گئے 68 لوگوں میں سابق رکن پارلیمنٹ احسان جعفری بھی شامل تھے ۔

ہائی کورٹ نے اکتوبر 2017 کے اپنے حکم میں کہا تھا کہ ایس آئی ٹی جانچ کی نگرانی سپریم کورٹ کےذریعہ کی گئی تھی، حالانکہ آگے کی جانچ کے تعلق سے اس نے ذکیہ جعفری کی عرضی کو جزوی طور پر قبول کرلیا تھا۔ اس نے کہا تھا کہ عرضی گزار کےذریعہ آگے کی جانچ کے لیے مجسٹریٹ کی عدالت، ہائی کورٹ کےڈویژن بنچ یا سپریم کورٹ سمیت کسی بھی مناسب فورم کا رخ کیا جاسکتا ہے ۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

RSS Ban Recommendation News
خبریں

رام مندر چندہ چوری پر آر ایس ایس کا بڑا بیان، شفاف تحقیقات اور سخت کارروائی کا مطالبہ

03 جولائی
ایران
خبریں

ہرمز پر ایران کی نئی وارننگ، جہازوں کے لیے 60 دن کی مہلت، پھر کیا ہوگا؟

03 جولائی
بمبئی ہائی کورٹ کا بڑا فیصلہ، ‘بی جے پی مردہ باد’ کے نعرے ضلع بدر کرنے کی وجہ نہیں
خبریں

بمبئی ہائی کورٹ کا بڑا فیصلہ، ‘بی جے پی مردہ باد’ کے نعرے ضلع بدر کرنے کی وجہ نہیں

03 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
وینزویلا زلزلہ تباہی

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

جون 25, 2026
RSS Ban Recommendation News

رام مندر چندہ چوری پر آر ایس ایس کا بڑا بیان، شفاف تحقیقات اور سخت کارروائی کا مطالبہ

ایران

ہرمز پر ایران کی نئی وارننگ، جہازوں کے لیے 60 دن کی مہلت، پھر کیا ہوگا؟

بمبئی ہائی کورٹ کا بڑا فیصلہ، ‘بی جے پی مردہ باد’ کے نعرے ضلع بدر کرنے کی وجہ نہیں

بمبئی ہائی کورٹ کا بڑا فیصلہ، ‘بی جے پی مردہ باد’ کے نعرے ضلع بدر کرنے کی وجہ نہیں

رام مندر چندہ معاملہ: چمپت رائے اور انیل مشرا کے خلاف مقدمے کی تیاری، بار ایسوسی ایشن میدان میں

جولائی 3, 2026

جولائی 2, 2026

حالیہ خبریں

RSS Ban Recommendation News

رام مندر چندہ چوری پر آر ایس ایس کا بڑا بیان، شفاف تحقیقات اور سخت کارروائی کا مطالبہ

جولائی 3, 2026
ایران

ہرمز پر ایران کی نئی وارننگ، جہازوں کے لیے 60 دن کی مہلت، پھر کیا ہوگا؟

جولائی 3, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN